Tag: حلف

  • سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اس حوالے منعقدہ پر وقار حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ میں مقرر کیے جانے والے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے حلف لیا۔

    سپریم کورٹ میں گزشتہ دنوں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور کو مستقل جج مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    ان کے علاوہ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے بطور قائم مقام سپریم کورٹ جج حلف اٹھایا۔

    تقریب حلف برداری میں اٹارنی جنرل، وکلا، لا افسران سمیت عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں، حفاظتی باڑ لگنا شروع

    ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں، حفاظتی باڑ لگنا شروع

    نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاؤس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔

    30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا جائیگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس آنے کے بعد تقریباً 100 انتظامی احکامات (ایگزیکٹو آرڈرز)جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

    حماس رہنما کا جنگ بندی معاہدے کے بعد اہم بیان

    اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

  • نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

    نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

    لندن: نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور نئے ایم پیز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، کیئر سٹارمر اور 650 ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کردیئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں، سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر منتخب ہو گئے، نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود بھی حلف اُٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

    افضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ نے بھی حلف اُٹھالیا ہے، اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف لیا، ایم پیز نے بادشاہ چارلس اور ان کے ورثاء اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

    اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک،ایک کرکے حلف اٹھایا، ساڑھے چھ سو ایم پیز میں سے 335اراکین پہلی بار منتخب ہوئے، ہاؤس آف کامنز میں 263، تقریباً 40 فیصد خواتین کی بڑی تعداد منتخب ہوئی۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر سے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے ٹیلیفون پر خطے میں جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

    ترجمان برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    برطانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بھی بات کی، تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، ترجمان پینٹاگون

    نو منتخب برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔

  • سندھ کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

    سندھ کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

    کراچی: سندھ کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    8 فروری کو عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی سندھ کابینہ نے آج منگل کو حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں سردار شاہ، ضیا لنجار، جام خان شورو، ناصر شاہ، شرجیل میمن، عذرا پیچوہو، سعید غنی، حاجی علی حسن زرداری، سردار بخش مہر، ذوالفقار شاہ، بابل بھیو اور احسان مزاری شامل ہیں۔

    حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سمیت بیورو کریٹس، بزنس کمیونٹی و دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔

  • پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خواتین کی 21 اور 3 اقلیتی نشستوں پر ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، حلف اٹھانے والے ارکان کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔

    ایوان صدر میں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

    تقریب میں شہبازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا۔

    صدر عارف علوی کو آج الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا

    تقریب حلف برداری میں نواز شریف، مریم نواز، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان، بلاول بھٹو اور آصف زرداری شریک ہوئے تھے۔

  • سندھ کی 10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    سندھ کی 10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    کراچی: سندھ کی10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی، 10رکنی کابینہ کے تمام نام اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے ہیں۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نگراں صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے،جبکہ نگراں صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام5بجے گورنرہاؤس میں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حارث نواز کو نگراں وزیر بنایا جائیگا انہیں 2محکمے دیئے جائیں گے، مبین جمانی کو بھی نگراں وزیر بنایا جائے گا، انہیں بھی 2 محکمے دیئے جائیں گے۔

    ڈاکٹرجنیدعلی شاہ، ڈاکٹر سعد نیاز کو نگراں وزیربنایا جائے گا، جبکہ ڈاکٹر رعنا حسین، خدا بخش مری کو نگراں وزیربنایا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگا اورایشور لعل آج نگراں وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ارشد ولی محمد اور عمر سومرو کو نگراں وزیر بنایا جائے گا۔

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے کابینہ میں کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ میں صرف وزرا کو ہی شامل کیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور انجینئر انجم بہرہ ور خان شامل ہوں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے پرنسپل سیکریٹری محمد اشفاق کو بھی نگران وزیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر اور ڈاکٹر ریاض انور نئی نگراں کابینہ کا بھی حصہ ہوں گے جب کہ عامر عبداللہ اور آصف رفیق آفریدی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور مسعود شاہ کے ناموں کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کابینہ میں شمولیت سے قبل ملاقاتیں کیں۔ جن میں انجینئر عامر ندیم درانی، نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔

  • حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

    حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

    کراچی: بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کے دوران اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام بلدیاتی عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تقریب حلف برداری میں اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب حافظ نعیم نے انگریزی میں حلف اٹھانے سے انکار کیا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا قومی زبان کو عزت دیجیے، تاہم اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے فرمائش کی کہ 2 منٹ لگیں گے، انگریزی میں ہی کر لیجیے، حافظ نعیم نے پھر بھی اردو میں ہی حلف کے الفاظ ادا کیے۔

    25 ٹاؤنز کے نمائندوں کی مختلف مقامات پر حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوئیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پی ٹی آئی کے ارکان حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے، ضلع شرقی کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال اور صفورہ کے منتخب ارکان کی حلف برداری بھی مکمل ہو گئی۔ چینسر ٹاون، لیاری ٹاؤن کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر نے بھی حلف اٹھایا۔

    سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کونسل، ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کے تمام بلدیاتی نمائندوں کے لیے مختلف مقامات پر تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

  • کراچی: بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

    کراچی: بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

    کراچی: شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے 239 یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین، اور وارڈ ممبرز کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی، کورنگی میں حلف برداری کی تقریب کوسٹ گارڈ چورنگی ڈگری کالج ڈھائی نمبر میں دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی۔

    ضلع شرقی میں حلف برداری کی تقریب ڈی سی آفس میں صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی، ضلع جنوبی میں بھی حلف برداری ڈی سی کمپلیکس میں صبح 11 اور دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی۔

    ضلع کیماڑی میں صبح 11 بجے حلف برداری کی تقریب پیراڈائز بینکوئٹ حب ریور روڈ میں ہوگی، ضلع غربی کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے حلف برداری تقریب ڈپٹی کمشنر آفس غربی میں 11 بجے ہوگی۔

    ضلع وسطی میں صبح 10 بجے کمپری ہینسیو اسکول بلاک 8 عزیز آباد میں 12 بجے ہوگی، سیکٹر 5 ای نیو کراچی میں 1 بجے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بلاک ایم نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔

    ضلع وسطی میں ایک بجے میجر ضیاالدین اسکول ناظم آباد نمبر 2 اور 1:30 پر لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگی، ضلع ملیر میں صبح 11 بجے رائل بینکوئٹ بالمقابل ملیر کورٹ پر مختلف اوقات میں بلدیاتی نمائندوں کو بلایا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: نئے وزیر دفاع اور تعلیم نے حلف اٹھا لیا

    سعودی عرب: نئے وزیر دفاع اور تعلیم نے حلف اٹھا لیا

    جدہ: سعودی عرب کے نئے وزیر دفاع اور وزیر تعلیم نے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیر دفاع اور یوسف بن عبداللہ البنیان نے وزیر تعلیم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

    نئے وزرا کی تقریب حلف برداری قصر السلام جدہ میں منعقد ہوئی، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع اور یوسف البنیان کو وزیر تعلیم مقرر کیا تھا۔

    حلف اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے نئے وزرا نے عہد کیا کہ ’وہ اپنے دین، پھر اپنے بادشاہ اور وطن عزیز کے مخلص رہیں گے اور کوئی ریاستی راز منکشف نہیں کریں گے۔‘

    حلف اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’ریاستی مفادات اور قوانین کا تحفظ کریں گے اور اپنی ذمہ داری سچائی، ایمان داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں گے۔‘

  • پنجاب اسمبلی: 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں، ذرائع

    پنجاب اسمبلی: 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں، ذرائع

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بلائے گئے پنجاب اسمبلی اجلاس میں 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں انتہائی بدمزگی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے، اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں عدم اعتماد کی دونوں تحریکیں شامل ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ نے 6 اپریل کو جمع کرائی تھی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پی ٹی آئی نے 7 اپریل کو جمع کرائی تھی۔

    دوسری طرف انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے ہیں، ان میں 5 ایسے ارکان ہیں جن کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

    پولیس نے پنجاب اسمبلی کو کیوں گھیرے میں لیا، اے آر وائی نیوز نے پتا لگا لیا

    ذرائع اسپیکر آفس نے کہا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے ارکان حلف اٹھا سکتے ہیں، جن میں 2 اقلیتی اور 3 خواتین ارکان شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے پی ٹی آئی ارکان کے حلف سے پرویز الٰہی بہتر پوزیشن میں آ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے ارکان کو حلف لینے سے روکنے کے لیے صوبائی اسمبلی کے دروازے بند کر دیے ہیں، اسمبلی اجلاس سے پہلے پنجاب پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال کر اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جانے سے روک دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں، اسمبلی اجلاس میں صرف ارکان اسمبلی کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت ہوگی، اور میڈیا گیلری بند کر دی گئی ہے، ارکان اسمبلی کا اسٹاف بھی اسمبلی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔