Tag: حلقہ این اے246

  • پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    کراچی : حلقہ این اے246میں پی ٹی آئی کی جانب سےریلی نکالی گئی اس دوران مختلف مقامات پرپی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کےدرمیان نعرےبازی بھی دیکھنےمیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کی جنگ میں مزید تیزی آگئی ہے،عمران اسماعیل کی قیادت میں انتخابی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔

    اس موقع پر شدید نعرے بازی کاتبادلہ بھی ہوا، تاہم اس دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    ، پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس دوران کھانے کے معاملے پر کارکنان میں جھگڑا ہوگیا، جس میں آزادانہ طور پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا گیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود ذمہ داران نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور نازیہ ربانی کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، اس موقع پر عمران اسماعیل رہائش گاہ کے باہر ہی موجود رہے۔

  • کراچی:حلقہ این اے246،  پی ٹی آئی اورایم کیوایم کی تیاریاں جاری

    کراچی:حلقہ این اے246، پی ٹی آئی اورایم کیوایم کی تیاریاں جاری

    کراچی: حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں انتخابات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں،  تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں تئیس اپریل کو ہونے والےانتخابات کی بازگشت پورے ملک میں سُنائی دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے خوُب تیاری سے میدان میں اُترے ہیں۔

    تحریک انصاف کے اُمیدوارعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئی ہے، دوسری جانب ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل بھی کچھ کم پُرامید نہیں، انکا کہنا تھا کہ عوام اٹھائیس سال سے متحدہ پر اعتماد کررہے ہیں، اس بار بھی نشست ہماری ہوگی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی نو اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں عزیزآباد کا دورہ کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں، اسی نشست پر خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی کے راشد نسیم بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حلقہ ایم کیوایم کا مضبو ط گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اس حلقےمیں دیگرجماعتوں کی کا رکردگی ما ضی میں اہمیت کی حامل رہی ہے۔