Tag: حقیقی آزادی مارچ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی حقیقی آزادی مارچ  کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    جس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے، لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    پرویزالٰہی نے ہدایت کی دیگر شہروں سے فوری اضافی نفری منگواکرروٹ پرتعینات کی جائے اور کیمروں کی مدد سے پورےروٹ کی نگرانی کی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فورس الرٹ ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

  • میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں، عمران خان

    میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں، عمران خان

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لبرٹی چوک پر شرکاء سے پرجوش خطاب کیا۔

    عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے اہم سفر شروع کررہاہوں، میرے لیڈرقائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا تھا، وقت آگیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں ، فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں نہ لندن نہ واشنگٹن۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونےچاہئیں، کوئی ہمیں نہ کہےکہ ہم کسی کی جنگ میں شامل ہوں، روس سستاتیل دے تو اپنی قوم کو مہنگائی سے بچا سکتا ہوں توکوئی حکم نہ دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتاہوں، لوگ تماشا دیکھ رہےہیں قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے ، 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگا اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 1100ارب روپے چوری اور کرپشن کے کیسز معاف کرارہےہیں قوم تماشا دیکھ رہی ہے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے چوروں کو قبول نہیں کرےگی۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے لوگوں پرظلم نہ ہو، تھانہ کچہری پٹواری کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، عام لوگ بنیادی ضروریات کے لئے دھوکے کھاتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا گیا، ہماری تنقید تعمیری ہے مگر تنقید کا مقصد یہ نہیں کہ ملکی ادارے کمزورہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، شفاف انتخابات چاہتاہوں، میں ملک کو نقصان نہیں پہنچاناچاہتا، میں نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں وہ پاکستان دیکھناچاہتاہوں جو آزاد ملک ہو، آزاد ملک کے لئے آپ کو طاقتور فوج چاہئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے کہتا ہوں ہم آئین کے مطابق چلیں گے ہم پرامن رہیں گے اور ہمارے تمام احتجاج پرامن ہوتے ہیں، 26سال سے آئین اورقانون کےاندرچلے ہیں۔

    رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 18 قتل کرنے والامجرم رانا ثنااللہ اور شہبازشریف پر نظر رکھی جائے۔

  • پی ٹی آئی  کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے ’حقیقی آزادی’ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ 25مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی، پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ این اوسی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے’حقیقی آزادی’ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

    درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پاکستان تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

  • عمران خان کنٹینر پر سوار : حقیقی آزادی مارچ کی قیادت سنبھال لی

    عمران خان کنٹینر پر سوار : حقیقی آزادی مارچ کی قیادت سنبھال لی

    لاہور : تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا اور عمران خان نے کنٹینر میں سوار ہوکر مارچ کی قیادت سنبھال لی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے لبرٹی چوک پہنچے اور کنٹینر میں سوار ہوگئے۔

    عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک کی قیادت سنبھال لی، کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ ،محمود قریشی ، فیصل جاوید ، شیخ رشید ، شفقت محمود سمیت دیگر قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گے۔

    آج کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹر چینج پرلانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی اور عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا رات وہیں قیام کریں گے، یہاں کراچی، سکھر، رحیم یارخان، ملتان کے قافلے آکر لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔

    ہفتے کی صبح لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا، اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوتی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، لانگ مارچ کا پڑاؤ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں ہوگا۔

    پیر کے روزلانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، منگل کے روز عمران خان گوجر خان سے ہوتے ہوئےروات میں پڑاؤ ڈالیں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سے متعلق حکمت عملی مرتب کریں گے،

  • عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے لئے تیار

    عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے لئے تیار

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے لئے تیار ہیں ، کنٹینر کو لبرٹی چوک پہنچا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے لئے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا کنٹینر سفر کیلئے تیار ہے ، کنٹینر کو لبرٹی چوک پہنچا دیا گیا ہے۔

    کنٹینرمیں ساؤنڈ سسٹم، کچن سمیت تمام سفری سہولتیں موجود ہیں، تحریک انصاف کے رہنما کنٹینر پر سوار ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر بعد کنٹینر پر سوار ہوں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خا ن اور دیگر پارٹی قائدین کنٹینرکی چھت سے لوگوں کا خون گرمائیں گے۔

    خیال رہے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں اور عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منتظر ہیں کہ کب وہ لبرٹی چوک پہنچیں اور تحریک کا آغاز ہو۔

    حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گےاور آج کے دن حقیقی آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے قریب اپنا پڑاؤ ڈالے گا۔

  • حقیقی آزادی  مارچ: اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پولیس کا ایکشن ،  خواتین  بچوں سمیت گرفتار

    حقیقی آزادی مارچ: اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پولیس کا ایکشن ، خواتین بچوں سمیت گرفتار

    کراچی: پولیس نے اسلام آباد لاہور کے بعد کراچی میں بھی ایکشن لیتے ہوئے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر احتجاج میں شامل خواتین کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کارکنان نمائش چورنگی پہنچے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    پولیس نے کراچی میں نمائش چورنگی پر گرفتاریاں شروع کردیں اور کارروائی کرتے ہوئے خواتین کوبچوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    حقیقی آزادی لانگ مارچ کے موقع پر نمائش چورنگی کے اطراف رکاوٹیں لگا کر راستے بند کردیے گئے۔

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمران اسماعیل نے نمائش چورنگی پر کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی پرچم اٹھائے ایک معذور بزرگ خاتون کو گرفتار کیا گیا،ہمارے کارکنان پرامن احتجاج کرنے جمع ہورہے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی اتناظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کارکنان کو پرامن رہنے دیا جائے، وزیراعلیٰ ہاؤس بھی دور نہیں۔

    اسلام آباد اور لاہور کے بعد پولیس نے کراچی میں نمائش چورنگی پر بھی گرفتاریاں شروع کردیں اور نمائش چورنگی پر پولیس نے خواتین کوبچوں سمیت گرفتار کرلیا۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا آغاز، عمران خان کنٹینر میں سوار

    حقیقی آزادی مارچ کا آغاز، عمران خان کنٹینر میں سوار

    پشاور : حقیقی آزادی مارچ کا آغازہو گیا اور عمران خان کنٹینر میں سوار ہوگئے ، جہاں سے عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کا رخ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کردیا اور کنٹینر میں سوار ہوگئے، پرویزخٹک ،شاہ فرمان،عاطف خان سمیت دیگر قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    عمران خان کا قافلہ صوابی کی جانب قافلہ رواں دواں ہے ، عمران خان صوابی پہنچ کر خطاب کریں گے ، جس کے بعد قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی والی انٹر چینچ پہچنے تھے ، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہےکہ عوام میرے ساتھ نکلیں گے، پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے۔

  • حقیقی آزادی مارچ : وفاقی وزیر داخلہ کی پولیس اور انتظامیہ کو  اہم ہدایات جاری

    حقیقی آزادی مارچ : وفاقی وزیر داخلہ کی پولیس اور انتظامیہ کو اہم ہدایات جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سرکاری ملازمین یا کسی شخص کو اسلام آباد میں داخلے اور میڈیا پرسنز کو انٹری پوائنٹس پر نہ روکنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین یا کسی شخص کواسلام آباد داخلےسے نہ روکا جائے اور میڈیا پرسنز کو انٹری پوائنٹس پر ہرگز نہ روکا جائے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے اسپتالوں جانیوالےتمام راستےکھلے رکھےجائیں اور کسی مریض یا تیماردارکوسرکاری،نجی اسپتال آنے سے نہ روکا جائے۔

    دوسری جانب آباد وفاقی پولیس کو دفعہ144 کی خلاف ورزی پرفوری ایکشن اور آنسوگیس کی شیلنگ کی ہدایت جاری کردی اور کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جائے۔

    پولیس کنٹرول کی جانب سے وائرلیس پرمیسج جاری کردیا اور پولیس اہلکاروں کو شیلنگ کے سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • حقیقی آزادی مارچ :  پولیس کی  ڈاکٹر یاسمین راشد  کے  ساتھ  شدید بدتمیزی ، گرفتار کرنے کی کوشش

    حقیقی آزادی مارچ : پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ شدید بدتمیزی ، گرفتار کرنے کی کوشش

    لاہور : پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ شدیدبدتمیزی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، جس کے باعث ان ہاتھ زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کاحقیقی آزادی مارچ روکنے کے لیے لاہور پولیس متحرک ہے، اس دوران تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کے ساتھ پولیس نے شدید بد تمیزی کی اور ان کےڈرائیور کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس نے یاسمین راشد کی گاڑی میں موجود دیگرخواتین سے بھی بد تمیزی کی جبکہ نقاب پوش اہلکار یاسمین راشد کی گاڑی پر بھی پِل پڑے اور دیکھتے ہی ڈنڈے برسانا شروع کردیے۔

    اس حوالے سے ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس والوں نے بہت زیادتی کی، پہلے مرد اہلکاروں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کی کوشش کی، اس کے بعد گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی جبکہ میرے ہاتھوں کو مروڑا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، میری گاڑی کے سارے شیشے توڑ دیئےگئے، جس میں میرا ہاتھ زخمی ہوگیا، پولیس گردی کے کچھ نہیں ہورہا، راناثنااللہ کی قیادت میں سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے واضح کیا کہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو کن جیلوں میں رکھا جا رہا ہے؟

    پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو کن جیلوں میں رکھا جا رہا ہے؟

    ساہیوال: مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو دیگر شہروں میں قائم جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے اب تک سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ساہیوال کے سینٹرل جیل میں مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت پی ٹی آئی کے 121 کارکنان ساہیوال سینٹرل جیل منتقل کیے گئے ہیں، جب کہ فیصل آباد سے خاتون سمیت 48 کارکنان کو ڈی جی خان سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔

    اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت 250 سے زائد گرفتار

    چنیوٹ سے 37، اوکاڑہ سے 25 کارکنان کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا، جب کہ پنجاب کے شہر ساہیوال سے گرفتار ہونے والے 32 کارکنوں کو اوکاڑہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی کے خلاف کوئی مصدقہ رپورٹ ہے تو آگاہ کیا جائے۔

    تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر پولیس کی شیلنگ، کارکنان رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے لگے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مختلف شہروں سے آغاز ہو چکا ہے، لاہور کے بتی چوک ، مینار پاکستان پر پولیس کی جانب سے پُرامن پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اسی دوران ایوان عدل میں بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے۔