Tag: حمزہ شہباز شریف

  • جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    جہاں جاتا ہوں کہا جاتا ہے ہم نے شیر کو ووٹ دیا، حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا، پھر یہ جعلی مینڈیٹ والے کہاں سے آ گئے۔

    رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے، لوگ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے شیر کو ووٹ دیا۔

    [bs-quote quote=”ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے: حمزہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے گیس مہنگی کر دی ہے، نواز شریف نے 5 سال گیس مہنگی نہیں کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت آتے ہی بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانا چاہتی ہے، نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس سے قبل بھی گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے پر کہا تھا کہ غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے، حمزہ شہباز


    واضح رہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، اور جو 480 روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520 روپے دیں گے۔

  • ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز

    ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور باہر اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے، اگر ہمارے ووٹ پر گھات لگائی گئی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے، مشترکہ اپوزیشن ہی نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم کا امیدوار بنایا تھا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا تھا کہ آپ کی اکثریت ہے اس لیے آپ کا امیدوار ہونا چاہیے، اسپیکر کے الیکشن پر ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

    وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ’پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد 159 تھی، رزلٹ اناؤنس کیا گیا تو ووٹ 147 نکلے، آج ہارس ٹریڈنگ کو دوبارہ ہوا دی گئی ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی ہوئی، آزاد ارکان کو جہازمیں بنی گالہ لایا گیا، ہمارے سب ساتھیوں نے بازوؤں پر کالی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم کے لئے عمران خان اورشہبازشریف میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

    حمزہ شہباز نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، مزید کہا ’میں نواز شریف اور شہباز شریف کا سپاہی ہوں، ہم نے جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر چلانے کے لیے حلف لیا ہے۔‘

    واضح رہے کل وزارتِ عظمیٰ کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے شہباز شریف آمنے سامنے ہوں گے۔

  • صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز سے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو بھی چار جون کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا تھا۔

    نیب حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحب زادے کو اٹھارہ مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اس سلسلے میں نیب لاہور نے انھیں نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے حمزہ شہباز کے پاس اہم معلومات اور کرپشن کےشواہد ہیں، کمپنی کے کئی اجلاسوں میں شریک ہوئے۔

    ن لیگ کے مزید دو اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ صاف پانی کی کمپنی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگی کی گئی تھی جس کے الزام میں نیب لاہور نے چار اعلیٰ افسران ڈاکٹر ظہیر الدین، ناصر قادر بھدل، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرلیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کے سلسلے میں نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

    خیال رہے کہ صاف پانی کیس میں دو ماہ قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے کر شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ کے دعووں پر چھری پھر گئی اور ملک بھر میں مرغی کی قمیتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ کردیاگیا، مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، راتوں رات مرغی کی قیمتوں میں چالیس سے پینتالیس روپے کے اضافے نے وزیرخزانہ کے دعوؤں پر چھری پھر گئی۔

    کراچی کے خیبرتک مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری پریشان ہیں اور وہ اس مہنگائی کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو قرار دے رہے ہیں۔

    پولٹری مصنوعات میں اضافے کے بعد عوام حکومت سے سوال کرنے پر حق بجانب ہیں کہ وہ مرغی کیسے کھائیں اور مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے کہاں کھو گئے ہیں۔

    مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ نے اسمبلی میں خطاب کے دوران مشورہ دیا تھا کہ اگر گائے اور بکرے کا گوشت مہنگا ہے تو عوام مرغی کا گوشت کھائیں کیونکہ دال اور مرغی کی قیمتیں تقریباً برابر ہیں۔

  • کنٹینرپرچڑھ کرکوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، حمزہ شہباز

    کنٹینرپرچڑھ کرکوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھنے اور سازشیں کرنے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بن جاتا اس کے لیے عوام کے ووٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے دھرنا دیتے رہ جائیں گے ہم پھر بھی جیت جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے الحمرا ہال لاہور میں کرسمس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم مسائل کا حل چاہتی ہے، دھرنے نہیں، کنٹینر پرچڑھ کرکوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز لیگ پہلے سے زیادہ بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔

    مزید پڑھیں: احتساب کا نعرہ لگانے والے 2018 کا انتظار کریں، حمزہ شہباز

    ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ قوم خدمت کرنے والوں سے وفا نبھاتی ہے۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر بننے کے لئے جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، ترقی کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو لوگ بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان چوردروزاے سے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حمزہ شہباز

     

  • احتساب کا نعرہ لگانے والے 2018 کا انتظار کریں، حمزہ شہباز

    احتساب کا نعرہ لگانے والے 2018 کا انتظار کریں، حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والی جماعتیں 2018 کے انتخابات کا انتظار کریں کیونکہ عوام ترقی دینے والوں کو ہی اقتدار میں لانا پسند کرتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ملک کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی اس لیے وہ لوگ سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

    پڑھیں:  طویل دھرنے کی گنجائش نہیں، 10 دن میں نتیجہ نکل جانا چاہیے، شیخ‌ رشید

     اسلام آباد مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’’2 نومبر کو کچھ نہیں ہوگا، احتساب کا شوق رکھنے والی جماعتیں آئندہ انتخابات کی تیاریاں کریں عوام ووٹ کے ذریعے جماعتوں کا احتساب کرنا بخوبی جانتے ہیں‘‘۔
    پاک بھارت کشیدگی پر رہنماء مسلم لیگ ن نے کہا کہ پڑوسی ملک سے برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، اگر انڈیا اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ کچھ بھی کر کے پاکستان کو مجبور کرے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔

    مزید پڑھیں: ادارے انصاف نہ دیں تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،عمران خان

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ ’’ہمارا مقصد سڑکیں بنانا ہے اور آپ کا اُن کو ناپنا، ہم ملک کو ترقی دیتے رہیں گے اور آپ صرف سڑکیں ہی ناپتے رہیں گے‘‘۔
  • عمران خان چوہے ختم نہیں کر سکے شیر کو للکارتے ہیں، حمزہ شہباز

    عمران خان چوہے ختم نہیں کر سکے شیر کو للکارتے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہےعمران خان چوہے ختم نہیں کر سکے شیر کو للکارتے ہیں۔

    لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز کا مخالفین پر کسی نیوکلیئر بم کی طرح برستے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جیسے لوگ پیالی میں طوفان برپا کرتے ہیں، اپنے صوبے میں چوہے مار نہیں سکے اور شیر کو للکارنے چلے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست کرنےوالےترقی کاراستہ روکناچاہتےہیں، جس کےدل میں چورہووہ بائیکاٹ کرکےقومی اسمبلی سےبھاگ جاتاہے۔

    اپنے والد کی طرح جوش خطابت دکھاتے ہوئے کہا حمزہ شہباز نے کہا کہ قرضہ خوروں کا بھی احتساب ہوگا، عمران خان الزام لگانےسےپہلےاپنےدائیں بائیں دیکھ لیاکریں، جہانگیرترین نے64کروڑکاقرضہ معاف کرایا،احتساب سب کاہوگااوردودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔

  • دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں پوری قوم کی ہے۔

    لاہور میں صوبائی محکمہ مذہبی امور و اوقاف کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلوں کے ساتھ کھلی گفتگو کی جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ تحفظات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کا دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دینی مدارس کے حولے سے اپنی پالیسی واضح کرے جن مدارس پر شبے کا اظہار کیا گیا ان کے بارے میں اگر ثبوت موجود ہیں تو سامنے لائے جائیں،تقریب سے قاری حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل سے باہر نکالنے کے لیے قوم کا متحد ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

  • دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    اسلام آباد: حمزہ شہباز کا کہنا ہے  کہ بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا ورنہ آج سیہلاب سے اتنا نقصان نہیں ہوتا، دھرنے والے انا کے بت توڑیں اور مذکرات کریں۔

    مسلم لیگ ن کےرہنما حمزہ شہباز نےکہابدقسمتی سےکالاباغ ڈیم سیاست کی نذرہوگیا،حمزہ شہبازنے کہادھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے،تین ممالک کےسربراہان دورے منسوخ کرچکےہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنے دینےوالوں کو مشورہ دیاکہ معاملات کےحل کیلئےانا کے بت توڑکرمذاکرات نتیجہ خیزبنائیں،موجودہ وقت میں نئےڈیم وقت کی ضرورت ہے، دھرنےوالےاناپس پشت ڈالیں۔

  • نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مینڈیٹ قومی ہے، کوئی مائی کا لال ان سے استعفٰی نہیں لے سکتا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی سے پنجاب اسمبلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے، مسلم لیگ ن اس کا جواب لاہور کراچی موٹروے بنا کر دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میوزیکل شو سجاتے ہیں، انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کا دل اور کلیجہ شیر کا ہے، کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، دھاندلی کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو ملک سے اندھیرے ختم کر کے جواب دینگے، آج لاہور نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔