Tag: حمزہ شہباز

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

    لاہور : رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے فیصلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا اور کہا مقدمہ کا مدعی اس کیس سے دستبردار ہو چکا ہے ، اس کیس میں ملزمان کو سزا کا امکان نہیں۔

    اینٹی کرپشن عدالت کا کہنا تھا کہ اب اس کیس کو مزید چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظورکی جاتی ہے۔

    یاد رہے عدالت نے 3 فروری کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت ، مدعی بیان سے منحرف ہو گیا

    وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

    اس سے قبل رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مدعی بیان سے منحرف ہو گیا تھا، مدعی ذوالفقار عدالت میں بیان حلفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان شوگر ملز گندہ نالہ تعمیر سے قومی خزانہ کو نقصان نہیں ہوا، میں نے رمضان شوگر ملز کیخلاف ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور وزیراعلی قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے گندہ تالہ تعمیر کروایا اور نالہ کی تعمیر سے قومی خزانے کو اکیس کروڑ تیس لاکھ کا نقصان ہوا ۔

    نیب نے 2018 میں انکوائری شروع کی بعد ازاں 2019 میں ریفرنس دائر کیا گیا، اس کیس کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا گیا جنھیں بعد اَزاں ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ۔

    بعد ازاں 2024 میں نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا تھا۔

  • شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر رمضان شوگر ملز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ فیصلہ عدالت 6 فروری کو سنائے گی۔

    وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نالے کی تعمیر کی ہدایت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں کی تھی، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی، اور اسے علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر میاں وسیم نے عدالت کو بتایا میری نظر میں گندے نالے کا رخ درست ہے، مقدمے کا مدعی بھی منحرف ہو گیا ہے، مدعی نے کہا کہ اس نے درخواست ہی جمع نہیں کروائی، اس وقت کے ایم پی اے رحمت علی مرحوم کی درخواست پر نالہ تعمیر ہوا تھا۔

    خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کے کیخلاف میدان میں آگئے

    سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی، جنھوں نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت ، مدعی  بیان سے منحرف ہو گیا

    رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت ، مدعی بیان سے منحرف ہو گیا

    لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس مین اہم پیش رفت سامنے آئی مدعی بیان سے منحرف ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت میں مقدمہ کے مدعی ذوالفقار اپنے بیان سے منحرف ہو گیا، اس نے عدالت میں بیان حلفی دیا۔

    جس میں کہا گیا کہ رمضان شوگر ملز گندہ نالہ تعمیر سے قومی خزانہ کو نقصان نہیں ہوا، میں نے رمضان شوگر ملز کیخلاف ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

    مقدمہ کے مدعی کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس بنانے کیلئے میرا نام استعال کیا گیا۔ مجھے درخواست کے نکات تک کا علم نہیں ہے۔

    مدعی نے استدعا کی کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے، جس پر پراسکیوشن نے منحرف مدعی زولفقار سے بیان پر جرح مکمل کی۔

    عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ کیا ہوئی دباو ہے اس پر تو اس نے کہا کہ اپنی مرضی سے بیان دے رہا ہوں کوئی دباو نہیں ۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

  • حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاری

    حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاری کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کی تیاریاں جاری ہے، حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرزیونٹ برائے وزیراعظم تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان کو وفاق میں وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا اور انھیں بطورچیئرمین تمام اہم امور سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس فرسٹ فلور پر قائم ہوگا، یئرمین پبلک افیئرز یونٹ کے چاروں صوبے میں دفاتر ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کی تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے کریں گے ، لاہورمیں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو چیئرمین پبلک افیئرزیونٹ کا صوبائی دفتر ڈکلیئرکیا جائے گا۔

  • حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ

    حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مرکزمیں رکھنے کافیصلہ کرلیا گیا ، حمزہ شہباز پی پی 147کی نشست چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ قیادت کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مرکزمیں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایا کہ حمزہ شہباز پی پی 147کی نشست چھوڑیں گے اور مرکز میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دی تھی۔

    حمزہ شہباز نے اس حلقے سے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  طلبی کا نوٹس جاری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلبی کا نوٹس جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کو 29 نومبر کو طلب کر لیا۔

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ کارروائی شروع ہو گئی ہے. اس سے پہلے نیب ترامیم کی وجہ سے اس ریفرنس پر کارواٸی ختم کر دی گٸی تھی۔

    نیب میں ترمیم کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، جس کی وجہ اب اس پر دوبارہ کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

  • حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار

    حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 26جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے، انھوں نے والدہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے باعث واپسی ملتوی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 26جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہوگیا لیکن انھوں نے والدہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے باعث واپسی ملتوی کی، نصرت شہباز کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرزنے بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ : حمزہ شہباز کا ردعمل آگیا

    وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ : حمزہ شہباز کا ردعمل آگیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر کہا ہے کہ بدترین دھاندلی کیخلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بیان میں کہا ہے کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا،جھرلو اور ہیرا پھیری کر کےاعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ، رات کے اندھیرے میں اسمبلی قوائد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، بدترین دھاندلی کیخلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔

  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

    لندن : سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے، جہاں وہ نواز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے،جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریف کریں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

  • عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان،  نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک دے دیا

    عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا جبکہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ضروری ہدایات دے دیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کے لئے رابطے تیز ہوگئے ہیں ، حسن مرتضیٰ کی سربراہی میں وفد حمزہ شہبازسے ملاقات کیلئےماڈل ٹاؤن پہنچا۔

    ملاقات میں ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر ارکان اسمبلی شامل تھے، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے سمیت دیگرآپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔