Tag: حمزہ علی چوہدری

  • کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق اور سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے اور بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی ہے۔

    اداکاہ کرن اشفاق نے انسٹاگرام  پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بیٹی اور اپنے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا۔

    حمزہ علی چوہدری نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ماں سے دادی بننے تک کا سفر، جس کے بعد جوڑے کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

  • کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

    کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

    اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

    کرن اشفاق کی حمزہ علی چوہدری کے ساتھ نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں نوبیاہتا جوڑا ایک دوسرے کے عقد میں آنے پر کافی خوش دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ ماڈل کرن کے دوسرے شوہر کے بارے میں جاننے کے متمنی ہیں۔

    کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کی جائے تو وہ ایک نوجوان سیاست دان ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    حمزہ پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل ہیں اور لاہور میں رہتے ہیں۔ وہ ماضی میں پروفیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں تاہم اب وہ کرکٹر نہیں رہے۔

    کرن کے دوسرے شوہر سیاسی حوالے سے کافی متحرک ہیں اور وہ تمام پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔

    انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں۔

    تاہم حمزہ کی جانب سے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی اہلیہ کرن اشفاق کے ساتھ کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل کرن اشفاق ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہونے کے ساتھ، سوشل میڈیا سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

    عمران اشرف سے شادی کے بعد انھیں شہرت ملی تھی۔ عمران اور ان کا ایک خوبصورت بیٹا روحام ہے۔ کرن اور عمران میں 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔