Tag: حماد اظہر

  • پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خسارے ہم پورے کر رہے ہیں، حماد اظہر

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خسارے ہم پورے کر رہے ہیں، حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خسارے ہم پورے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خسارے ہم پورے کر رہے ہیں، 2018 میں مارچ میں آئی ایم ایف کی رپورٹ آئی ، ملکی معیشت کا بیڑہ ن لیگ کے دور میں غرق کیاگیا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کے بحرانوں کی وجہ ن لیگی دور کے غیرمستحکم منصوبے تھے، ن لیگ دور میں معیشت اچھی جا رہی تھی تو آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے اب تک فارن ریزرو میں 50 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال دسمبر تک گردشی قرضے ختم کرنے ہیں، حکومت کے لیے بجلی کے بل بڑھانے کا فیصلہ مشکل ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلےکوئی بھی حکومت خوشی سے نہیں کرتی، معیشت پر بات ہوتی ہے اور ہمیں احساس ہےمہنگائی میں اضاٖفہ ہوا، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کوئی مجبوری ہوتی ہے جس کے تحت مشکل فیصلے کیے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خسارے ہم پورے کر رہے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ آج 84فیصد سے نیچے آچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا ہے، کرنسی بہت زیادہ دباؤ میں تھی، پی ٹی آئی نے روپے کو ڈی ویلیو نہیں کیا،
    پاکستان 3.6 ارب ڈالر واپس کرچکا ہے۔

  • 4 سال میں سابقہ حکومت نے 25 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا

    4 سال میں سابقہ حکومت نے 25 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ 2015 سے 2019 تک 4 سالوں کے درمیان 25 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں غیر ملکی اداروں سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئی۔

    وزارت خزانہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 31 جولائی 2015 سے 31 جولائی 2019 تک 25 ارب 59 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 11 ارب 79 کروڑ کا قرض لیا گیا، بین الاقوامی کمرشل بینکوں سے 13 ارب 80 کروڑ کا قرض لیا گیا، ملک میں زر مبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالر سے زائد ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے امور اقتصادیات حماد اظہر نے سینیٹ کو بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ مالی خسارہ 1922 ارب روپے تک پہنچ گیا، مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بجلی رعایتی پالیسی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے، 9 ماہ میں حکومت نے 35 ارب سے زائد مالیت کے قرضے لیے۔

  • وفاقی وزیر حماد اظہر 3 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

    وفاقی وزیر حماد اظہر 3 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

    ٹوکیو: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر 3 روزہ دورے پرجاپان پہنچ گئے، دورے کا مقصد دونوں ممالک میں اقتصادی، تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر 3 روزہ دورے پرجاپان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے جاپانی وزیر اعظم کے مشیرِخاص سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی۔

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں اقتصادی،تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دورے میں وفاقی وزیر حماد اظہر جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

    پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، حماد اظہر

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ماحول اور کاروبار کرنے میں آسانی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی تھی۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سلامتی کی بہتر صورت حال کے بعد پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

  • شفاف اور جواب دہ پاکستان کے لیے شہریوں کی آواز اٹھنا ضروری ہے: حماد اظہر

    شفاف اور جواب دہ پاکستان کے لیے شہریوں کی آواز اٹھنا ضروری ہے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شفاف اور جواب دہ پاکستان کے لیے شہریوں کی آواز اٹھنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور گڈ گورننس کے حل کا حصہ بننے کے لیے ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ شفاف اور جواب دہ پاکستان کے لیے شہریوں کی آواز اٹھنا ضروری ہے، خوشی ہے اس پراجیکٹ نے شہریوں کو آواز بلند کرنے کے لیے بااختیار بنایا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معیشت کی مکمل بحالی و ترقی کے لیے یکسوئی اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ آئی ایم ایف کا ریویو معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کے لیے کئی تکالیف کا سبب بنی، موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کر منفی درجے میں شامل کرلیا، حکومت کی 15 ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے منفی کا لیبل ہٹا کرمستحکم کیا۔

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی قوم کے لیے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ نومبر 2018 میں خسارہ 1166 ملین ڈالرز تھا۔ نومبر 2019 میں خسارہ 319 ملین ڈالرز کی سطح تک کم ہوچکا ہے۔

  • آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، حماد اظہر

    آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، معیشت کی مکمل بحالی وترقی کے لیے یکسوئی، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اکنامک افیئرز حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر چل پڑی، آئی ایم ایف کا ریویو معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کے لیے کئی تکالیف کا سبب بنی، موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کر منفی درجے میں شامل کرلیا، حکومت کی 15 ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے منفی کا لیبل ہٹا کرمستحکم کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں73 فیصد کمی قوم کے لیے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے، نومبر2018 میں خسارہ 1166 ملین ڈالرز تھا، نومبر2019میں خسارہ 319 ملین ڈالرز کی سطح تک کم ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی تا نومبر2018 کے دورانیے میں خسارہ 6733 ملین ڈالرز تھا، 2019 میں اسی دورانیے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1821 ملین ڈالرز تک کم ہوا، نومبر کے مہینے میں ہونے والی اشیا کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا حکومتی معاشی ایجنڈا درست جانب بڑھ رہا ہے، معیشت کی مکمل بحالی وترقی کے لیے یکسوئی، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

  • اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اعانت کی: حماد اظہر

    اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اعانت کی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے پولیو خاتمہ پروگرام کے لیے بڑے پیمانے پر مالی اعانت کی، پروگرام نے ایک مذہبی عنصر لانے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے پولیو کے خاتمے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو خاتمہ پروگرام کی حمایت کے لیے اس کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شریک اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    حماد اظہر نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایل ایل ایف ڈونر سرٹیفکیٹ پر بھی دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے 12.43 بلین ڈالر کے پورٹ فولیو کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام سے پولیو وائرس کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سنہ 1988 میں پروگرام کے آغاز پر پولیو 125 سے زائد ممالک میں موجود تھا، روزانہ تقریباً 1 ہزار سے زائد بچے پولیو سے مفلوج ہوتے تھے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکے 3 ارب بچوں تک پہنچائے گئے، پولیو میں 99 فیصد کمی ہوئی۔ آئی ایس ڈی بی نے پولیو خاتمہ پروگرام کے لیے بڑے پیمانے پر مالی اعانت کی۔ پروگرام نے ایک مذہبی عنصر لانے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

  • خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ، ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدہ طے

    خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ، ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدہ طے

    اسلام آباد: خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدہ طے پایا، معاہدے کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلو میٹر 4 لین موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک”][/bs-quote]

    حماد اظہر نے کہا کہ کے پی ای سی پروجیکٹ کے 2 جز ہیں پہلا سڑک کی تعمیر ہے، دوسرا جز ملحقہ علاقوں میں اسپیشل اکنامک زون بنیں گے۔

    وفاقی وزیر اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے گی، پرائیویٹ فنانس سے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع ہوں گے۔

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ شمال جنوب اقتصادی راہداری تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔

    دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو نے کہا کہ حکومت پاکستان کو معاہدے پر مبارک باد دیتا ہوں، منصوبے کے تحت افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے بڑھیں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا، خیبرپختونخوا کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔

  • حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

    حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

    جدہ: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے ملاقات کے دوران بینک کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہرنے جدہ میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معاشی منصوبوں میں مالی اعانت پر آئی ڈی بی کے کردار کو سراہا۔

    حماد اظہر نے آئی ڈی بی کو اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان میں بینک کا پورٹ فولیو بنائے۔

    وفاقی وزیر نے کنٹری سپورٹ پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے اور بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سپورٹ پروگرام سے زر مبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر الحجر نے کہا کہ آئی ڈی بی پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    ڈاکٹر بندر الحجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر عالمی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن سیمینار کے لیے جدہ میں موجود ہیں۔

  • 2023تک فنانسنگ کو 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد تک لائیں گے ، حماد اظہر

    2023تک فنانسنگ کو 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد تک لائیں گے ، حماد اظہر

    اسلام آباد : وفاقی وزیرحماداظہر کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اس سیکٹر کیلئے فنانسنگ کی سہولت بہتر بنا رہے ہیں، دوہزارتیس تک فنانسنگ کو سات فیصد سےبڑھا کرسترہ فیصد تک لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام انوویٹو فنانس فورم سےخطاب میں وزیر مملکت اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا معیشت میں حصہ 30 فی صد جبکہ نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کاحصہ صرف 7.5 فی صدہے، 4 سال تک چھوٹے کاروبار کی تعداد 2 سے بڑھا کر 7 لاکھ کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں انوویٹو فنانس فورم جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ،عالمی سطح پرسیکھنے، طریقوں اور معیار کے مطابق حل کی متلاشی ہیں، کانفرنس سے خطے کی بہترین مثالوں سے سیکھنے میں مدد ملے گی

    وزیرمملکت اقتصادی امور نے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملازمت کی فراہمی، برآمدات اور ملکی جی ڈی پی میں ایس ایم ایز کا حصہ خاطر خواہ ہے، اس سیکٹر کیلئے فنانسنگ کی سہولت بہتر بنا رہے ہیں، 2030 تک فنانسنگ کو سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

    ان کا کہنا تھا کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا جارہا ہے، وزیراعظم کو روز کی بنیاد پر معاشی صورت حال سے آگاہی دی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پر متحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280 ملین سرپلس ہے، 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں ، اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

  • اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

    اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایشین انفرا اسٹرکچر بزنس اور پاکستان کے اشتراک سے بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اورسماجی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے پرمتحرک مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ 4 ماہ کا پرائمری بجٹ 280 ملین سرپلس ہے، 4 سال بعد پہلی مرتبہ جاری کھاتا سرپلس میں ہے، ریونیو 15فیصد سے بڑھ رہا ہے، ٹیکس فائلرز بڑھے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوانٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب ترقی کی منازل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں پاکستان کےجاری کھاتےسر پلس ہوگئے، ہماری معاشی اصلاحات کاپھل ملناشروع ہوگیا ہے، پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔