Tag: حلقہ این اے 246

  • انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت اور الیکشن قوانین پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔

     سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے،الیکشن کے دن انتخابی عملہ اور مٹیریل جلد فراہم کیا جائے، پولنگ مقررہ وقت شروع اور ختم کی جائے۔

     اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    حلقے میں تین ہزار اور شہر بھر میں سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائینگے،ضمنی انتخاب پرامن ماحول میں ہوگا، اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عارضی چوکیاں قائم رکھنے کی بھی تجویز دی گئی۔

  • عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    عمران اسماعیل کا رینجرزکی سیکورٹی پراعتماد کا اظہار

    کراچی: تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی سیکوریٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کنورنویدجمیل نےبائیومیٹرک مشین کی مخالفت کی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ رینجرز پر بھرپور اعتماد ہے،لیکن بعض مقامات سے انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوششوں کی شکایات مل رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے سربراہ علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے246 کےافرادکےشناختی کارڈزبردستی چھینےجارہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے دوسو چھیالس کے عوام انہیں ووٹ دیکر سیاسی جمود توڑیں گے۔

  • حلقہ این اے 246: ایم کیو ایم کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر

    حلقہ این اے 246: ایم کیو ایم کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر

    کراچی : این اے دو سو چھیالیس کی نشست پرتئیس اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

    انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جن میں حق پرست سینیٹر ز، رکن صوبائی و قومی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی اور انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا ۔

    دریں اثناء حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا میں واقع عباس ہوٹل پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔

    ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کی اراکین نے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے حق پرست امید وار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

  • عمران اسماعیل کےساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنور نوید جمیل

    عمران اسماعیل کےساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنور نوید جمیل

    کراچی : حلقہ این اے 246 میں ایم کیوایم کےامیدوارکنورنوید جمیل نےالزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی کےامیدوارکےساتھ جرائم پیشہ افراد گھومتے ہیں، پی پی آئی کے جرائم پیشہ افراد پی ٹی آئی میں رہنمابن گئے۔

    ان خیالات کا اظہار کنور نوید جمیل نےاپنےبیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکہ بند جرائم پیشہ افراد کی اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود گی سے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی ملتا ہے۔ کنور نوید کا کہنا تھا کہ سندھ انتظامیہ کو ایم کیوایم کی آنکھ کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس دکھائی نہیں دیتا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ اسّی کی دہائی کی لسانی جماعت پنجابی پختون اتحاد سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد پی ٹی آئی میں لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    کنورنوید جمیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کو حلقے میں کارکن نہیں مل رہے، ان کو پولنگ ایجنٹ دستیاب نہیں،  وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم سے انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے۔