Tag: حماداظہر

  • پیٹرول کے بعد ایک اور بم گرانے کی تیاری، پی ٹی آئی رہنما نے عوام کو خبردار کردیا

    پیٹرول کے بعد ایک اور بم گرانے کی تیاری، پی ٹی آئی رہنما نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بجلی نرخوں میں 80 فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی نرخوں میں امپورٹڈ حکومت 3 ماہ میں 80 فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دی ہوئی 5روپےبجلی ریلیف اس ماہ سےامپورٹڈحکومت نےختم کی، امپورٹڈ حکومت اگلے3 ماہ فی یونٹ بجلی قیمت 7.91 روپے بڑھانے کا اعلان کر چکی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکس اس کے علاوہ ہیں، مفتاح صاحب نےبجلی کایونٹ 12روپےفی یونٹ کرنےکا وعدہ کیا تھا، اب یہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ہی 13روپے سے بڑھانے چلیں ہیں، قیمت بڑھانے کی امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے بجلی گھر اور کیپسٹی کی ادائیگیاں ہیں۔

  • ‘پاکستان  جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    ‘پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرحماداظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا ، بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرحماداظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ، ہم جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے۔

    آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے حماداظہر کا کہنا تھا کہ وراثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، آزادکشمیر کے لوگوں کو بڑا شعور ہے ، آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم نےیوٹیلٹی اسٹورز پرریکارڈ سبسڈی دی ہے، یوٹیلٹی اوراسٹور اورعام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے ، اس وجہ سےیوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس کو بڑھا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، بھارت میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیٹف کی شرائط پوری کرنےکی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں،پاکستان نے فیٹف کی ستائیس میں سےچھبیس شرائط پوری کرلیں ہیں۔