Tag: حق خودارادیت

  • کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھی

    کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کو فروغ دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منظم اندازمیں کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کہ نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کو فروغ دیتا ہے۔

    ملیحہ لودھی نے نوآبادیت کے خاتمے کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر یواین کے ایجنڈے پرتصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

    اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ تین روز قبل ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین دلانے چاہئیں، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش بھی شریک جرم ہیں۔

  • جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، ملیحہ لودھی

    جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔

    بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا وورنیکا سے ملاقات کی اور کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا تھا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتےعوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔

  • امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

    امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ کالےقانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی امریکی کانگرس خارجہ امورکمیٹی اراکین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن اور رابطے منقطع ہیں، کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرکشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے، مودی جدید دورکا نیا ہٹلر ہے۔

    وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

    دوسری جانب اراکین کانگریس نے کہا کہ خطے کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے، تحفظات، خدشات کو خارجہ امورکی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

    اراکین کانگریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہائی سنگین ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی یہ ہو ہمیں اس پر تکلیف ہے۔

    امریکی کانگریس خارجہ امورکمیٹی اراکین نے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر کوتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پرمنا رہا ہے، کشمیریوں کی سیاستی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری پورے ولولے سے یوم آزادی منائیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کشمیرمیں بہنے والے لہوکے چھینٹے ہمارے دلوں پر گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم کوآج بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آج کوئی سیاسی بیانیہ یا ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارومددگارنہیں‘ ملیحہ لودھی

    بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارومددگارنہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین میں حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کوتقویت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں پیش کردہ قرارداد اتقاق رائے سے منظور ہوگئی۔

    جنرل اسمبلی میں 83 ممالک نے پاکستان کے ساتھ قرارداد کو پیش کیا جوریکارڈ ہے۔

    اس موقع پرپاکستانی سفیر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کوترویج دینا اقوام متحدہ کی اساس میں شامل ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین میں حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کوتقویت ملے گی، بڑی تعداد میں ممالک نے پاکستان کی پیش کردہ قراردا کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی حق خودارادیت کی تاریخی اور اصولی حمایت پراظہاراعتماد ہے، قرارداد حق خودارادیت کی عالمگیریت پر زور دیتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ قرارداد مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی سفارش کرتی ہے، بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارو مددگارنہیں۔

    ہم اجتماعیت کےفروغ سے ہی عالمی مسائل کاحل ڈھونڈ سکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے، ہم اجتماعیت کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں

    مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں

    سری نگر : مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان اور بھارت میں شامل ہونے کے لیے رائے شماری کروانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔

    بھارت نے اقوام متحدہ کی قردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو جارحانہ اقدام قرار دیا۔

    کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

    بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے۔

    دنیا بھرکے کشمیری اسی قرارداد کی یاد دہانی کے لیے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں، یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں اورجلوس نکالتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باآور کراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کےحق خودارادی کو تسلیم کرنے کے لیے زور ڈالیں۔

    اس موقع پر آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 جنوری 1949 کو منظور ہونے والی قرارداد کی روشنی میں اپنی سیاسی تقدیرکا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پرامن استصواب رائے کرانے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور تحریک آزادی کے خلاف منفی ہتھکنڈے اختیار کیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔