Tag: حماد اظہر

  • این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے  کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

    9 مئی کیسز میں نامزد حماد اظہر کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اگست تک جاری رہے گی، جس کی نگرانی ریٹرننگ افسر عثمان غنی کریں گے۔

    این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔

    حلقہ این اے 129 لاہور کی ایک اہم نشست سمجھی جاتی ہے، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    اسلام آباد : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس پر سماعت ہوئی۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

    عدالت نے پیش ہونیوالےملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس میں پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مشتعل مظاہرین نے25سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو جلایا، اس کے علاوہ پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی تھی جبکہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں میں اسلام آباد پولیس کی دو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی بھی شامل تھی۔

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کردیا

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کام جاری رکھیں، تحفظات دورہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال پرغور کیا گیا ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کے مقدمات اور قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مستردکردیا ، کورکمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سےبھی استعفیٰ منظورنہ کرنےکی درخواست
    کی۔

    کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کام جاری رکھیں،تحفظات دورہوں گے اور وہ خود استعفیٰ کے معاملے پر ازسرنو غور کریں۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اپنے بیان میں لکھا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ میری رائے اور نہ رضا مندی شامل تھی، ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ تھی۔

  • نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

    نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد : نو مئی واقعات کے بعد سے منظر عام پر آنے والے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے، پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی اکیاون مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی اور ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر راہداری ضمانت منظور کی ، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات ہیں، باقی کا ابھی پتہ نہیں، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادودیگرشہروں میں مقدمات درج کیے گئے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے قانون کا مذاق بنایا گیا، میرے خلاف ایک وقت میں51 مقدمات بنائے گئے، عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، دو تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آئندہ 2 روز کے دوران پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کروں گا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان : حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی ، حماد اظہرنے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی اور انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 62ون ایف کاحوالہ کیوں دیا ؟ فیصلہ واضح ہے آرٹیکل 62 ون ایف کااطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

    وکیل آفتاب یاسر کا کہنا تھا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سےآپ کافیصلہ بھی آ چکا ہے، تو جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے اپیل واپس لینےکی وجہ سے حماد اظہرکوفیصلے کافائدہ نہیں ہوگا۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈرنہیں کرنا چاہتے، جس پر معاون وکیل آفتاب عالم یاسر کا کہنا تھا کہ سرینڈرکرنے میں کوئی حرج نہیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔

  • لاہور میں  پولیس کا چھاپہ ، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر فرار ، پناہ دینے والے گرفتار

    لاہور میں پولیس کا چھاپہ ، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر فرار ، پناہ دینے والے گرفتار

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم وہ فرار ہوگئے ، پولیس نے پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔

    پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے وقت حماد اظہر فرار ہوگئے تاہم پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

    دوسری جانب حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب پر اپنے بیان میں کہا میرے والد کی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا، پولیس والے کہتے ہیں اوپر سے آرڈر آیا تھا، مجھ پناہ دینے پر جعلی مقدمہ درج کیا گیا،اصل میں والد کی کارنر میٹنگ کرانے والوں کوگرفتار کرنا مقصد تھا، باقی سب ڈرامہ تھا۔

  • ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی جعلی مقدمات میں قید ہیں، نگراں وزیراعظم کو اس معاملے پر بھی فوری نوٹس لینا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے نام کے اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو جعلی مقدمات میں قید سیاسی قیدیوں کے معاملے کا بھی فوری نوٹس لینا ہو گا، اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی موجود ہیں

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمان کے اندر اور باہر سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ توقع ہے 3 ماہ میں آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائے جائیں گے، الیکشن صاف اورشفاف ہونا اس وقت ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور رہنے والے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی نئی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

  • مزاحیہ حکومت آخرکار اختتام کو پہنچی، حماد اظہر

    مزاحیہ حکومت آخرکار اختتام کو پہنچی، حماد اظہر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مزاحیہ حکومت آخرکار اختتام کو پہنچی، پی ڈی ایم حکومت پاکستانیوں کے لیے توہین تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور رہنے والے اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مزاحیہ حکومت آخرکار اپنے اختتام کو پہنچی، کیسا تماشا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت پاکستانیوں کے لیے توہین تھی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، جمہوریت کو سبوتاژ کیا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مسخروں کا ایک جھنڈ انا کی تسکین کے لیے اکٹھا ہوا، یہ حکومت پاکستانی عوام کے لیے توہین تھی۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر تواتر سے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں انھوں نے موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی معاہدے کو بھی بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

  • ‘پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کیا’

    ‘پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کیا’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نےملک کی بہتری کیلئےآئی ایم ایف معاہدےکی حمایت کافیصلہ کیا، تحریک انصاف پرلاتعدادجھوٹےکیسز اوربدترین جبرکیاگیا۔

    حماداظہرنے بتایا کہ فیٹف قانون سازی کے دوران پی ڈی ایم جماعتوں نےاین آراو مانگ لیاتھا، پی ڈی ایم نے این آر او نہ ملنے پر فیٹف کیلئےقانون سازی کی مخالفت کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کی ٹیم نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی ، جس میں اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے انتخابات سے پہلے نئی حکومت کے قیام تک معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیے پروگرام پر زور دیتے ہیں اور ہم سیاسی استحکام کو معاشی استحکام کیلیے لازمی سمجھتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ آزادانہ اور بروقت انتخابات کے بعد نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی اور اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی بنیادوں پر معاشی استحکام لائے گی۔

  • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

    سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر حماد اظہر پر اسٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، حماد اظہر پر اسٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔

    اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں حماداظہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

    حماداظہراورمیونسپل کمیٹی فیروزوالاکےبلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد اقبال ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایفکواسٹیل ملزکی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیس مدمیں سرکاری خزانےکونقصان پہنچایاگیا، بلڈنگ پلان اورنقشےکی منظوری کےبغیرایفکواسٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمہ داران کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

    اینٹی کرپشن ٹیم نے حماد اظہر اور بلڈنگ انسپکٹر حاجی اقبال کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔