Tag: حمزہ علی عباسی

  • شادی سے قبل نیمل، حمزہ کو میرے۔۔۔۔عاطف اسلم کا اہم انکشاف

    شادی سے قبل نیمل، حمزہ کو میرے۔۔۔۔عاطف اسلم کا اہم انکشاف

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل حج پر نیمل خاور، حمزہ علی عباسی کو میرے موبائل پر میسج کیا کرتی تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکار کو خوشگوار موڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ یہ میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا ہے تب نیمل اور حمزہ کی شادی نہیں ہوئی تھی مجھے یاد ہے حمزہ کے پاس فون نہیں تھا تو میری بہن (نیمل) نے کہا کہ عاطف کے فون پر مسیج کرو جس کے بعد نیمل نے میسج کیا تو یہ میرا فون لے کر سائیڈ پر بیٹھ کر باتیں کرنے لگے تھے۔

    عاطف اسلم نے کہا کہ دونوں کی باتیں چل رہی تھیں کہ شادی کب ہورہی ہے، حمزہ بال مت کٹوانا۔‘

    اس دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ عاطف اسلم نے حج کے دوران میری بہت مدد کی ہے میرے پاس صابن، برش اور چپل نہیں تھی جو عاطف نے دی۔

    یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔

    اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اداکار تاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

  • حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل سے ملاقات

    حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل سے ملاقات

    پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اپنے ہمشکل کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    چند سال قبل حمزہ علی عباسی کے ایک مداح یاسر عمار، اداکار کے ساتھ غیر معمولی مشابہت رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آئے تھے۔

    جس کے بعد یاسر عمار کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور انہوں نے متعدد انٹرویوز بھی دیے لیکن انہیں حمزہ علی عباسی سے ملنے کا کبھی موقع نہیں ملا۔

    تاہم یاسر عمار کو حمزہ علی عباسی سے ملنے کا موقع مل گیا، انہوں نے جان ای جہاں اداکار کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے انہیں گرمجوشی سے گلے لگایا اور دونوں کے درمیان طویل گفتگو بھی ہوئی۔

    حمزہ علی عباسی ایک ایسے اداکار ہیں جو پاکستانی ڈرامہ سیریل پیارے افضل میں نظر آنے کے بعد بے حد مقبول ہوئے ان کے اس ڈرامے کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

    اداکار اس وقت آری ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل جان ای جہاں میں نظر آ رہے ہیں اور مداح ان کے شائستہ اور مثبت کردار کو پسند کر رہے ہیں، اپنے منفرد انداز کی وجہ سے اداکار کی مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

  • نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکار حمزہ علی عباسی کو  ڈریم پارٹنر قرارا دیا اور بتایا کہ ان کی حمزہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔

    نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی پاکستان کی ایک ایسی جوڑی ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان کی مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے اور ان کی خوبصورت شادی کے بعد سے مداح انہیں فالو کر تے ہیں۔

    نیمل خاور نے اپنے پہلے ڈرامے ’انا‘ میں عزا کا کردار ادا کرنے کے بعد انڈسٹری میں نام بنا لیا تھا لیکن اداکارہ نے مختصر وقفے کے لیے انڈسٹری چھوڑ کر شادی کر لی تھی۔

    تاہم شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نیمل نے پہلی بار یہ بھی بتایا کہ ان کی حمزہ سے ملاقات کیسے ہوئی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ  ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں جہاں ان کی حمزہ سے مختصر ملاقات ہوئی، حمزہ نے مجھے بعد میں میسج کیا اور کہا کہ میں ان کے لیے ایک پینٹنگ بناؤں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پینٹنگ بنائی لیکن حمزہ تعلیم کے لیے بیرون ملک  چلے گئے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، بعد ازاں انہوں نے اپنے والدین کو میرے گھر بھیجا پھر ہمارے والدین کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کی فکسڈ ہوگئی۔

    نیمل کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں، میں نے اللہ سے جو مانگا تھا، مجھے ویسا بھی شوہر ملا، میں نے اللہ سے مانگا تھا کہ میرے جس سے شادی ہو اس کے دل میں اللہ کا خوف ہو۔

  • حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

    حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں بلاک بسٹر ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی جوڑی یعنی حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    پہلی جھلک میں حمزہ علی عباسی کو عالیشان گھر میں دکھایا گیا ہے اور پھر وہ پلیٹ فارم پر چل رہے ہوتے ہیں اور ایک جگہ وہ عائزہ خان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی شعر پڑھتے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھے اشکوں میں چھپایا ہے اب تک، تجھے پلکوں پر بٹھانا باقی ہے، کسی آیت کی طرح اے جان جہاں تجھے آنکھوں سے لگانا باقی ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یوٹیوب پر ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

    عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہم مبشرہ جعفر کے غضب سے ماہ نور کی مہربانی اور محبت کرنے والی فطرت کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    انہوں نے جان جہاں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مبشرہ جعفر کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں وہاج علی موجود ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے بھی ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور ہدایت کار قاسم علی مرید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا

    حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے ٹی وی انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    جان جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    اداکار کے نئے ڈرامہ سیریل کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں جبکہ اسے نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جائے گا۔

    حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرم پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کو نئے پروجیکٹ ‘جانِ جہاں‘ سے متعلق بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، تاہم انہوں نے ڈرامے کی دیگر کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن ڈرامے کو مداح رواں سال ہی ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

    انہوں نے پوسٹ میں اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کو شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اداکار کی تقریباً چار سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔

    یاد رہے کہ قاسم علی مرید اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘، ’پریم گلی‘، اور فلم ’ٹچ بٹن‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ وہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ ملاقات کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصاویر ان کی اور ان کے شوہر کی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے ملاقات کی تھیں۔

    اس موقع پر عائشہ اور نیمل ایک دوسرے سے مل کر نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    عائشہ نے کیپشن میں ’دوست‘ بھی لکھا۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے، ہزاروں افراد نے ان تصاویر کو لائیک کیا۔

    عائشہ خان نے سنہ 2003 میں تم یہی کہنا نامی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، سنہ 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    جوڑے کے یہاں سنہ 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور رواں برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

  • حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی

    حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی

    اسلام آباد: اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    اداکار نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام محمد مصطفیٰ عباسی لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لال دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

    View this post on Instagram

    Muhammad Mustafa Abbasi ❤️

    A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

  • حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    لاہور: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے اسپین پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والا جوڑا ہنی مون کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا پہنچا جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پہلے ہی مشہور تھے البتہ منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی مشہوری میں مزید اضافہ ہوا۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو آئیڈیل کپل کا اعزاز بھی دیا۔

    نیمل خاور نے ایک روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم ہنی مون کے لیے بارسلونا جارہے ہیں‘‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور  25 اگست کو ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

  • حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    کراچی: پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے یاسر عمار نے لوگوں کو حیران کردیا۔

    یاسر عمار کی ناصرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اور ان کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل اداکار حمزہ علی عباسی جیسا ہی ہے۔

    View this post on Instagram

    ❤❤

    A post shared by Yasir Ammar (Official) (@reall_yasirammar_official) on

    یاسر عمار نے سوشل پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپنی نظر آرہے ہیں۔

    حمزہ سے مشابہت رکھنے والے یاسر عمار 9 مارچ کو میانوالی میں پیدا ہوئے اور حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں، وہ نجی ٹی وی چینل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ کی کامیاب فلم گیمز آف تھرونز کے اسٹار اداکار ٹیرون لینسٹر کے ہم شکل پاکستانی ویٹر روزی خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے ہوبہو مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

     

  • یوم دفاع و شہدا پر شوبزستاروں کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر شوبزستاروں کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    کراچی: ملک بھر میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے اس موقع پر شوبز ستاروں نے بھی پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر کے دن پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، 6 ستمبر کے دن شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شوبز ستارے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    صبور علی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی نے لکھا کہ’ قوم پاکستانی فورسز کے شہید جوانوں اور غازی کو سلام پیش کرتی ہے۔

    حریم فاروق

    فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ٹویٹر پر نغمے کے بول لکھے ’اے راہ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں، تمہیں وطن کی ہوائیں، سلام کہتی ہیں، انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔

    حمزہ علی عباسی

    اداکار حمزہ علی عباسی نے 1965 کی جنگ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں محدود آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارت بھی پاکستان کے حملے کا جواب دے رہا ہے۔

    فیصل قریشی

    معروف اداکار اور اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے یوم دفاع و یوم شہدا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف اداکاروں پر فلمائے گئے کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے نغمے کی ویڈیو شیئر کی۔