Tag: حلیم عادل شیخ

  • حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق حلیم عادل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل

    حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق حلیم عادل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل

    حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے اور نفرت کی سیاست کرنے میں آج بھی پہلا نمبر پی ٹی آئی کا ہے، حلیم عادل شیخ جھوٹ بول رہے ہیں کہ منصوبے کیلئے 360 ارب روپے رکھے۔

    حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی نے سندھ کیلئے کوئی ایک منصوبہ شروع یا منظور نہیں کیا، اگر یہ منصوبہ ایکنک سے منظور ہوتا تو حکومت کو انتظار نہ کرنا پڑتا۔

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے زمینوں کے اسکینڈل میں دونوں وفاق کے افسران ملوث تھے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک وفاق کے افسر کو گرفتار کیا، کرپشن میں ملوث دوسرا وفاقی افسر ملک سے فرار ہوگیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا ، ،پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر مقتول کو جسم پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل آغا خیل روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا مقتول کی شناخت سے 45 سالہ شاہ نوازکے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی ہے، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا ہے اور صبح 6 بج کر50منٹ پر اس کی لاش سڑک کنارے سے ملی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ بظاہر مقتول کو جسم پر دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا شبہ ہے کہ مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور لاش سپرہائیوے چاکر ہوٹل آکا خیل گراونڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے۔

    عباسی اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • حلیم عادل شیخ کا مرادعلی شاہ  سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    حلیم عادل شیخ کا مرادعلی شاہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    سکھر : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے حلیم عادل شیخ نے مرادعلی شاہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگرسندھ کاامن و امان بحال نہ ہواتو لانگ مارچ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پنو عاقل میں مغوی بچے حسین آرائیں کے گھر پہنچے۔

    اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ وزیر اعلیٰ نوٹس نوٹس بندکریں عملی قدم اٹھائیں، سفارشی ایس ایس پی اور فرمائشی ایس ایچ او لگائے جا رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 14 ماہ میں 2 ہزار کےقریب افراداغوا ہوئے ہیں، دیگر اضلاع سے آنیوالےایس ایچ اور ڈاکوؤں کےگینگ ساتھ لاتے ہیں جبکہ کلفٹن میں اگر کسی کا کتا گم ہوجائے تو جیو فینسنگ کی جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران پکے کےڈاکو ہیں جوکچےکےڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں، ماں کی گودسے ڈاکو بچے کو چھین کر لے گئے ، کچےمیں14ماہ میں1900لوگ اغوا ہوئے۔

    حلیم عادل کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد وارداتوں میں تیزی آگئی کیا الیکشن کاخرچہ نکالاجا رہا ہے ، پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے رکھی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ڈاکوؤں کی دھرتی بن گئی ہے، سندھ کو بدامنی میں دھکیلنے والے مراد علی شاہ کومستعفی ہوجاناچاہیے، اگرسندھ کاامن و امان بحال نہ ہواتو لانگ مارچ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پلان پر عمل کیا گیا تو مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

    رہنما نے خبردار کیا کہ اگربانی پی ٹی آئی کورہانہیں کیاگیاتوعوام اڈیالہ سےانہیں نکال لیں گے۔

  • NA- 238 :  پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نتائج  چیلنج  کردیئے

    NA- 238 : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نتائج چیلنج کردیئے

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چیلنج کردیا، اس حلقے سے ایم کیوایم امیدوار صارق افتخار کامیاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن 2024ء ناکام قرار دیئے گئے امیدواروں نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کردیا۔

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چیلنج کردیا، حلیم عادل شیخ نے اٹارنی کے زریعے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے درخواست دائر کی۔

    بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق حلیم عادل شیخ نے حلقے میں 71 ہزار سے زائد ووٹ لیے فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کرکے ایم کیوایم امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ امیدوار صادق افتخار کو 54 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم کیوایم امیدوار صارق افتخار کو کامیاب قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

  • سندھ اسمبلی میں  حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع

    سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع

    کراچی : سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع کردی گئی، ایوان میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان تھے ، جس میں سے4 منحرف ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگراں حکومت کے قیام میں پی ٹی آئی کا کردار ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر ہٹانے کے لئے بھاگ ڈور شروع کردی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع ہوگئی ہے ، ایم کیو ایم نے مؤقف میں کہا ہے کہ خاتون رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بناکر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب جی ڈی اے نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اقلیتی یا خاتون رکن اسمبلی کو ہم بھی اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں، ہم نے ایم کیو ایم کوسینیٹ میں ووٹ دیا جس کی وجہ سےٹیکنوکریٹ نشست جیتی۔

    جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کو پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہمارا احسان اتارا جائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے موجودہ اپوزیشن لیڈرکو آئینی طریقے سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

    ایوان میں پی ٹی آئی کے 30ارکان تھے ،4 منحرف ہوچکے اور اب 26 کی حمایت ہے جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 21 اور جی ڈی اے کے پاس 14 ارکان ہیں۔

    ذرایع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر نگراں حکومت کا چناؤ کریں گے۔

  • عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3 دن تک پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس لیے حلیم عادل شیخ روپوش ہیں، حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے مقدمات کا علم ہے ان میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

    جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے حلیم عادل شیخ کو ممکنہ گرفتاری سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

    عدالت نے کہا کہ تین دن تک حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار نہ کیا جائے۔

  • سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں، حلیم عادل شیخ

    سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں، حلیم عادل شیخ

    کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی پولیس صوبائی حکومت کی درباری بن کر کام کررہی ہے، سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

    یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عدیل احمد کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امجد آفریدی کو جھوٹے کیس میں گرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدیل احمد اور رابستان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے اور ایم پی اے راجہ اظہر اور فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 2 رہنما گرفتار، اسلحہ اور بیلٹ پیپر بک برآمد، ویڈیو وائرل

    ان کا مزید کہنا تتھا کہ سندھ پولیس حکومت کی درباری بن کرکام کررہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بن کرجی حضوری میں مصروف ہیں۔

  • ’اسلام آباد میں دھماکا بتارہا ہے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘

    ’اسلام آباد میں دھماکا بتارہا ہے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں دھماکا بتارہا ہے ملک کس تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد واقعے پر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں پہلے ہی تیزی سے دہشت گردی پھیل رہی تھی، معیشت تباہ، امن عامہ برباد، یہ ملک کو اقتدار کی لالچ میں کس طرف لےجارہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اسلام آباد واقعے پر ٹوئٹ میں کہا کہ پورے ملک میں استحکام کا صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، گورننس اور معیشت میں مکمل افراتفری کا عالم  ہے۔

    زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہمیں مزید کمزور بنا رہا ہے، جو کھیل 70 سال سے جاری ہے وہ پاکستان کو  بدستور نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اسلام آباد دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیرداخلہ بونگیاں مارنے سے فارغ ہوں تو امن امان کے معاملات بھی دیکھیں۔

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ  اسلام آباد کو کنٹینرز سے لیکر دھماکوں بوری بند لاشوں تک پہچانے والے امپورٹڈ حکمران کچھ شرم کریں رجیم چینج کے سہولتکار بے بس بنے ہوئے ہیں۔

  • عمران خان پر حملے کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کا الزام

    عمران خان پر حملے کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کا الزام

    کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

    تفصیلات کے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کا واقعہ واضع طور عمران خان کی جان لینے کا منصوبہ تھا، جس کی سازش وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء نے اجرتی قاتلوں سے سرانجام دیا، بغیر دیر کیے ویڈیو بیان کس نے جاری کرایا؟

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کیلئے عمران خان نے پہلی گولی خود کھائی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ، وزیرآباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

    فائرنگ میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ فیصل جاوید،عمران اسماعیل سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • مجھے رات کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

    مجھے رات کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کا انکشاف

    کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے گن پوائنٹ پر اغوا کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے رات کوگن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ نےسازش کی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج چلنےسےمیری جان بچ گئی۔

    سادہ کپڑوں والے میں دوست کے ہوٹل سے اغواکر کے لے جارہے تھے، 28جون کو 5 گھنٹےتقریرکی، وہاں سے مجھے پکڑلیتے، مجھےگرفتارکر لیتے، انہوں نےخفیہ کوشش کی پتہ ہی نہیں چلتا۔

    اپوزیشن لیڈربننےسےپہلےمجھ پرکوئی کیس نہیں تھا ، اپوزیشن لیڈربننےکےبعدمجھ پر27کیس بن گئے، میرٹ کےپرجوذمہ دارہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ گلبرگ تھانہ پہنچ گئے، حلیم عادل شیخ کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ اینٹی کرپشن سندھ کیخلاف درج ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا ، جس میں کہا کہ ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے، ایس ایچ اوگلبرگ، ایس ایچ او نصیرآباد کو شامل تفتیش کیا جائے۔