Tag: حمزہ شہباز کی گرفتاری

  • حمزہ شہباز اور دیگراہلخانہ پر سوا  3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، نیب رپورٹ

    حمزہ شہباز اور دیگراہلخانہ پر سوا 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، نیب رپورٹ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجوہات کی نیب رپورٹ سامنے آگئیں ، جس میں کہا گیا حمزہ شہباز اور دیگراہلخانہ پر سوا 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ان کے اثاثوں میں 2003 سے 2017 کے دوران کئی گنااضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجوہات کی رپورٹ منظر عام پر آگئیں ، جس میں بتایا گیا حمزہ شہباز نے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوارکھے تھے، حمزہ شہباز اور دیگراہلخانہ پر سوا 3ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا حمزہ شہباز نے2012 سے 2015 کے دوران جائیدادیں خریدیں، ان کے اثاثوں میں 2003 سے 2017 کے دوران کئی گنااضافہ ہوا جبکہ شوگر ملز کیس میں سرکاری خزانے کو 21 کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔

    خیال رہے آج  آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سخت سیکیورٹی حصار میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے حمزہ شہباز کو 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    مزید پڑھیں : آمدن سے زائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا ،حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ اور غیر قانونی  اثاثےبنانے کے الزامات ہیں۔

    گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کا نیب میں طبی معائنہ کیا گیا، ان کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹرز نے حمزہ شہباز کو صحت مند قرار دیا تھا۔

    نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجوہ بھی جاری کیں تھیں، نیب نے کہا تھا 2003 میں حمزہ شہباز کے اثاثے 18 ملین تھے اور 2017 تک اثاثے 411.630 ملین ہوگئے، جب کہ ملزم نے 181 ملین روپے باہر سے آمدن کا دعویٰ کیا تھا۔

    خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سےتحقیقات جاری ہے ، الزامات کے مطابق شریف فیملی کے انیس سو ننانوے میں اثاثہ جات پانچ کروڑچھتیس لاکھ تھے،اب ان کی دولت سواتین ارب کیسےہوگئی؟

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ تھانہ پرانی انار کلی میں درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتاری کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر تھانہ پرانی انار کلی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے عدالت پہنچتے ہی کارکنوں نے نعرے بازی کی، انھیں احاطۂ عدالت میں نعرے بازی سے روکا گیا تو وہ پُر امن نہ رہے اور مشتعل ہو گئے، لیگی کارکن فرزانہ بٹ نے کانسٹیبل علی رضا کو تھپڑ مارا۔

    ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب ٹیم حمزہ کو لے کر نکلی تو کارکنوں نے نیب کی گاڑی روکنے کی کوشش کی، منع کرنے پر انھوں نے اینٹی رائٹ فورس کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

    خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر نیب کے ہاتھوں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے موقع پر ن لیگی خواتین ارکان کی جانب سے پر تشدد احتجاج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرزانہ بٹ سمیت دیگر خواتین نے اینٹی رائٹ فورس کے اہل کاروں کو دھکے دیے، سیاسی خواتین کے تشدد کے نتیجے میں اہل کار عمار احمد کا بازو زخمی ہوا، سب انسپکٹر محمد اقبال خواتین کے دھکے دیے جانے سے بے ہوش ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق کانسٹیبل علی رضا اور عبد الرحمان سے بھی ناروا سلوک اور گالم گلوچ کی گئی، اہل کاروں نے قیام امن کے لیے تحمل، برد باری، پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پولیس جوانوں نے ناروا رویے کے باوجود خواتین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا۔

  • حمزہ ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز

    حمزہ ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی‌صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی، حمزہ!سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے،انشاءاللہ!

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی‌صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکاہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہرسے بچے نہ بچیں گے، حمزہ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، انشاءاللہ!

    ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا گرفتاریاں حکومت کوعوام کےغیض وغضب سےنہیں بچاسکتیں، گرتی ہوئی دیواروں کوگرفتاریوں سےنہیں بچایاجاسکتا، حکومت میں پوری قوم قیدکی کیفیت میں ہے، اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی۔

    یاد رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا تھا ، عدالت کے باہرمشتعل کارکنوں نے حمزہ شہباز کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔

    گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کونیب آفس منتقل کردیا گیا، حمزہ شہبازکومنی لانڈرنگ کیس میں پکڑا گیا ہے، انہیں جسمانی ریمانڈکیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

  • حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کےپیچھے نہ چھپیں ،شہبازگل

    حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کےپیچھے نہ چھپیں ،شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کے پیچھے نہ چھپیں‌، انھیں نیب گرفتاری پراعتراض ہے ، ہائی کورٹ سے رجوع کریں، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیب ایکشن پر ردعمل کرتے ہوئے کہاحمزہ شہباز سیاسی کارکن ہیں تو قانون کا احترام کریں اور نیب حکام کو گرفتاری دیں دیوار کے پیچھے نہ چھپیں‌۔

    شہبازگل کا کہنا تھا حمزہ شہباز کو خود باہر آکر گرفتاری دینی چاہیے، کارکنان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوآمنے سامنے نہ کریں ، نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو یہ آپریشن کررہا ہے، پنجاب حکومت نیب کی قانونی مدد کرے گی۔

    گرفتاری پراعتراض ہے تو ہائی کورٹ سے رجوع کریں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حمزہ شہباز کونیب گرفتاری پراعتراض ہے ، ہائی کورٹ سے رجوع کریں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا، قانون نافذکرنے والے اداروں ، کارکنان کو آمنے سامنے کرنا عقلمندی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا عدالت نےحمزہ شہبازکوگرفتارکرنےکی اجازت دیدی ہے، عدالتیں آزاد نہ ہوتیں توان لوگوں کوریلیف نہ ملتا، قانون کےمطابق کارروائی جاری رہےگی۔
    یاد رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب تین گھنٹے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور انھیں گھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا، پولیس نےگھرکا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ رینجرز بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ موجودہیں آج گرفتاری کے بغیرنہیں جائیں گے۔

    کارکنان کی جانب سے رہائش گاہ کے سامنے احتجاج جاری ہے اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں، کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔