Tag: حمایت کا اعلان

  • صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ریپبلکن سابق نائب صدر ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپبلکن سابق نائب صدر ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا، ڈک چینی کی صاحبزادی لِزچینی نے کہا ہے کہ والد ڈیموکریٹ امیدوار کاملاہیرس کو ووٹ دیں گے۔

    نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے کہا وہ سابق نائب صدر کی حمایت پر مشکور ہیں، ڈک چینی نے پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے فیصلہ کیا۔

    ڈک چینی کی کاملاہیرس کی حمایت پر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ڈک چینی اور ان کی بیٹی کیلئے امریکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں ڈک چینی کے اعلان سے کاملا ہیرس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ کہتے ہیں ڈک چینی کی حمایت سے فرق نہیں پڑتا، ٹرمپ دس ستمبر کو ہونے والے صدارتی مباحثے میں بھر پور جواب دینگے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی  کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    لاہور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی ، امیر بہادر خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کےچیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی راوی ٹاؤن کےسابق صدرمبشرلال بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔

  • ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

    ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

    اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ  ایف پی سی سی آئی حکومت کےکاروباری لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات کا فیصلےکا خیر مقدم اور حمایت کرتی ہے۔

    ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کے فیصلے کی تائید کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کاروباری لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات کا فیصلے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    کریم عزیز ملک نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی اسی صورت میں بہتر ہو سکتی ہے ، جب کاروبار کرنا آسان ہو جائے، جس کے لئے سستی توانائی، کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور دیگر اقدامات ضروری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نئی قومی ٹیرف پالیسی بنا رہی ہے تاکہ کاروباری کی صورتحال بہتر ہو جائے،اگر اس پالیسی میں کاروباری برادری کی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے تو اس کی کامیابی یقینی ہو گی کیونکہ یہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مقناطیس کا کام کرے گی۔

  • این اے 246: جے یو آئی (ف) نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    این اے 246: جے یو آئی (ف) نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    کراچی : جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے معرکے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔ ایم کیوایم۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اپنے حمایتیوں کی تعداد بڑھانے میں مصروف ہیں۔

    ایم کیو ایم نے آزاد امیدوار ملانے کے ساتھ فقہ جعفریہ کی تنظیموں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے جمیعت علمائے پاکستان کا تعاون حاصل کرلیا۔

    جماعت اسلامی نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حمایت پر جے یو آئی ف کو آمادہ کرلیاہے، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں جماعت اسلامی کے امیدوار عمران اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اپنے وفد کے ہمراہ جے یو آئی ف کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئے ف نے اپنے کارکنوں کو جماعت اسلامی کے امیدوار کی ہر ممکن حمایت کی ہدایت کر دی۔

    جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمان، ضمنی انتخاب کے امیدوار راشد نسیم اور اسد اللہ بھٹو شامل تھے۔ جنہوں نے جے یوآئی ف کے رہنماؤں اسلم غوری، قاری عثمان اور دیگر سے ملاقات کی۔

    قاری عثمان کا کہنا تھا دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، دینی قوتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحدہ مجلس عمل کی صورت میں تبدیلی لائیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی میں الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم میں کوئی فرق نہیں۔ پولنگ اسکیمیں ایم کیو ایم کی مرضی سے بنی ہیں۔ الیکشن کمیشن اگرغیرجانبدار نہ رہا تو اس کے کیخلاف بھی مہم چلائیں گے۔

  • این اے 246: جے یو پی نورانی گروپ نے پی ٹی آ ئی کی حمایت کردی

    این اے 246: جے یو پی نورانی گروپ نے پی ٹی آ ئی کی حمایت کردی

    کراچی : جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نے این اے246 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

    کراچی میں جے یو پی کے سربراہ اویس شاہ نورانی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنما اور ضمنی انتخاب کے امیدوار عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔

    بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ گذشتہ روز عمران خان نے اویس شاہ نورانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہاکہ وہ شاہ احمد نورانی کے عقیدت مند ہیں اور ان کا شمار جید علماء اور سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہاکہ وہ جے یو پی کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ۔

    عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ نہ صرف ضمنی انتخابات بلکہ آئندہ بھی ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھی جائے گی ،اس موقع پر شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں 2013 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ،2013 میں ایسا الیکشن ہوا جس کے نہ سر تھے اور نہ پیر۔

    اس الیکشن کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی،ٹھپہ مافیا نے جے یو پی، پی ٹی آئی اور محب وطن جماعتوں کے کارکنوں کو زدوکوب کیا، انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کراچی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

    کراچی کے لوگوں کا ان سے مینڈٹ چھین لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    جے یو پی کے کارکنان اور عہدیدار 23 اپریل کو بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں، شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ ابھی تک پی ٹی آئی میں کوئی مسلح ونگ نظر نہیں آیا، پی ٹی آئی نظریاتی جماعت ہے ۔

  • این اے 246 : سات شیعہ تنظیموں کاایم کیوایم کی حمایت کااعلان

    این اے 246 : سات شیعہ تنظیموں کاایم کیوایم کی حمایت کااعلان

    کراچی : فقہ جعفریہ کی سات تنظیموں نے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں فقہ جعفریہ کی سات تنظیموں نے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان میں جعفریہ الائنس ، تحریک نفاذ جعفریہ پاکستان ، تنظیم عزادارن اور تنظیم عزا بھی شامل ہیں۔

    نیوز کانفرنس میں شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں کسی تنظیم کی نہیں نظریے کی حمایت کی ہے۔ ماضی کی طرح آج بھی ہمدردیاں ایم کیوایم کےساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی نے بھی ضمنی الیکشن این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

    یہ اعلان اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کراچی کے صدر علامہ مرتضی خان رحمانی نے علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

  • این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    کراچی : مسلم لیگ ن نے حلقہ این اےدو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سوچھیالیس میں کانٹے کے مقابلےمیں تین دن رہ گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔

    ایسے میں مسلم لیگ ن نے بھی جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    مسلم لیگ ن سندھ کے صدر نے حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔مسلم لیگ ن صدر سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نہ صرف جماعت اسلامی کی حمایت کی ہے بلکہ عملی طور پر انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

    رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ووٹرز کو ہماری حمایت کی ہدایت کی ہے۔