Tag: حماس رہنما

  • لبنان پر اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید

    لبنان پر اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید

    بیروت: غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بربریت کی انتہاء کردی، اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما فتح شریف سمیت ان کی فیملی کے کچھ افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

    لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ بھی بڑھا دیا ہے، جنوبی مضافاتی علاقے کولا میں اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیل کی شمالی وادی بیکا کے شہر زبود میں تازہ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے سترہ افراد شہید ہو گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 لبنانی شہری شہید ہو ئے۔

    104 بچوں اور 194 خواتین سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 1600 ہوگئی، 8408 زخمی ہیں، جبکہ 20 لاکھ لبنانی شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

    حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اسرائیل میں سائرن بجتے رہے، حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں شمالی اسرائیلی اور مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، ترجمان حماس

    عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا گیا، شام میں بھی امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا، زور دار دھماکہ سنا گیا لیکن کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسرائیلی فوج کا تبصرے سے انکار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسرائیلی فوج کا تبصرے سے انکار

    حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے شہر تہران میں شہادت پر اسرائیلی فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔

    حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ 1980 کی دہائی کے آخر میں حماس میں شامل ہوئے اور اس کے بعد طویل عرصے سے حماس کے سینئر رہنما تھے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاسداران انقلاب کا اہم بیان

    حماس کے اعلامیہ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔

  • حماس رہنما صالح العروری کی شہادت، ایران کا بیان سامنے آگیا

    حماس رہنما صالح العروری کی شہادت، ایران کا بیان سامنے آگیا

    لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت پر ایران نے کہا ہے کہ حماس رہنماء کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی تحریک میں حماس رہنما کے قتل کے بعد نئی جہت پیدا ہوگی۔

    حملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما صالح العروری شہید ہو گئے۔

    اسرائیل اور حماس نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں صالح العروری شہید ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

    اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صالح العروری کون تھے؟

    حماس کے مطابق صالح العروری کے علاوہ قسام بریگیڈ کے دو کمانڈرز بھی شہید ہوئے۔

  • اسرائیل حماس کے کن رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ روئٹرز کا انکشاف

    اسرائیل حماس کے کن رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ روئٹرز کا انکشاف

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے چند اہم رہنماؤں کو ہدف بنا لیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق صہیونی حکومت نے غزہ میں حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جارحانہ حملے شروع کرتے ہوئے اپنے طویل مدتی اہداف معین کر لیے ہیں۔

    ٹارگٹ کلنگ کی اس فہرست میں تنظیم کے عسکری ونگ کے سربراہ 58 سالہ محمد ضیف، تنظیم سیاسی و عسکری دفتر کے اعلی رکن 58 سالہ مروان عیسیٰ اور تنظیم کے اعلیٰ رہنما 61 سالہ یحییٰ السنوار شامل ہیں۔

    حماس کے ذرائع کے مطابق یہ تینوں رہنما حماس کی فوجی کارروائیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں اور غزہ کے نیچے بنے بنکروں سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ میں ایک لاکھ عمارتیں تباہ کر دیں

    ان رہنماؤں نے 7 اکتوبر کے حملے کی نہ صرف منصوبہ بندی کی بلکہ اسے انجام دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے اسرائیل نے حماس کے ان اہم رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے پلاننگ مکمل کر لی ہے۔

    قطر کی ثالثی میں سات روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد جمعہ کو غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہو گئی ہے، روئٹرز کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اس وقت تک رکنے کا امکان نہیں جب تک حماس کے ان تین اعلیٰ کمانڈروں کو قتل یا گرفتار نہیں کیا جاتا۔

  • کفارہمارے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے، عرب وعجم مدد کریں، حماس رہنما

    کفارہمارے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے، عرب وعجم مدد کریں، حماس رہنما

    حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے ہیں، عرب وعجم ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، عرب لیگ اور او آئی سی جیسی مسلمان تنظیمیں عملی اقدامات کے بجائے اب تک صرف جنگ بندی کا مطالبہ کرتی آئی ہیں۔

    حماس رہنما خالد مشعل غزہ کی موجودہ صورتحال کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہوگئے ہیں، فلسطین میں مساجد، مدارس، اسپتال سب جگہوں پر بمباری ہورہی ہے۔

    رہنما حماس نے کہا کہ عرب وعجم کو چاہیے کہ وہ ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں، ہماری بجلی وگیس بند ہے، ہمیں دواؤں اورخوراک کی ضرورت ہے۔

    خالد مشعل کا امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ جس طرح سے ہماری مدد کر سکتے ہیں اس طرح سے کریں۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہم لڑتے رہیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر ہوگی، ہمیں اس جنگ میں آپ کا ساتھ چاہیے۔