Tag: حلف برداری تقریب

  • نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب، اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے

    نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب، اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نو منتخب ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے آج ایران روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج حلف اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے۔

    نو منتخب صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد آج تہران میں ہوگا، تقریبِ حلف برداری میں ستر غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں۔

    نائب وزیرِ اعظم تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دورہ قیادت کی سطح پرروابط، تعاون مضبوط بنانےکےعزم کی تصدیق کرتا ہے

    گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ ایران ملتوی کردیا تھا اور اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھی۔

    واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

  • بھارت میں مجھ پربلاوجہ تنقیدکی گئی جس پربہت دکھ ہے‘ نوجوت سنگھ سدھو

    بھارت میں مجھ پربلاوجہ تنقیدکی گئی جس پربہت دکھ ہے‘ نوجوت سنگھ سدھو

    نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ میرے دورہ پاکستان پربلا وجہ انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں جس پردکھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت میرے لیے فخرکی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں مذاکرات ہمارے مستقبل کے لیے اچھا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ایسے ہی تعلقات رہے تونقصان ہوگا۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے، پاکستان کے استحکام کوکئی بار چیلنج کیا گیا۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کے چاہتے ہیں تعلقات میں بہتری آئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی ہی واہگہ کے راستے پاکستان گئے تھے، واجپائی نے آگرہ میں پرویزمشرف سے ملاقات کی تھی۔

    نوجوت سنگھ سدھو نواشریف کے فنکشن میں ان کے گھر گئے تھے، مودی جب پاکستان گئے تھے اس وقت بھی سرحد پرکشیدگی تھی۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے میری ملاقات پرتنقید کی جارہی ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے گرمجوشی سے ملاقات کی۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی چیف نے بابا گرونانک کے جنم دن سے متعلق بات کی اور کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سکھ قوم گرونانک کے جنم دن کے لیے پاکستان جانے کوترستی ہے، جنرل باجوہ کی بات سن کربہت خوشی ہوئی۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ گرونانک کے جنم دن پر سرحد کھولنا چاہتے ہیں۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے پرمیرے خلاف بھارت میں پروپیگنڈا کیا گیا جس کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

    سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا‘انتہاپسند ہندو

    واضح رہے کہ بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔