Tag: حلف کی پاسداری

  • حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دوں گا، ملک محمد احمد خان

    حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دوں گا، ملک محمد احمد خان

    ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کیا اسمبلیاں کسی کو گالیاں دینے کیلئے رہ گئی ہیں؟ حلف کی پاسداری نہ کرنے والوں کواسمبلی میں نہیں آنے دونگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے جو اسمبلی میں بدتمیزی کی ہے اس پر خاموش نہیں رہوں گا، پنجاب اسمبلی میں جس قسم کا احتجاج کیا جاتا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد نے کہا کہ کسی ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ ایگزیکٹیو ایکٹ ہے، چھاپوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو کے ممبر کو بلاکر سوال پوچھ لیں۔

    ملک محمد احمد خان نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دی جاتی ہیں، گریبانوں پر ہاتھ ڈالے جاتے ہیں، جب رکن اسمبلی بنتے ہیں تو آئین کے تحت حلف اٹھاکر اسمبلی میں آتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر نہیں کرنے دی جاتی۔

    انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اور اس کے مطابق ہی چلوں گا، آئین نے جو اختیار دیا ہے اس کےمطابق ہی چلوں گا، وہ اسپیکر ہوں جس نے رولز دیے اجازت کے بغیر ایم پی اے گرفتار نہیں ہوگا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ پارلیمانی زبان اور اقدار کی بات کرتا ہوں، کیا اسمبلیاں کسی ایک شخص کیلئے ہمیشہ یرغمال رہیں گی۔

    کیا اسمبلیاں صرف لوگوں کو گالیاں دینے کیلئے استعمال ہوں گی، اپوزیشن اور حکومتی ارکان دونوں کو بٹھایا کہ اسمبلی میں تکرار نہ کریں، وہ اسپیکر ہوں اپوزیشن لیڈر بات کررہے تھے تو حکومتی ارکان کو شور سے روکا۔

    ملک محمد نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے بھی احتجاج کے نام پر حلف کی پامالی کی ہے تو غلط کیا، ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر کو مدعو کرکے پوچھا ارکان بدتمیزی کررہے ہیں، اپوزیش لیڈر نے جواب دیا کہ ارکان ہماری بات ہی نہیں مانتے۔

    https://urdu.arynews.tv/speaker-punjab-aseembly-pti-members-reference-ecp/

  • انٹرویو بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش، نواز شریف  کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست

    انٹرویو بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش، نواز شریف کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کی درخواست کردی گئی ، درخواست عالمی عدالت انصاف  میں بھارتی وکیل کی جانب سے نوازشریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کرنے پر کی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں سابق وزیراعظم کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کے معاملہ پر نوازشریف کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کی درخواست کردی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل نےنوازشریف کاانٹرویوبطورثبوت پیش کیا، متنازعہ انٹرویوسےعالمی عدالت میں پاکستان کامقدمہ کمزورہوا، نجی اخبار کو دیا جانے والا انٹرویو ملک کے لیے دنیامیں شرم کاباعث بنا۔

    درخواست  میں نوازشریف کےمتنازع انٹرویوکوبنیادبنایاگیاہے اور کہا گیا نوازشریف،شاہدخاقان نےحلف کی پاسداری نہیں کی، نوازشریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر  حلف کی پاسداری نہیں کی۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز کی بھارت نوازی پھر بے نقاب

    درخواست گزار  نے استدعا کی نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے اور  عدالت مقدمےکو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

    خیال رہے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ملک دشمن انٹرویو بہ طور دلیل پیش کیا تھا جبکہ ایسی متنازعہ انٹرویو پر نواز شریف، شاہدخاقان کےخلاف غداری کارروائی کی درخواستیں زیرالتواہیں۔

    واضح ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مقامی اخبار کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    بعدازاں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں نوازشریف کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور اس کی مذمت کی گئی تھی۔