Tag: حماس رہنما اسماعیل ہنیہ

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسرائیلی فوج کا تبصرے سے انکار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسرائیلی فوج کا تبصرے سے انکار

    حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے شہر تہران میں شہادت پر اسرائیلی فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔

    حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ 1980 کی دہائی کے آخر میں حماس میں شامل ہوئے اور اس کے بعد طویل عرصے سے حماس کے سینئر رہنما تھے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاسداران انقلاب کا اہم بیان

    حماس کے اعلامیہ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔

  • حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز، مغربی کنارے میں‌ جشن

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز، مغربی کنارے میں‌ جشن

    غزہ: غزہ کی پٹی کے اسرائیلی قبضے والے علاقوں میں حماس کے کامیاب آپریشن پر مغربی کنارے میں جشن کا سماں بندھ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اسرائیل میں کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز ہو گئے، قطر میں موجود حماس کے رہنما نے کہا ’’آج ہم نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔‘‘

    حماس کے آپریشن کے بعد غزہ کی بہادر خواتین بھی اسرائیلی رائفل ایم 16 ہاتھوں میں پکڑے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہی ہیں، دوسری جانب گرفتار کیے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ لایا جا رہا ہے۔

    اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی، 22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی، 35 فوجی گرفتار

    فلسطینی مجاہدین صہیونی فورسز کے ٹینکوں میں بیٹھ کر مغربی کنارے میں گھومتے رہے، اور خوشیاں مناتے رہے، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا عنوان ’طوفان الاقصٰی‘ ہے، یہ طوفان غزہ سے شروع ہوا جو مغربی کنارے اور بیرون ملک پھیلے گا۔

    اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

    انھوں نے کہا آج دشمنوں کے ایئر پورٹس، فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے ہیں، جس سے انھیں بھاری نقصان پہنچا ہے، بہت جلد ہم اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔

    حماس نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ ان سے اظہار یکجہتی کریں۔

    دوبارہ منتخب ہوئے تو … نیوزی لینڈ کی حکمران پارٹی کا فلسطین سے متعلق بڑا اعلان