Tag: حقیقی آزادی مارچ

  • ’عمران خان فیصلہ کریں گے کہ دھرنا دینا ہے یا جلسہ ہوگا‘

    ’عمران خان فیصلہ کریں گے کہ دھرنا دینا ہے یا جلسہ ہوگا‘

    فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان فیصلہ کریں گے کہ دھرنا دینا ہے یا جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کیلئے فرخ حبیب کی قیادت میں  قافلہ راولپنڈی روانہ ہوگیا ہے، جہاں انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تمام بنیادی آئینی حقوق معطل ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ قوم انصاف کے لئے چیف جسٹس  کی طرف دیکھ رہی ہے، بات ان کے ساتھ ہو گی جنہوں نے فیصلے کرنے ہیں، عوام چوروں کو اقتدار میں بٹھانے والوں سےسوال پوچھتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا سونامی چل پڑا ہے، ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خیمہ بستی بھی آباد کر دی گئی ہے۔

  • عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں دوبارہ شرکت کیلئے تیار، قوم  کو شرکت کی دعوت

    عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں دوبارہ شرکت کیلئے تیار، قوم کو شرکت کی دعوت

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو 26 نومبر کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں دوبارہ شرکت کیلئے تیار ہے ، عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس حالت میں 26کو آپ کے لیے پنڈی آرہا ہوں، آپ کومیرے لیےپنڈی پہنچنا ہے ، چاہتاہوں سب پاکستانی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیوں 26 نومبرکو راولپنڈی میں ایک بجے سب شرکت کریں، حقیقی آزادی قوم کو اس وقت ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں جس سے قوم حقیقی آزاد ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب قوم حقیقی آزاد ہوتی ہے توخوشحال ہوتی ہے اور ملک ترقی کرتا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں پوری قوم شرکت کرے اور دنیا کو پیغام دے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دیں ہم حقیقی طور پر آزاد ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن: عمران خان کنٹینر پر سوار ہوگئے

    حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا دن: عمران خان کنٹینر پر سوار ہوگئے

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شاہدرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے روز چیئرمین تحریک انصاف شاہدرہ پہنچ کر کنٹینرپرسوار ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی، فیصل جاوید، عمر ایوب، یاسمین راشد ، اعظم سواتی اور حماداظہر بھی کنٹینرپر موجود ہیں۔

    عمران خان کی قیادت میں مارچ کے شرکاء آج شاہدرہ سے نکل کر کامونکی تک جائیں گے۔

    اس موقع پر شرکاء کا جوش دیدنی ہے اور کھلاڑیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی جاری ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مریدکےمیں خطاب کریں گے ، پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

    جی ٹی روڈ پر بڑا اسٹیج سجا لیا گیا ، ننکانہ صاحب شیخوپورہ فیصل آباد کے قافلے مریدکے پہنچیں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا شاندار آغاز ہوا اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکل آیا۔

    مارچ کے شرکاء پرجوش نعرے لگاتے ہوئے لبرٹی چوک سے اچھرا پہنچے، وہاں سےچھرہ،مزنگ اور ایم اے او کالج چوک سے گزر کر آزادی چوک پہنچ کر پہلا پڑاؤ ڈالا، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد مارچ میں شامل رہی۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی ملنے تک سفر جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندکمروں میں فیصلے ہوتے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلامرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

  • حقیقی آزادی مارچ: عمران خان کے لئے  40 فٹ لمبا کنٹینر تیار

    حقیقی آزادی مارچ: عمران خان کے لئے 40 فٹ لمبا کنٹینر تیار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے 40 فٹ لمبا کنٹینر تیار کرلیا، جس میں عمران خان سوار ہوں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کی شرکت لیے پی ٹی آئی نے چالیس فٹ لمبا کنٹینر تیار کرلیا۔

    کنٹینر میں عمران خان کے ایگزیکٹو روم سمیت قائدین اور سکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر بروز جمعہ لبرٹی چوک سے ہو گا ، 11بجے شروع ہونے والا مارچ پہلے دن شاہدرہ تک جائے گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا پہلے روز آخری خطاب آزادی چوک میں ہوگا ،لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔

    دوسرے روز تحریک انصاف کا لانگ مارچ شاہدہ چوک سے شروع ہو گا ، تحریک انصاف کی قیادت نے رہنماؤں کو اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس میں جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا، صبح 11 بجے ہم جمع ہونگے اور لانگ مارچ کی قیادت میں خود کروں گا۔

  • حقیقی آزادی مارچ : وزارت داخلہ کا تحریک انصاف  کو 2 جگہوں کا آپشن دینے پر غور

    حقیقی آزادی مارچ : وزارت داخلہ کا تحریک انصاف کو 2 جگہوں کا آپشن دینے پر غور

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تحریک انصاف کو 2 جگہوں کا آپشن دینے پر غور شروع کردیا، ایف 9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حقیقی آزادی مارچ کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کودو جگہوں کا آپشن دینے پر غور کا آغاز کردیا ہے، پی ٹی آئی کو ایف 9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

    مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سےجہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے، پی ٹی آئی سے’’ آئیں اور جلسہ کر کے جائیں ‘‘کی ضمانت لی جائے گی۔

    پلان کے مطابق سرکاری اورغیرسرکاری املاک کونقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی ،اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور کارکنان کی گرفتاریوں سے متعلق سماعت میں پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کیلئے متبادل جگہ دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو متبادل جگہ کیلئےانتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ہدایات لینے کا حکم دیتے یوئے کہا کہ پورا ملک بند کردیاگیا، عوام کی سہولت کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

    سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت ڈھائی بجے طلب کر لیا تھا۔

  • تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ، حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ، حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور

    اسلام آباد : حکومت تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایف سی اور رینجرز سمیت دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے سمیت موٹر وے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئیں تاہم حتمی منظوری وزارت داخلہ دےگی، پولیس اور انتظامیہ نے سفارشات میں مظاہرین کو روکنے کی گائیڈ لائنز مانگ لیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کاحتجاج پر امن ہوگا،حکومت نے غیرقانونی قدم اٹھایا تو مظاہرین کو روکنا مشکل ہوجائےگا،ان کی ساری منصوبہ بندی رائیگاں جائے گی۔

  • عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟حکومتی اتحاد آج سرجوڑ کر بیٹھے گا

    عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟حکومتی اتحاد آج سرجوڑ کر بیٹھے گا

    اسلام آباد : حکومتی اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، جس میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلےمتوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں لانگ مارچ ،آئی ایم ایف مذاکرات اور حکومت کےمستقبل پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کےحوالے سے کہا تھا کہ عمران نیازی خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بڑی بھول ہے،عوام گریبان پکڑیں گے،معاف نہیں کریں گے۔

    خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔