Tag: حمزہ علی عباسی

  • شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں سورج کی کرنوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر کیپشن لکھا کہ ’میری بیوی‘ اور میں۔

    دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ میرے شوہر بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں۔

    واضح رہے کہ نیمل خاور نے اپنی شادی کے دن پرانا جوڑا زیب تن کیا تھا اور میک اپ بھی خود ہی کیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    دونوں اداکاروں کی شادی بھی سادگی سے انجام پائی تھی، جس میں مہندی اور دیگر فنکشن شامل نہیں تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو اسلام آباد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

    انہوں ںے اپنے ٹویٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    نیمل خاور نے کہا کہ میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔

    نیمل خاور نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور کا پہلا اور آخری ڈرامہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

  • حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    کراچی: حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے یہ اعلان حمزہ سے نکاح کے بعد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی زندگی کا نیا سفر شروع ہو گیا، نکاح کے بعد نیمل خاور خان نے اعلان کیا کہ وہ شادی کے بعد اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔

    نیمل خاور نے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ڈراما سیریل انا میرا پہلا اور آخری ڈراما ہے۔

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف مصوری پر توجہ دیں گی اور پینٹنگز کی نمایش کریں گی۔

    خیال رہے کہ نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل سے نکاح کر لیا ہے، انھوں نے ڈھولکی جیسی رسومات کو فضول قرار دیتے ہوئے مہندی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حمزہ علی عباسی کا نکاح، اداکار کا فضول رسومات منانے سے صاف انکار

    فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے پیارے دوست، دلھے میاں نے ڈھولکی منانے سے صاف انکار کر دیا، جس پر ہم نے چند دوستوں کو گھر بلایا اور باربی کیو کا انتظام کر کے خوشی منائی۔‘

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تقریبِ نکاح کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، تقریب کو انتہائی سادگی سے منایا گیا جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

  • معروف اداکارحمزہ علی عباسی  سہراسجانےکوتیار

    معروف اداکارحمزہ علی عباسی سہراسجانےکوتیار

    لاہور : معروف اداکارحمزہ علی عباسی سہراسجانےکوتیار ہے ، حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نمل خاور کو جیون ساتھی چن لیا ہے ، ان کی بارات 25 اور ولیمہ 26اگست کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی ہے-

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوت نامے کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔جبکہ 26 اگست کو دونوں کی دعوت ولیمہ ہوگی۔

    خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جانے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔ حمزہ علی کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

    تاہم اداکارہ نیمل خاور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں، تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر جاری

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر جاری

    کراچی: پاکستان کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    علاوہ ازیں حمیمہ ملک، شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت سمیت دیگر اسٹارز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر میں مختلف مناظر شامل کیے گئے جبکہ اس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی لڑائی بھی دکھائی گئی۔

    ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جنوبی ایشیاء کی پہلی فلم ہوگی جسے مقامی سینیماؤں کے ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جبکہ یہ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے، سن 70 کی دہائی میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز کی گئی تھی جس کو مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی ملا تھا۔

    ہدایت کار بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا تھا کہ ’یہ فلم نہ تو مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک بنایا جارہا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ نے پاکستانی سینما کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • ڈیموں کی تعمیر، شاہد آفریدی کا 15 اور حمزہ عباسی کا 3 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان

    ڈیموں کی تعمیر، شاہد آفریدی کا 15 اور حمزہ عباسی کا 3 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ملک میں ڈیمرز  وقت کی عین ضرورت ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے انہوں نے 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’سب مل کر آنے والی نسلوں کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، عطیے کی رقم وطن واپسی پر جمع کرادوں گا‘۔

    دوسری جانب معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بینک میں جمع کرائے گئے عطیے کی رسید شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے 3 لاکھ روپے جمع کرائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا اب باقی لوگ بھی کردار ادا کریں، ڈیموں کی تعمیر کے مسئلے پر چیف جسٹس پر میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں‘۔

    اداکار  نے اپنے مداحوں اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ریحام خان اور حمزہ علی عباسی مورچہ بند، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

    ریحام خان اور حمزہ علی عباسی مورچہ بند، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

    کراچی: معروف پاکستانی ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی نئی آنے والی کتاب میں صرف عمران خان کی مخالفت میں باتیں لکھیں اور خود کو فرشتہ ثابت کیا جبکہ ریحام نے حمزہ علی عباسی کے دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب آئندہ چند روز میں رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی مگر پاکستانی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھ لیا۔

    حمزہ علی عباسی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا کہ ’بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان اس دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں‘۔

    انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ریحام نے خود کو دنیا کی سب سے نیک اور تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف کو سب سے زیادہ حیران کُن شخصیت قرار دیا۔

    دوسری جانب ریحام خان نے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری کتاب تو ابھی تک شائع نہیں ہوئی تو پھر حمزہ علی عباسی نے مسودہ کس طرح پڑھا، یہ صرف فراڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے‘۔

    ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں صحافتی امور سرانجام دینے والی ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں حمزہ علی عباسی نے ایک سال قبل دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  مبینہ دھمکی آمیز ای میل کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کی جو 15 اگست 2017 کو بھیجی گئی تھی۔

    ریحام خان نے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی اور دیگر ناقدین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کتاب کی تشہیر بالکل مفت کردی۔

    بعد ازاں حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریحام خان کی ای میل کو جھوٹا قرار دیا اور بتایا کہ مذکورہ ای میل ایڈریس اُن کے استعمال میں کبھی بھی نہیں رہا۔

    ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں‌ اعلان کیا کہ اگر اُن کے پاس ثبوت ہیں‌تو پیش کریں‌، میں ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں

    بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مزید الزامات کی بارش کی گئی۔

    ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کے اُس ٹویٹ کی تصویر بھی شیئر کیں جو انہوں نے کچھ ہی دیر بعد حذف کردیا۔

     

    واضح رہے کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی اور خصوصا شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے کتاب تحریر کریں گی ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کو شریف خاندان نے عمران خان اور تحریک انصاف کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جس پر انہوں نے کتاب تحریر کی اور اب یہ الیکشن کے عین وقت اس لیے ہی سامنے لائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    کراچی: چند روز قبل فواد خان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ کافی بدلے بدلے دکھائی دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا یہ نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے تھا جو ممکنہ طور پر پاکستانی کلاسیکی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

    لیکن اس فلم کے بارے میں اس کے ہدایت کار بلال لاشاری نے تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ ہی تو مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک۔

    انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس فلم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    #dubai

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    فلم میں اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    Caption This.

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ نے پاکستانی سینما کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    سال 2016 کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ فلم ’وار‘ کے ہدایتکار بلال لاشاری پاکستانی سینما کے لیے کلاسک کا درجہ رکھنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔

    فلم کے لیے اداکار فواد خان کو مرکزی کردار میں لیے جانے کی اطلاعات تھیں جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی کو دیا جانا تھا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    اس فلم کے لیے فواد خان نے بھی اپنے آپ کو کردار کے مطابق ڈھال لیا ہے اور کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ اس فواد خان سے کچھ مختلف نظر آرہے ہیں جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

    فلم کے لیے فواد خان نے خاصا وزن بڑھا لیا ہے اور اپنے آپ کو پروفیشنل اداکار ثابت کردیا ہے جو کردار کے مطابق کسی بھی روپ میں ڈھل سکتا ہے۔

    آپ بھی یہ تصاویر دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو فواد خان کا کون سا روپ پسند ہے؟

    fawad-4

    fawad-3

    fawad-2

    Such a deference ❤ He still looks so hot . Beard suits him #fawadkhan #beardlook #lollywood #pakistanimediaindustry

    A photo posted by PAKISTANI MEDIA INDUSTRY (@pakistani.media.industry) on

    #fawadkhan gearing up for #maulajutt !! From fit to fat #weightgain #talkofthetown #movierole #misstheoldfawad

    A photo posted by My Lifestyle Blog (@my_life_style_blog) on

    Mr.Beanie#Fawad #fawadkhan #fawadafzalkhan #fawadafzalkhanofc #pakistani #lollywood @fawadkhan81

    A photo posted by Fawad Afzal Khan {F.A.K.O} (@fawad.afzal.khan.ofc) on

  • اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

    اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

    اسلام آباد: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عوام 2 نومبر کے جلسے میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے بنی گالہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے 2 گھنٹے جنگلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستان کے اچھے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

    حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا پاکستانی قوم کے پاس دھرنا نادر موقع ہے ، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور  پہلے نوازشریف پھر عمران خان اور بعد میں تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

    انہوں نے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور اداروں کو جگائیں۔

    پڑھیں:  کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

     یاد رہے گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ ’’میں ہرصورت دھرنے میں شرکت کروں گا اس کے لیے چاہیے مجھے اپنے کریئر تک کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
    دریں اثنا دھرنے میں اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

     

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ متنازع خبر کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید کی برطرفی ناکافی ہے،حکومت کا یہ پہلا قدم درست تاہم اسے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔