Tag: حلقہ پی ایس 22

  • سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    کراچی : ضمنی انتخابات پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں متحدہ اور پی ایس 22 سے پی پی کے امیدواران نے فتح اپنے نام کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے حلقہ پی ایس 106 سے ایم کیو ایم کے امیدوار محفوظ یار خان اٹھارہ ہزار ایک سو سینتیس ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی پی پی کے سردارعبدالصمد دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

    پی ایس 117 کے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار قمر عباس گیارہ ہزار سے زائد ووٹ کے لیے فاتح قرار پائے ہیں.

    دوسری جانب نوشہروفیروز پی ایس 22 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر اٹھائیس ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عارف مصطفیٰ چھ ہزار ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم تقریباً 7 فیصد رہا ہے۔

     

  • ضمنی انتخابات :  پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی جاری

    ضمنی انتخابات : پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی / نوشہروفیروز : صوبائی اسمبلی سندھ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری۔

    تفصیلات کے مطابق آج صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پی ایس 106، پی ایس 117 اور پی ایس 22 پر ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے، جس میں کراچی کے دو حلقے اور اندرونِ سندھ نوشہروفیروز کا ایک حلقہ شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں پولنگ کے دوران کراچی کے دونوں حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز اور پولیس کو خصوصی اختیارات دیتے ہوئےاضافی نفری تعینات کی گئی تھی، تینوں حلقوں میں دورانِ ووٹنگ صورتحال بہتر رہی اور عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : پی ایس 106،پی ایس 117پر ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

     حلقہ پی ایس 117 میں ایم کیو ایم کے قمبر عباس، پی پی کے جاوید مقبول اور تحریک انصاف کے رفاقت عمر سمیت 10 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ پی ایس 106کی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار محفوظ یار خان، پی ٹی آئی کے نصرت انوار اور پی پی کے سردارعبدالصمد سمیت 8 میدان میں ہیں، دیگر ازیں پی ایس 122 نوشہرو فیرو کی نشست پر پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر عبدالستار اور ن لیگ کے امیدواروں میں سخت مقابلہ ہے۔

    واضح رہے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی رینجرز کی نگرانی میں جاری ہے۔