Tag: حمزہ شبہاز

  • ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ان سے ضرور نمٹیں گے: حمزہ شبہاز

    ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ان سے ضرور نمٹیں گے: حمزہ شبہاز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے، عوام ایک دن ان سےضرورنمٹیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوگوں سے زندگی چھین لی.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ آج عوام کے پاس دو وقت کی روٹی تک نہیں ہے، ہر آنے والا دن لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے.

    اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں گے، ایسا نہیں‌ ہے، بہت جلد خان صاحب کا محاسبہ ہو گا.

    حمزہ شہباز نے پی اے سی چیئرمین شپ کے سوال کے جواب پر کہا کہ ہمارا واسطہ کھلنڈروں سے پڑا ہے،عوام ان سے ضرور نمٹیں گے.

    مزید پڑھیں: ن لیگ پہلے بھی متحد تھی آج بھی  متحد ہے: حمزہ شہباز

    یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی سے بجٹ پاس کرانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا.

    اجلاس میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی

    لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہبازکی گرفتاری روک دی، انھیں 8 اپریل تک گرفتار نہیں کیا جائے گا.

    تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق حمزہ شہبازکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پیرکو سماعت ہوگی۔

    اپوزیشن لیڈر، پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے عبور ی ضمانت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور کی سربراہی میں ہوئی، جس میں حمزہ شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، اس کے باوجود ان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں.

    عدالتی احکامات کے بعد نیب حکام 96 ایچ ماڈل ٹاؤن سے واپس روانہ ہوگئی، اس موقع پر کارکنان نےڈپٹی ڈائریکٹرنیب کی گاڑی کوگھیر لیا، پولیس کی جانب سےکارکنان کو پیچھے ہٹا دیاگیا۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنےکے حکم پر ن لیگی کارکنان نے جشن منایا۔  حمزہ شہباز کے وکلا کچھ دیربعدمیڈیاسےگفتگو کریں گے۔

    مزید پڑھیں:حمزہ شہباز کی گرفتاری : رینجرز کے دستے رہائش گاہ کے باہر الرٹ

    خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم اور رینجرز کی نفری شہباز شریف کے گھر کے باہر موجود تھی، نیب نے واضح کیا تھا کہ حمزہ شہباز کو ہر صورت گرفتار کریں گے، دوسری جانب ن لیگ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر موجودہیں حمزہ شہبازگرفتاری نہیں دیں گے۔

    اب اس ضمن میں ہائی کورٹ کا احکامات کے بعد پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی گئی ہے۔