کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نےبھٹوکانعرہ بھی بدل ڈالاہے اب ان لوگوں کا نعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بند کروگے ہرگھر سے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا، وزیراعلیٰ سندھ ہمیں آپ کاکام نہیں آتا کس طرح پیسے بٹورے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ حکومتی ارکان سےکہیں اپنے حلقوں میں کام کریں، پیپلزپارٹی والوں نے بھٹو کا نعرہ بھی بدل ڈالاہے، ان لوگوں کانعرہ ہے کتنے اکاؤنٹ بندکروگے ہرگھرسے جعلی اکاؤنٹ نکلےگا۔
حلیم عادل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمیں آپ کاکام نہیں آتاکس طرح پیسے بٹورے جاتے ہیں، سندھ ڈوب گیا اسے ہم ٹھیک کریں گے، تھرپارکر کے واٹر پلانٹس خراب کر دیےگئے، تھرپارکر میں 2019 کے پہلے مہینے میں 91 بچے مرگئے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا سانحہ ساہیوال پرفوری طورپر جےآئی ٹی بنی ہے، سپریم کورٹ کوسوموٹولینےکی ضرورت نہیں پڑی، کراچی میں پولیس کی گولیوں سےانتظارکومرتےدیکھا، بھٹو کی حکومت میں بھٹوکو شہید ہوتے دیکھا۔
مزید پڑھیں : نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ امل بچی کاکیاقصورتھا؟، ساہیوال کاجو ذمہ دارہوگاسولی پرلٹکایاجائےگا اور ساہیوال کیس لاوارث نہیں چھوڑاجائےگا۔
اس سے قبل وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اس صوبے کے لوگوں کو ہم حساب دینے کیلئے تیار ہیں، سولی پر چڑھا کر دیکھ لیا اب صرف یہ بات رہ گئی، سندھ حکومت وفاق سے کام کرائے گی۔
یاد رہے چند روز قبل حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔