Tag: حماس

  • یرغمالیوں کی رہائی مؤخر ہونے پر اسرائیل میں کہرام، احتجاج شروع

    یرغمالیوں کی رہائی مؤخر ہونے پر اسرائیل میں کہرام، احتجاج شروع

    حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کیے جانے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے اسرائیلی وزارت سلامتی کی عمارت کے سامنے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ سے دیگر یرغمالیوں کو جلد واپس لایا جائے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی کے شہریوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اسرائیل غزہ پٹی میں امدادی سامان کے داخلے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام حماس پر عائد کیا جب فلسطینی گروپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اسیروں کی رہائی روک دی ہے۔

    کاٹز نے کہا کہ ”میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ میں تیاری کے ہائی لیول پر تیار رہیں اور اپنی برادریوں کا دفاع کریں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان جنگ بندی معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر یرغمالیوں کی رہائی کا عمل روک دیا۔

    ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ حماس قیادت نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قابض دشمن کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا ہے ان خلاف ورزیوں میں شمالی غزہ میں بے گھر کیے گئے شہریوں کی واپسی میں تاخیر، مختلف علاقوں میں بمباری اور فائرنگ کے ذریعے ان کو نشانہ بنانا، اور معاہدے کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنا شامل ہیں، جبکہ مزاحمتی قوتوں نے اپنے تمام وعدے مکمل طور پر پورے کیے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

    انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں ہفتہ 15 فروری 2025 کو رہائی کے لیے مقرر صہیونی قیدیوں کی حوالگی کو تاحکمِ ثانی مؤخر کیا جاتا ہے، اور یہ تاخیر اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک قابض دشمن معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کرتا اور گزشتہ ہفتوں کی خلاف ورزیوں کی تلافی نہیں کر دیتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ ہم معاہدے کے تمام نکات پر کاربند رہیں گے لیکن یہ مشروط ہے کہ قابض دشمن بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

  • فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

    فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ خریدنے اور ملکیت بنانے سے متعلق بیان پر حماس کے سیاسی ونگ کے رکن Ezzat El Rashq نے سخت مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔

    صحافیوں سے گفتگو مین امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا تک سفر کرنا فلسطینیوں کے لیے بہت طویل سفر ہوگا، مصر، اردن اور سعودی عرب فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسائیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔

    ’حماس آج ہمارے چہروں پر ہنس رہی ہو گی‘ اسرائیلی قانون ساز

    ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔

  • حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے رہا کئے گئے 3 اسرائیلی یرغمالیوں میں اوہد بن امی، ایلی شرابی اور لیوی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حماس نے ان 3 اسرائیلی مغویوں کو 183 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے جبکہ 54 قیدیوں کو طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک 16 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل، حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا، جس میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے ضروری پناہ گاہوں کو روکنے کی بات کہی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حماس نے پاکستان کو ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادہ ہے۔

    بنگلہ دیش میں پھر سے ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد رہنماؤں کے گھر نذر آتش

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد چھ ہفتوں پر مشتمل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوا جس میں اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

  • آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے کتنے فلسطینی رہا ہوں گے؟

    آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے کتنے فلسطینی رہا ہوں گے؟

    حماس نے کہا ہے کہ وہ آج تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے گا، جس کے بدلے اسرائیل سے 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رہائی پانے والوں میں 18 ایسے افراد شامل ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، 54 طویل مدتی سزاؤں پر ہیں، اور 111 وہ ہیں جنہیں جنگ کے دوران غزہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 اسرائیلی یر غمالیوں اوہد بین امی، ایلی شرابی اور اور لیوی کو اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے اس پیش رفت کو ”مثبت قدم” قرار دیا۔

    اس سے قبل، حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا، جس میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے ضروری پناہ گاہوں کو روکنے کی بات کہی گئی تھی۔ دوسری جانب، اسرائیلی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حماس نے پاکستان کو ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادہ ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد چھ ہفتوں پر مشتمل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوا جس میں اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

    معاہدے کے تحت حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس میں تمام خواتین فوجی اور عام شہری، بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے مرد شامل ہیں۔

    حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے عرب نیوز کو بتایا کہ اسرائیل نے اب تک تقریباً 180 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے جن میں سے کچھ نے مصر کا سفر کیا ہے، مصر، ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ ہمیں باضابطہ طور پر پیغام ملا ہے کہ پاکستان نے 15 قیدیوں کو وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کیلیے ہم پاکستانی حکومت، عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

    ٹرمپ کی ایران پر پابندی، آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کر دیا

    ’الحمدللہ، یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان صرف ایک بھائی نہیں بلکہ بڑا بھائی ہے جس کا روحانی تعلق ہمیشہ القدس کے ساتھ رہا ہے۔‘

  • حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا تاہم پہلے مرحلے میں 2 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا بعد میں تیسرے یرغمالی کو بھی رہا کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ جواب میں اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردے گا۔

    رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے پہلے 42 روزہ مرحلے کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوگی۔

    دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز پیر کے روز ہوگا، جس میں باقی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے مستقل خاتمے پر غور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر ہربون میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو حراست میں لے لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Palestine Pixel (@palestine.pixel)

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قابض فوج نے تقریب کے دوران دولہا کو گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اس دوران اسرائیلی فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

  • حماس آج 3 یرغمالی، اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا

    حماس آج 3 یرغمالی، اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا

    غزہ میں جنگ معاہدے کے چوتھے دور کے دوران حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی مغوی رہا کردے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر ہربون میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو حراست میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قابض فوج نے تقریب کے دوران دولہا کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Palestine Pixel (@palestine.pixel)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اس دوران اسرائیلی فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہا کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

    افسوسناک واقعہ، دو بہنیں ایک ہفتے تک ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہیں

    اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

  • حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا

    حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا

    حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے میں مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار اگم برگر کو جبالیہ میں حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے قریب سے رہا کیا۔

    رہا کی جانے والی خاتون کو فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے گئی۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے بھی اگم برگر کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔

    واضح رہے کہ حماس آج 8 یرغمالیوں کو رہا کررہی ہے۔ اسرائیلی حکام 110 فلسطینیوں کو رہا کریں گے، ان میں متعدد فلسطینیوں کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

    دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف انروا پر پابندی کی امریکا نے حمایت کر دی ہے، یو این میں امریکی نمائندے نے کہا انروا اسرائیلی پابندی کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، اس لیے امریکا اسرائیل کے انروا کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی نے پتا چلایا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً 50 ملین ڈالرز کی فنڈنگ سے غزہ میں مانع حمل اشیا بھیجی گئی ہیں۔

    کیرولین لیویٹ نے یہ دعویٰ منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کیا، جو کہ دنیا بھر میں امدادی پروگراموں کے لیے امریکی فنڈنگ کو روکے جانے کے حق میں کی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی فنڈنگ میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

    تاہم، دوسری طرف امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی ’مانع حمل فنڈنگ‘ سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 کے لیے پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ’کنڈوم فنڈ‘ جاری نہیں کیا۔

    امداد روکنے پر حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

    یو ایس ایڈ کی جانب سے ستمبر 2024 کی ایک میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے 336 ملین ڈالر کی انسانی امداد کیسے خرچ کی جائے گی، اور اس میں مانع حمل یا خاندانی منصوبہ بندی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

  • اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا

    اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا

    غزہ میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ پانچ تھائی شہریوں اور تین اسرائیلیوں کو جمعرات کو رہا کر دیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل آٹھ اسیران جن میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی باشندے ہیں، جمعرات کو غزہ سے رہا کیے جانے والے ہیں۔

    حماس کے عہدیدار کے مطابق اسرائیل کی غزہ کو امداد کی فراہمی میں تاخیر سے یرغمالیوں کا تبادلہ متاثر ہو سکتا ہے اسرائیل غزہ کو امداد کی فراہمی میں جان بوجھ رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    واضح رہے کہ حماس اب تک 7 اسرائیلیوں کو رہا کر چکا ہے جن کے بدلے 290 فلسطینی رہا ہوئے ہیں۔ حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو آج رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    واشنگٹن : مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

  • امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر  حماس کے رہنما باسم نعیم نے دو ٹوک جواب

    امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حماس کے رہنما باسم نعیم نے دو ٹوک جواب

    غزہ : حماس کے رہنما باسم نعیم نے امریکی ڈونلڈٹرمپ دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مسترد کرتے ہیں فلسطینی ایسا کوئی حل کبھی قبول نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حماس کے رہنما باسم نعیم نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے دور کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

    باسم نعیم نے کہا کہ فلسطینی ایسا کوئی حل کبھی قبول نہیں کریں گے، فلسطینی عوام نسل کشی کی انتہائی گھناؤنی اسرائیلی کارروائیوں میں ثابت قدم رہے۔

    مزید پڑھیں : ’ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو دوسرے ممالک بھیجنے کا منصوبہ صرف وہم ہے‘

    حماس رہنما کا کہناتھا کہ فلسطینیوں نےصہیونی غاصب فوج کےسامنےہتھیارڈالنےسےانکارکیا، غزہ تعمیرنوکی آڑمیں کی جانےوالی ایسی کوئی تجویزقابل قبول نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا ایسی تمام تجاویز کو روکے جوصہیونی منصوبوں سےمطابقت رکھتی ہیں، وہ تمام اقدامات مسترد کرتے ہیں جو ہمارے عوام کے حقوق اورآزادی سے متصادم ہیں۔

    باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ آزاد فلسطین کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

    یاد رہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےغزہ کے لاکھوں پناہ گزینوں کومصر،اردن میں پناہ دینے کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں سب کچھ تباہ ہوچکا،عرب ممالک سے ملکرالگ جگہ رہائشی منصوبہ چاہتے ہیں۔

  • حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

    حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین یرغمالی اہلکاروں کوہلال احمرکے حوالے کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آج 4 اسرائیلی خواتین فوجیوں کے بدلے 200 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈکراس کے حوالے کیا تھا، جنہیں عملے کے ارکان اپنی گاڑیوں میں لے کر روانہ ہو گئے تھے۔

    یرغمالی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر اسرائیل نے 90 فلسطینیوں کو رہا کردیا تھا، اسرائیلی قید سے رہائی پانیوالوں میں 69 فلسطینی خواتین اور 21بچے شامل تھے۔

    خبرایجنسی کے مطابق جیل حکام معاہدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔ ریڈ کراس کے نمائندے قیدیوں کی شناخت کریں گے۔

    دوسری جانب ترک ہلال احمر کے انسانی امدادی سامان کے ٹرکوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 46,913 فلسطینی اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جبکہ 23 لاکھ کی آبادی کا بڑا حصہ بے گھر ہو گیا۔

    ترک ہلال احمر مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے سرگرم ہے، اب تک ترکیہ سے 30 سے زائد امدادی ٹریلر روانہ ہو چکے ہیں۔

    ترکیہ کے امدادی ٹرک غزہ پہنچنا شروع

    ترکیہ کی جانب سے سرحدی دروازے بند ہونے کے باوجود غزہ کے شمال میں 10,000 اور جنوب میں 15,000 لوگوں میں تازہ کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔