Tag: حلیم عادل شیخ

  • سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

    سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سکرنڈ میں ویکسین سینٹر قائم کرنے کیلئے4کروڑ خرچ کئے گئے،500ویکسین تیارپڑی ہیں اٹھائی نہیں گئی۔

    اکیس اگست کو اسمبلی میں کہا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، بات سنی نہیں گئی اور ایک بچہ انتقال کرگیا۔

    حیلم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیکشن420رائج ہے، کتے کی ویکسین غریب میرحسن کو نہیں ملی،وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بولتے ہیں، میں نے خود متوفی بچے میرحسن کے والد سے بات کی ہے۔

    اُنہوں نے بتایا کہ وہ بچے کو ہسپتال لے کر گئے تھے لیکن ویکسن نہیں ملی، جب عوام کی بات ہوتی ہے تو مکیش کمارچاولہ اس کی مخالفت کرتے ہیں، کسی چور ظالم کی بات کی جاتی ہے تو بول پڑتے ہیں۔

    نمرتا کماری کی ہلاکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر نمرتا کے گھر بھی جاؤں گا، وائس چانسلر کون ہے اور کس نے لگایا ہے؟ بی بی آصفہ کے نام پر کالج بنا ہوا ہے، اس نام کی کچھ تو لاج رکھ لیتے۔

    سندھ میں ستر فیصد ایمبولینس ڈاکٹرز کے گھروں میں چل رہی ہیں جنہیں سرکاری خزانے سے پیٹرول مل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور کے واقعے بعد وزیراعلی پنجاب اورآئی جی کو کہوں گا کہ ن لیگ نے جو غنڈے پولیس میں بھرتی کئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں، واقعہ کہیں پر بھی ہو تو افسوس ہوتا ہے۔

  • مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کو دس دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا انتظام نہیں ہوسکا، مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس99کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں کو گزرے دس دن ہوگئے ہیں مگر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع ہوا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔

    میرے حلقے احسن آباد،گل گوٹھ، و دیگر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہوا ہے، پی ایس علاقے کی مختلف مساجد اور مدارس میں گندا پانی ابھی تک کھڑا ہے، مؤثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو مزید بارشوں سے تباہی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ انہوں نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کی مشینری کے ہمراہ پورا دن جمع پانی کو نکلوانے کی کوشش کی ہے۔

    جمعے سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور پانی کا کھڑا ہونا بہت تشویش ناک ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید بارشوں سے نمٹے کیلئے شہری حکومت کو ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ علاقے دوبارہ زیر آب آجائیں گے اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں محکموں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    بھارت کو کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، کشمیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے،حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج سندھ بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی کال پر بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف عوام نے احتجاج کر کے کشمیری عوامی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش اور کشمیری عوام پر مظالم سے اس کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، اپنے قانون سے بھارت عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان کل بھی کمشیریوں کے ساتھ تھا آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

    مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوچکا ہے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ اس مسئلے کو دبا دے گا، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کے پاس ہر قسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہماری افواج اور پاکستان کی قوم ایک پیج پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، کشمیر یہ پوری ایشیا کے امن امان کا معاملہ ہے۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کر کے انسانی آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی تھی مگر بھارت بضد ہے جس سےبھارت کا بڑا نقصان ہوگا۔ کمشیر میں اسرائیلی قانون نافذ ہونے نہیں دیں گے، دنیا بھر میں کشمیری اصطراب کی کیفیت میں ہیںِ بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا۔

    بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان پر مظالم کئے جارہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کو دبالے گا۔

     

  • مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کوقتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کر دیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کوکراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔

  • پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی، پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سندھ حکومت کی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے پر حلیم عادل شیخ نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی، حلیم عادل شیخ نے اس سلسلے میں ڈاکٹر بابر اعوان سے بھی ملاقات کی جس میں سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی درخواست پر مشاورت کی گئی۔

    پی ٹی آئی قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا، صوبائی وزرا مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ اور کابینہ ارکان جام سیف اللہ دھاریجو کے پاس جا کر الیکشن کمیشن کے ضابطے کی خلاف ورزی کے مر تکب ہوئے، ضمنی انتخابات کے شیڈول کے بعد دونوں کا جام سیف کے گھر جانا الیکش پر اثر انداز ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاڑکانہ میں ایڈز: پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ الیکشن کمیشن میں درخواست دینے تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کر دیا تھا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو مستعفی ہو جائیں، لاڑکانہ میں ایڈز کے لیے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور وزیر صحت ہیں، کیوں کہ سندھ میں پابندی کے باوجود غیر معیاری انتقال خون جاری ہے۔

  • کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ، پی ٹی آئی کا سندھ میں تحریک کا اعلان

    کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ، پی ٹی آئی کا سندھ میں تحریک کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے صوبے میں کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ تحریک کا اعلان کر دیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، مختلف محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، سیما ضیا اور عمر عماری نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانوں پر اہم پریس کانفرنس کی۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کو واپس لیا جائے، چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی کی بد عنوانیوں کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب جانے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے اس سلسلے میں ایک کتاب تیار کی ہے، اسپیکر اسمبلی سے گزارش ہے کتاب پر بحث کے لیے وقت دیں، ہم بتائیں گے کہ عوام کے پیسوں کو کیسے لوٹا گیا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبے میں بنیادی حقوق، پینے کا پانی، سیوریج، ہیلتھ، پارکس کا حال بتائیں گے، ایک سال میں 292.84 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، یہ چیزیں ہم نے بتانی ہے عوام کو، رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا بلاول بھٹو کے خلاف پانی نہ ملنے پر تحریک چلانے کا اعلان، واٹر بورڈ دفتر کے باہر دھرنا

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم وہ باتیں کر رہے جو اس کتاب میں لکھی ہیں، ہم سرٹیفائیڈ صادق اور امین ہیں، ہم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

    دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہیے اسلام آباد جانے سے پہلے، لاڑکانہ میں 500 سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں، یہ گندم کی 40 لاکھ بوریاں کھا گئے، کراچی سمیت سندھ پانی کو ترس رہا ہے، تھر میں بچے مر رہے ہیں، یہ کیا تحریک چلائیں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم ان کے خلاف کرپشن مٹاؤ، سندھ بچاؤ تحریک چلائیں گے، پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی۔

  • کل عمران خان سندھ کے لیے اہم پیغام لیکر آرہے ہیں،حلیم عادل شیخ

    کل عمران خان سندھ کے لیے اہم پیغام لیکر آرہے ہیں،حلیم عادل شیخ

    گھوٹکی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کل عمران خان سندھ کےلیےاہم پیغام لیکرآرہےہیں، :وزیراعظم سندھ کونئےپاکستان میں شامل کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علی گوہر مہر چند اہم خاندانوں میں شامل ہے، مہرخاندان ماضی میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرچکاہے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا تھرپارکرمیں بچےغذائی قلت سےمررہےہیں، کل عمران خان سندھ کےلیےاہم پیغام لیکرآرہےہیں، وزیراعظم سندھ کونئےپاکستان میں شامل کرچکےہیں۔

    اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا 18 ویں ترمیم پاؤں کی زنجیر نہیں بن سکتی۔

    دوسری جانب جی ڈی اے رہنماسردارعلی گوہر مہر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں گیس کےذخائرہیں لیکن مقامی لوگ اس سےمحروم ہیں، گھوٹکی سےحاصل ریونیوکاحصہ گھوٹکی کوہی نہیں ملتا، یپلزپارٹی میں ہوتےہوئےاپنی حکومت کےخلاف احتجاج کرتارہا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کل گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے، عمران خان کو جی ڈی اے رہنماسردارعلی گوہر مہر نے آنے کی دعوت دی تھی۔

    وزیر اعظم گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے ، گوہرپیلس اور پنڈال سجانے کی تیاری جاری ہے ، پنڈال میں 4 ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیاگیا ہے۔

  • پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز

    پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز کردیا گیا، مارچ کا اختتام بروزمنگل درگاہ لعل شہبازقلندرپر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ارکان اسمبلی کی قیادت میں کراچی سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز کردیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ کے مطابق عوامی ایکسپریس کے ذریعے رحیم یار خان تک مارچ کیا جائے گا، 11 مارچ کو بذریعہ روڈ اوباڑوسے لاڑکانہ پہنچیں گے، مارچ کا اختتام بروزمنگل درگاہ لعل شہباز قلندر پرہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مارچ ملکی سلامتی امن وبقا، یکجہتی اوردفاع کے لیے نکالا جا رہا ہے، امن مارچ اندرون سندھ 22 مقامات پرجائے گا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مودی ارض پاک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، مودی کو بتانا چاہتے ہیں ہم لڑنے کو بھی تیارہیں اورمرنے کوبھی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے‘ گورنرپنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکرمیں ایشیا کوآگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔

  • سندھ کےعوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں‘ حلیم عادل شیخ

    سندھ کےعوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں‘ حلیم عادل شیخ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےعوام کی آخری امید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پربھی بات چیت کی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کےعوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان سندھ کےعوام کی آخری امید ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا گیا، سندھ کے باسیوں کوبھوک، بیماری اورافلاس کے حوالے کیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ احتساب سے بھاگنے کے لیے سیاست کا سہارا لیا جا رہا ہے، قوم کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کو غیر سیاسی اور پبلک سروس ڈیلیوری یقینی بنانا ہمارا منشور ہے، سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کی مشکلات میں اضافے کی روش قبول نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی اور رشوت خوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے، منتخب نمائندے مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل یقینی بنائیں۔

  • جونیئروسینئر زرداری نے عوام کاخون چوسا ہے، لانگ مارچ نہیں کرسکتے،حلیم عادل شیخ

    جونیئروسینئر زرداری نے عوام کاخون چوسا ہے، لانگ مارچ نہیں کرسکتے،حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے جونیئروسینئر زرداری لانگ مارچ نہیں کرسکتے، انھوں نے عوام کاخون چوساہے، مارچ میں کوئیک مارچ اور شارٹ مارچ ہونے والاہے، سندھ کے عوام کو جگانے کے لئے عنقریب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی میں احتجاج اور نعروں کاحق بھی چھینناچاہتےہیں؟ جونیئر و سینئرزرداری لانگ مارچ نہیں نکال سکتے، دونوں نے عوام کا خون چوسا ہے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایک شہزادے کل اسپتال کے دورے پر نکلے، شہزادے کیساتھ 20 سے زائدگاڑیوں کا پروٹوکول تھا، گمبٹ اسپتال میں ٹرانسپلانٹ میں مریض اور ڈونرانتقال کرگئے، گمبٹ اسپتال کو سالانہ 8 ارب روپے فنڈز دیئے جاتے ہیں، جس کواسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کہتے ہیں وہ چند بیڈ کا ہے۔

    جونیئرزرداری تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا خیرپور میڈیکل کالج کے 500 طلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے، طلبہ کا مستقبل جونیئر زرداری نے خود تاریک کردیاہے، سندھ اسمبلی میں ہمیں کہاجاتا ہے ہم تربیت لے رہے ہیں، جونیئر زرداری بھی تو تربیت لے رہے ہیں، تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کریں، لوگ ہر چوراہے پر بلاول سے فنڈز اور ادویات کا مطالبہ کریں گے، منظوروسان کےخواب بلی کے خواب میں چھیچڑے جیسے ہیں، پاناما جےآئی ٹی رپورٹ پر پیپلزپارٹی نے نیب افسران کی تعریف کی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کےعوام کوجگاناہےعنقریب ہم سڑکوں پرنکلیں گے، سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، اسمبلی میں نعرےنہیں لگائیں گے سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، مارچ میں کوئیک مارچ ہونے والاہے۔

    کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے

    رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کا قائد ایوان کہتا ہے پاکستان کو ڈوبتا دیکھ رہاہوں، سندھ حکومت اپنی کرپشن سےجائےگی، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 3 ،3 وزیراعلیٰ بیٹھے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے اپنے لوگ معلومات دیتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مارچ میں بہت کچھ ہوگا، کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی کی ضرورت نہیں ہم کسی کے کہنے سے کچھ نہیں کرتے، پی پی اپنی کرپشن کے بوجھ تلے ڈوب جائےگی۔