Tag: حلقہ بندیاں

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سےمتعلق اہم اجلاس

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سےمتعلق اہم اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابی حلقہ بندیوں پرکام شروع کرنے کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی زیرصدارت 2018 کے انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جاری اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، سیکرٹری شماریات اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سمیت کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں پرکام شروع کرنے کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    نئی حلقہ بندیاں، آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں منظور


    خیال رہے کہ تین روز قبل نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سینیٹ میں آئینی ترمیمی بل 2017 منظور کرلیا گیا تھا۔

    حلقہ بندیوں سے متعلق بل کے حق میں 84 ووٹ ڈالے گئے تھے، کسی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت منظور

    حلقہ بندیاں،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔

    سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات، انتخابی اصلاحات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے حکم پر نظر ثانی کرے۔

    حلقہ بندیوں کیلئے مرحلہ وار کام شروع کر دیا گیا ہے، عمل مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی کے میں الیکشن سے قبل کچھ اقدامات کرنے ہیں مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔