Tag: حماس ترجمان

  • اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف بھی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیل کی تازہ بمباری مہم کے نتیجے میں ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی کرگئے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل طاقت کے ذریعے یرغمالیوں کو رہا کروانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تابوتوں میں واپس ملیں گے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے حالیہ بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن صیہونی ریاست کی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    حماس نے کہا کہ جب بھی اسرائیل یرغمالیوں کو طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں تابوتوں میں پاتا ہے۔

    اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معہدے کے باوجود گزشتہ ہفتے سے غزہ پٹی پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے اور زمینی کارروائیاں کیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا تو غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔

    7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران پکڑے گئے 251 یرغمالیوں میں سے 58 اب بھی غزہ میں قید ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ حماس ہمارے یرغمالیوں کی رہائی سے انکار پر جتنی زیادہ برقرار رہے گی ہم اتنا ہی زیادہ دباؤ ڈالیں گے۔

    ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کردیا

    نیتن یاہو کا مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر غزہ کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔

  • اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، ترجمان حماس

    اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، ترجمان حماس

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، غزہ میں مجاہدین اور ہماری تحریک ثابت قدم ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، ہمارا دشمن سفارتکاری کو نہیں مانتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم صبر کرتے رہے اور اسرائیل کو جواب نہ دیا تو اس کی جرات اور بڑھے گی۔ خطے کی کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    حماس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے کی ری انجنیئرنگ میں مصروف ہے، فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    دوسری جانب دہشت گرد ریاست اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی بے گناہوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے، تازہ حملوں میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ بھی بڑھا دیا، جنوبی مضافاتی علاقے کولا میں اسلحے کے ڈپو کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیل کی شمالی وادی بیکا کے شہر زبود میں تازہ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے سترہ افراد شہید ہو گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 لبنانی شہری شہید ہو ئے۔

    104 بچوں اور 194 خواتین سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 1600 ہوگئی، 8408 زخمی ہیں، جبکہ 20 لاکھ لبنانی شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

    حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اسرائیل میں سائرن بجتے رہے، حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں شمالی اسرائیلی اور مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا گیا، شام میں بھی امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا، زور دار دھماکہ سنا گیا لیکن کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

  • قیدیوں کی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے، حماس

    قیدیوں کی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے، حماس

    غزہ : فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے اسرائیلیوں کی تعداد درجنوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    قطر کے ٹیلی وژن الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے جنہیں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔

    Hamas

    حماس ترجمان نے یرغمال بنائے گئے افراد کے بارے میں اسرائیلی بیانات کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی کا حصہ تھے، اس آپریشن کے بیشتر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔

    prisoner

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت کامیاب طریقے سے بری، بحری اور فضائی کارروائی کرکے سینکڑوں اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔