Tag: حلب

  • دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق : شامی شہرحلب پرفضائی حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب پر فضائی کاروائی کے دوران ایک بم مشرقی ضلع میں واقع اسپتال کے قریب گرا، جس کی زد میں آکر پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    حلب پر فضائی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ابھی تک یہ واض نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ کس جانب سے کیاگیا.

    حکومتی افواج شہرپردوبارہ قبضے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،دوسری جانب شام کاصنعتی اورتجارتی مرکزرہنےوالاشہر حلب دوہزاربارہ سےحکومت اورحزب اختلاف کے گروہوں میں بٹاہواہے.

    *دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واضح رہے کہ شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں گذشتہ ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے.

  • دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق : شام میں حکومتی افواج اورجنگجوؤں کی کارروائیوں میں شہریوں کی اموات کاسلسلہ جاری ہے،شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روس کے تعاون سےحکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے،امدادی کارکنوں کاکہناہےکہ مختلف علاقوں میں عمارتوں کےملبے سے اب تک بیس لاشوں کو نکالا گیا ہے.

    دوسری جانب شام کےسرکاری ذرائع ابلاغ کاکہناہےکہ حزب اختلاف کے جنگجوؤں نےحکومت کےزیرکنٹرول علاقوں پر میزائل داغے،سرکاری میڈیاکےمطابق حملے میں متعددافرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے.

    یاد رہے دو روز قبل روس کی فضائی طیاروں کی مدد کے ساتھ شام کی اتحادی فوجوں کے دستوں نے “الرقہ” میں پیش قدمی کی تھی،جہاں جنگوؤں کے ساتھ شامی افواج کی جھڑپیں جا ری ہیں.

    جھڑپوں میں 26 جنگجواور نو فوجی اہلکاروں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملوں میں 270 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • حلب میں جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع

    حلب میں جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع

    شام: حلب میں حکومت اورحزب اختلاف کےگروہوں کےدرمیان جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت اورحزبِ اختلاف کے گروہ کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق کیا گیا تھا.جس کے بعد عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    جمعرات کوعارضی جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد حلب مرکزی سڑکوں پر قدرے اطمینان دیکھا گیا تھا.ایک ہفتے میں 280 افراد کی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کو کچھ ریلیف مئیسر آیا.

    تاہم شہر کے جنوبی علاقوں میں اب بھی حکومتی افواج اورشدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔جس میں 73 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں النصرہ فرنٹ اوراسکےاتحادیوں کےمقامی کمانڈر سمیت 43 جنگجواورشامی فوج اوراسکی حامی ملیشیاکے30 سپاہی شامل ہیں۔

    یاد رہے عارضی جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند گروہوں پر نہیں ہوتا۔

    اس تمام صورتِ حال پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوا تو اس کے ہولناک اور تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔جس سے مزید چار لاکھ افراد بے گھر ہو کر ترکی کی سرحد کا رخ کر سکتے ہیں۔

    بین الاقوامی حلقے پر امید ہیں کہ پانچ سال جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ جس میں 270000 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جبکہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے دور پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

  • شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    شام میں باغیوں اور حکومت کے درمیان خون ریزتصادم کا سلسلہ جاری ہے،حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔حلب میں ایک ہفتے کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے شامی فضائیہ کررہی ہے جبکہ اتحادی افواج باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔

  • حلب: فضائی بمباری سے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے،80ہلاک

    حلب: فضائی بمباری سے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے،80ہلاک

    شام میں فوج کی فضائی بمباری سے حلب کے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے، اسی افراد مارے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں سیکیورٹی فورسز کیجانب سے آٹھویں روز کی جانیوالی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، سرکاری فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں برسائے گئے بیرل بموں نے کئی بچوں کی بھی جانیں لی لیں۔

    بمباری کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو اسپتال منتقل کیا، ان حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے بھرگئے جبکہ ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، جن سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔