Tag: حماس آپریشن

  • یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے، جوبائیڈن

    یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے، جوبائیڈن

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے۔

    واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے حماس کے حملے کو دہشت گردی قرار سیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

    جو بائیڈن نے کہا کوئی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کا سوچے بھی نہیں، امریکی صدر نے حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار د دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے، دہشت گرد تنظیم حماس نے حملے والے دن اسرائیل میوزک فیسٹیول میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع میں حملوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے، درحقیقت اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا بہت ضروری بھی ہے، بائیڈن نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کو کرسٹل کلیئر قرار دیا۔

  • حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز، مغربی کنارے میں‌ جشن

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز، مغربی کنارے میں‌ جشن

    غزہ: غزہ کی پٹی کے اسرائیلی قبضے والے علاقوں میں حماس کے کامیاب آپریشن پر مغربی کنارے میں جشن کا سماں بندھ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اسرائیل میں کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز ہو گئے، قطر میں موجود حماس کے رہنما نے کہا ’’آج ہم نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔‘‘

    حماس کے آپریشن کے بعد غزہ کی بہادر خواتین بھی اسرائیلی رائفل ایم 16 ہاتھوں میں پکڑے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہی ہیں، دوسری جانب گرفتار کیے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ لایا جا رہا ہے۔

    اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی، 22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی، 35 فوجی گرفتار

    فلسطینی مجاہدین صہیونی فورسز کے ٹینکوں میں بیٹھ کر مغربی کنارے میں گھومتے رہے، اور خوشیاں مناتے رہے، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا عنوان ’طوفان الاقصٰی‘ ہے، یہ طوفان غزہ سے شروع ہوا جو مغربی کنارے اور بیرون ملک پھیلے گا۔

    اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    انھوں نے کہا آج دشمنوں کے ایئر پورٹس، فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے ہیں، جس سے انھیں بھاری نقصان پہنچا ہے، بہت جلد ہم اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔

    حماس نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ ان سے اظہار یکجہتی کریں۔

    دوبارہ منتخب ہوئے تو … نیوزی لینڈ کی حکمران پارٹی کا فلسطین سے متعلق بڑا اعلان

  • اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    تل ابیب: اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے قریبی علاقوں پر کنٹرول کھونے اور فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور آپریشن کے دوران 35 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے، حماس کے راکٹ حملوں سے ایک پولیس اسٹیشن میں بھی آگ لگ گئی۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت 14 مختلف مقامات پر 60 کے آس پاس حماس جنگجو موجود ہیں، ادھر مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان میں فلسطینیوں نے سڑکیں بند کر دی ہیں، شہر میں تمام عوامی پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ سے وسطی اور جنوبی اسرائیل کے شہروں پر تقریباً 2500 راکٹ داغے گئے ہیں، جو یروشلم تک پہنچے، اور فلسطینی جنگجوؤں نے زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے ملک کے جنوب میں علاقوں میں دراندازی کی۔

    اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی، 22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی، 35 فوجی گرفتار

    اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ آج صبح حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے مشترکہ حملے کے خلاف دفاع کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن ’سورڈ آف آئرن‘ شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے، یہ کوئی نام نہاد فوجی آپریشن نہیں، لڑائی کا دوسرا دور نہیں بلکہ باقاعدہ جنگ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا ’’میں نے فورسز کو پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے کا حکم دے دیا ہے، یہ جنگ ہم جیتیں گے۔‘‘