Tag: حماد اظہر

  • پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قانونی معاملے میں کوئی ابہام نہیں، واضح طور پہ قانون شکنی ہوئی اور مسلم لیگ ن اب گھبرا گئی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وکلا کم ہی کسی تشریح پر متفق ہوتے ہیں لیکن ملک بھر کے تمام سینئر وکلا کا اتفاق ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس جلدی میں حلف لیا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خود حمزہ شہباز کو بھی رولنگ کے غلط ہونے کا یقین ہے۔

  • آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، رہنما پی ٹی آئی نے عوام کو خبردار کردیا

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، رہنما پی ٹی آئی نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، ارباب اختیارکوگھبراہٹ ہےعوام کو سڑکوں پر کون نکالے گا اور کیسے روکا جائے، سوچنا یہ چاہیے مہنگائی کےمارے خود سڑکوں پر عوام کس کی بات سننے کو تیار ہو گی۔

    یاد رہے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔

  • امپورٹڈ حکومت مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے گھٹنے ٹیک چکی ہے: حماد اظہر

    امپورٹڈ حکومت مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے گھٹنے ٹیک چکی ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

  • تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیا گیا ، فواد چوہدری نے کہا اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے ہیں، لہذاٰ اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں۔

    فواد چوہدری کی جانب سے ہیکنگ کے اعلان کے بعد سابق وزیر توانائی کے ٹوئٹر اکاونٹ پپر کوئی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی اور حماد اظہر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا آخری پیغام مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی تقریر تھی، جس میں وہ پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے پر تنقید کر رہی ہیں۔

    خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان میں اکاؤنٹس ہیکنگ کیا گیا ہوا، اس سے قبل حال ہی میں پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا۔

  • کیا روس سے سستے تیل کے لیے بات ہوئی؟ حماد اظہر نے خط شیئر کر دیا

    کیا روس سے سستے تیل کے لیے بات ہوئی؟ حماد اظہر نے خط شیئر کر دیا

    اسلام آباد: کیا پی ٹی آئی حکومت میں روس سے سستے تیل کے حصول کے لیے بات ہوئی تھی؟ حماد اظہر نے اس سلسلے میں ٹویٹر پر ایک خط شیئر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح صاحب قومی ٹی وی پر دعویٰ کر رہے ہیں کہ روسی تیل کے مذاکرات کا کوئی خط یا ثبوت موجود نہیں ہے، اور یہ کہ وہ کس سے بات کریں۔

    حماد اظہر نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں ایک خط شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہمیں رعایتی تیل فروخت کرنے کے لیے پُر جوش تھا، وزیر خزانہ کو روس کے وزیر توانائی سے بات کرنی چاہیے تھی۔

    پٹرول پر فی لیٹر سبسڈی کتنی رہ گئی؟

    حماد اظہر کی جانب سے پوسٹ میں ایک خط کا عکس بھی شیئر کیا گیا ہے، جو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 مارچ 2022 کو روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگنوف کو لکھا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی صدر نے یقین دلایا تھا کہ پاکستان کو تیل اور گندم 30 فی صد رعایت پر دیں گے، ہمیں روس سے یقین دہانی پر امید تھی کہ سبسڈی کم ہو جائے گی۔

    شوکت ترین نے بتایا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی اور روس سے سستے تیل کے معاملات ہم نے حل کر لیے تھے، لیکن موجودہ حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی اور روس کے پاس جانے کو ترجیح نہ دی،یہ لوگ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟

    انھوں نے کہا روس نے پی ایس او کے ذریعے ایک طرف سے معاہدے کر لیے تھے، روس نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ رعایتی قیمت پر سستا تیل دیں گے، روس سے سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لیٹر فرق پڑ جاتا۔

  • کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں،ملک اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پی ٹی آئی رہنما کا طنز

    کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں،ملک اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پی ٹی آئی رہنما کا طنز

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے حوالے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کارٹون صر ف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی، معیشت ، توانائی اور سیاست بالکل بے ہنگم اور تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

    حماداظہر نے نون لیگ کی جانب سے جوہری دھماکوں کے چوبیس سال ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں لکھا کہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے معیشت مکمل تباہی کے قریب ہے اور آپ کا ردعمل یہ ہے؟ یہ اس وقت دنیا کی سب سے نااہل اور قابل نفرت حکومت ہے۔

  • حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان پائیدار بلند ترقی اور بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر کی راہ پر گامزن تھا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ برآمدات، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور عالمی معیار کی فلاحی اسکیموں کی راہ پر گامزن تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں۔

  • ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ اور اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 3 معاشی یوٹرن، پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ کر دیا گیا، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پھر منسوخ، پھرجائزہ لیا جائے گا، اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان، کیا سرکس ہے۔

    حماد اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ امپورٹد حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔ پچھلے سال رمضان میں موجودہ سے کم ترسیلی اور پیداواری صلاحیت کے باوجود ہم نے forced لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی۔

  • گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق

    گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گلگت میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ 6 ماہ میں فعال ہو جائے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں گلگت کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں گلگت بلتستان کے لیے ایل پی جی فراہمی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گلگت میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ 6 ماہ میں فعال ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل جی بی میں کم آمدن گھروں کی سولرائزیشن کرے۔ جی بی کا قومی گرڈ کے ساتھ رابطہ یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سفارشات کا مثبت جواب دینے پر وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے حماد اظہر کی دلچسپی قابل ستائش ہے۔

  • وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس ہمارے حوالے کریں: محکمہ توانائی سندھ

    وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس ہمارے حوالے کریں: محکمہ توانائی سندھ

    کراچی: محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کر دیں۔

    خط میں کہا گیا کہ ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کر کے دکھا سکتے ہیں، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود اس کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    خط کے مطابق گزشتہ 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے میں کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں، شہری ملازمتوں اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    وفاق کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ شہری لکڑی، کوئلے اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    صوبائی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس کی ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، آئین گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے۔