Tag: حماد اظہر

  • آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں، حماد اظہر

    آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے اصلاحاتی قدم اُٹھائے ہیں، اگلے 5 سال ہم لوگوں کو خوشخبریاں دیتے رہیں گے، ہماری معیشت استحکام اور ترقی کی طرف جائے گی۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہنستا بستا پاکستان چھوڑا، دودھ کی ندیاں بہہ رہی تھیں، ن لیگ نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کیے، انہوں نے پانچ سال پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، ہماری حکومت آئی تو دیوالیہ اور تباہ حال معیشت کو سنبھالا۔

    مزید پڑھیں: جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، ن لیگ کے آخری سال میں پاکستان تباہی کے دہانے پر تھا، ان کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک سے بہت مدد ملی ہے، آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آج بھی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے فون پر بات ہوئی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایف بی آر کو صاف ستھرا ادارہ بنائیں گے، ایف بی آر 8 سال تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، ماضی میں کرپٹ لوگوں کا ایف بی آر میں تبادلہ کیا گیا، ایف بی آر کے لوگوں کو مختلف اداروں سے واپس لائیں گے۔

  • علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، حماد اظہر

    علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، حماد اظہر

    لاہور : وزیر مملکت حماد اظہرکاکہناہےکہ نہ تو این آر او کے حق میں ہیں اور نہ ہی دیا جائےگا، جوبھی ٹیکس پالیسی ہوگی سب کیلئےبرابرہوگی، علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹیکسیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لارہےہیں، ماضی کی طرح ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت 260 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال چھوڑ کر گئی، موجود ہ شارٹ فال ٹیلی سیکٹر میں جی ایس ٹی کی عدم وصولی بھی شامل ہے۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ہو یا کوئی اور قانون کے مطابق ریکوری کی جائے گی، کسی سے رعایت نہیں ہوگی ، زرعی اور جائیداد ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لئے صوبوں کو متوجہ کریں گے ۔

    ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر کسی سے ٹیکس رعایت نہیں کرے گی، جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ایف بی آرکی کمزوریوں کی سزاتاجروں کونہیں دیں گے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹے ریٹیلرز کے لئے فکسڈ ٹیکس کولیکشن کے ایس او پیز کی تیاری زیر غور ہے۔صنعتی اداروں پر چھاپے رکوا دیے ہیں، ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دیئے جائیں گے، ٹیکس پالیسی سب کےلیےبرابرہےکسی کورعایت نہیں دی جائےگی۔

    پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے، سالانہ صرف 4000 ارب ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں۔ملک میں 8000ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف سمیت جوبھی قیدی بیمارہیں انہیں علاج مہیاکیاجائے گا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی این آراوکےحق میں نہیں،اور نہ ہی دیا جائےگا۔

  • جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر

    لاہور : وفاقی وزیر محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ روکنے کے لئے باڑ لگارہے ہیں، جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پولسٹر فائبر سے متعلق بھی نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں۔

    وفاقی حکومت اپنے ٹیکسز کو کلب کررہی ہے،ایکسپورٹ سیکٹرز کو آر پی اوز دے کر ریلیف دیا جائے گا،5سال کا میڈیم ٹرم معاشی پلان لے کر آرہے ہیں،جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت 2300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کرگئی ہے، ہمیں ایکسپورٹ سے متعلق اچھے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہمیں اپنے دوست ممالک سے غیر معمولی مدد ملی ہے، نان پرفارمنگ قرضوں کی ریکوری ٹیکس فری ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈرپر اسمگلنگ روکنے کے لئے باڑ لگارہے ہیں، باڑ لگانے سے اسمگلنگ رکے گی جس سے باڑ کا خرچہ ایک سال میں کور ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایگری کلچر پالیسی بنارہے ہیں، ہم نے ٹیکسٹائل سپورٹ 5برسوں میں دگنی کرنی ہے، ایسی انڈسٹریز جو بند ہوگئی ہیں ان کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات جاننے کے لئے کام کررہے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ماضی میں25 سے 30ارب ڈالر صرف کرنسی کو سہارا دینے کیلئے قرضہ لیا گیا، اسٹیٹ بینک روپے کو اس کی حقیقی قدر کے قریب لے کرآیا ہے، ٹیلی کام پر100ارب کے ٹیکس روکے ہوئے ہیں۔

    ماضی میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس52فیصد تھا ہم نے17فیصد کیا، جس راستے پر معیشت ملی اسی پر چلتے تو خسارہ 7فیصد تک بڑھ جاتا، شرح سود سے متعلق تو نظام گزشتہ 70سال سے چلا آرہا ہے۔

  • چوروں کے خلاف کارروائی سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑے گی: حماد اظہر

    چوروں کے خلاف کارروائی سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑے گی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کا منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا، اگر ہماری صفوں میں چور نکلے گا تو خود قانون کے حوالے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک پاکستان میں چل رہا تھا، دونوں خاندانوں کا منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چل رہا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ چوروں کے خلاف کارروائی سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑے گی، ہم کسی کے لیے جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے، چوروں کو نیب کے حوالے کریں گے۔

    حماد اظہر نے کہا ’جے آئی ٹی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کا کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے، نیب اور جے آئی ٹی نے جتنی پیچیدہ ٹرانزکیشنز پر کام کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کر کے پیسے ملک بھیجتے تھے، یہ کمیشن کے چکر میں پیسا واپس باہر لے جاتے، 2 خاندانوں کی کرپشن چھپانے کے لیے جو لوگ سامنے آ رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، ان کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی وفاداری پاکستان کے لیے ہونی چاہیے چوروں کے لیے نہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف اور زرداری کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے، فواد چوہدری


    وزیرِ مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ ماضی میں کاروباری لوگوں پر بلا وجہ ٹیکس لگائے گئے، ہم کسی غریب آدمی پر ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائیں گے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ سنبھل رہی ہے۔

  • ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: وزیرِ مملکت حماد اظہر

    ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: وزیرِ مملکت حماد اظہر

    لاہور: وزیرِ مملکت ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو گزشتہ روز ٹیکس ریفارمز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ضروری ٹیکس ختم کریں گے۔

    انھوں نے کہا ’مزید 20 ہزار نان فائلرز کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ہم نے آتے ہی نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کی، ساڑھے 14 سے 15 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔‘

    حماد اظہر نے کہا کہ فیلڈ آفیسرز کو بہتری کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے، ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔

    وزیرِ مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو لیگل کور حاصل ہے، ایف بی آر ادارہ پسند یا نا پسند پر نہیں چلتا، قانون ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ڈیٹا ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ہمارے ٹیکس قوانین بہت پیچیدہ ہو گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹیکس فائلرزکے لیے خوش خبری، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


    یاد رہے دو ہفتے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے آخری تاریخ 15 دسمبر کر دی تھی۔

    اس سے قبل 27 نومبر 2018 کو وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے دیر سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔

  • اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام، نئی پالیسی تشکیل

    اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام، نئی پالیسی تشکیل

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی تشکیل دے دی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم دسمبر کے بعد بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے فروخت کیے جانے والے موبائل فون پی ٹی اے کی جانب سے تیس دن کے وقفے سے بند کردئیے جائیں گے، یکم دسمبر سے پہلے فروخت کیے گئے فون پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا اور ان کو کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے فون لانے والے افراد ہر سال ایک فون بغیر ڈیوٹی کے لاسکیں گے اور مجموعی طور پر ایک سال میں پانچ فون لانے کی اجازت ہوگی تاہم اگر پاکستان میں قیام 30 دن سے زیادہ کا ہو تو ان چار فونز پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ نئے اور استعمال شدہ موبائل فون کی درآمد پر پالیسی میں نرمی کی جائے، استعمال شدہ فون کی درآمد پر پابندی اُٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اگر وہ ماڈل پی ٹی اے کے منظور شدہ ہوں اور ان پر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: اسمگل شدہ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیے جائیں گے، فواد چوہدری

    قبل ازیں پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ نیا موبائل فون خریدنے کے بعد اس کی رجسٹریشن ضرور کروائیں بصورت دیگر اسے بلاک کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی 23 نومبر کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے جبکہ فواد چوہدری نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلے سے موجود موبائل فونز بلاک نہیں کیے جائیں گے۔