Tag: حملہ

  • اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر آوارہ کتوں کا حملہ (ویڈیو)

    اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر آوارہ کتوں کا حملہ (ویڈیو)

    بھارت کے بنارس میں آوارہ کتوں نے دہشت پھیلادی، اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر حملہ جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے بچے کی ٹانگ کھینچ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وارانسی، اترپردیش: بنارس میں بھی آوارہ کتوں کی دہشت دیکھنے میں آرہی ہے۔ وشوناتھ مندر کی راہداری سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر آوارہ کتوں نے دو سے تین دنوں میں کئی بار کچھ بچوں پر حملہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کتوں کے حملوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ یہ واقعات مقامی ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن خاموش بیٹھی ہے۔ ادھر اب تک تین بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا ہے۔

    شری کاشی وشواناتھ کوریڈور سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر واقع حوز کٹرا کے پتھر گلی میں کتوں نے حملہ کر کے دو بچیوں بھاویہ یادو (9) اور رودرکش یادو (7) کو اسکول سے گھر واپس لوٹنے ہوئے نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل 25 اگست کو بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دو بچے اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے ایک چھوٹے بچے پر کتے نے حملہ کر دیا تھا جس سے اس کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    کتوں کے حملے میں رودراکشی زمین پر گر گئی۔ چار کتے مل کر اسے کاٹنے لگے۔ بھاگتی ہوئی لڑکی نے شور مچایا تو بہت سے لوگ گھر سے باہر نکل آئے اور کتوں کو بھگا دیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اور مقامی عوامی نمائندوں کی لاپرواہی کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ اطلاع دینے کے بعد بھی کو سنوائی نہیں ہورہی۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا آوارہ کتوں کو چھوڑنے کا حکم

    میونسپل پبلک ریلیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ متعلقہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد ویٹرنری افسر کو اطلاع دی گئی ہے۔ اس پر جلد ہی اس علاقے کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی کام شروع ہونے والا ہے۔ ان وحشی کتوں کو پکڑنے کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • نیٹو نے یوکرین کے تحفظ کے لئے کس کی ضمانت مانگ لی ؟

    نیٹو نے یوکرین کے تحفظ کے لئے کس کی ضمانت مانگ لی ؟

    نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تحفظ کے لیے اہم ضمانتیں درکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے دورے پر آنے والے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا کہنا تھا کہ روس ناصرف مستقبل میں ہونے والے امن معاہدے پر عمل کرے بلکہ یہ بھی تسلیم کرے کہ آئندہ کبھی یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر ملنے والی ضمانتوں میں یہ بھی طے ہونا چاہیے کہ اتحادی ممالک یوکرین کو کیا کچھ فراہم کریں گے اور یوکرین کی فوج کیسی ہونی چاہیے۔

    نیٹو سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ابھی مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن یہ ضرور ہے کہ امریکا کی بھی اس میں شمولیت ہوگی۔
    روس نے یوکرین میں نیٹو افواج کی ممکنہ تعیناتی کو مسترد کر دیا

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین تنازع کے حل کیلیے نیٹو افواج کی تعیناتی قابل عمل نہیں اس حوالے سے برطانیہ کے حالیہ بیانات اشتعال انگیز ہیں۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانوی بیانات روس امریکا امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں لندن کے بیانات جامع اور پائیدار امن کی کوششوں کے برعکس ہیں، یوکرین تنازع کے بنیادی اسباب کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔

    روس نے نیٹو فوجی تعیناتی کو خطے کے امن کیلیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    سی این این کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی آج پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس سلسلے میں واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، اس ملاقات میں اہم یورپی رہنما بھی شامل ہوں گے۔

    ٹرمپ نے اس پیغام پر نظر ثانی کی ہے کہ جو وہ پیش کریں گے کہ اگر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو زیلنسکی کو روس کی کچھ شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا، جن میں یوکرین کا کریمیا کو چھوڑنا بھی شامل ہے اور اس بات پر بھی راضی ہوں گے کہ وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ’’کریمیا چھوڑ دو اور نیٹو میں کبھی شامل نہ ہونے پر راضی ہو جاؤ‘‘

    دوسری طرف اتوار دیر گئے زیلنسکی نے واشنگٹن ڈی سی پہنچنے کے بعد یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے لیے امید کا اظہار کیا ہے، یوکرین کے صدر نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یوکرین یورپی رہنماؤں کی حمایت سے سلامتی کی ضمانتیں حاصل کر لے گا۔ زیلنسکی نے ایکس پر لکھا کہ ہم سب اس جنگ کو جلد اور قابل اعتماد طریقے سے ختم کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں لیکن امن پائیدار ہونا چاہیے۔

  • نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر آج صبح اِن کی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایک چالیس سالہ شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حملہ آور کی شناخت راجیش سکاریا کے نام سے ہوئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ کاغذات کے ساتھ وزیراعلیٰ کے قریب آیا اور بات کرنے کے دوران اچانک حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہوں گی۔

    بھارت، دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارت کے دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اسکولوں کو خالی کراکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایک بار پھر کئی بڑے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس میں دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دھمکی ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی، اس دوران احتیاطاً اسکولوں کو خالی کرا کر طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔

  • غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

    فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے شمالی غزہ میں رات گئے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے بیت ہنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے، جبکہ ایک فوجی لاپتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ جب اسرائیلی ریسکیو فورس موقع پر پہنچی، تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی ”Yahalom” یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    اسرائیلی ہیلی کاپٹرز حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پر افراتفری کا عالم ہے۔

    دوسری جانب حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    اسرائیل حماس مذاکرات کا تیسرا دور، کوئی بڑی پیش رفت پیش رفت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔

  • اسرائیل کا یمن میں بڑا فضائی حملہ، الحدیدہ پورٹ پر دھماکے

    اسرائیل کا یمن میں بڑا فضائی حملہ، الحدیدہ پورٹ پر دھماکے

    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں نے یمن میں بڑا فضائی حملہ کیا۔ الحدیدہ پورٹ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی طیاروں کے حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندر گاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔

    حوثیوں کے زیر قبضہ الحدیدہ، رش عیسا، صلیف بندرگاہوں اور راس کے ناتب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے ایک کارگو جہاز پر بھی حملہ کیا، جسے حوثیوں نے نومبر دوہزار2023 میں قبضے میں لیا تھا۔

    حوثی ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے وسطی اسرائیل کے علاقے جافا پر ایک بیلسٹک میزائل داغا، حملے میں اسرائیل کی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ اختتام پذیر ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئے اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اختیارات نہیں تھے۔

    نیتن یاہو کا حماس کیساتھ جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا یہ سلسلہ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل شروع ہوا ہے۔

    نیتن یاہو نے واشنگٹن روانگی سے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے والی اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ ایسی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی کا معاہدہ کیا جائے جنہیں اسرائیل نے قبول کیا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    وائرل ویڈیو: آوارہ سانڈ نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کر دیا

    کوٹا: بھارتی ریاست راجستھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک آوارہ سانڈ سڑک کے کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    راجستھان کے شہر کوٹا میں سڑک کنارے ایک تین افراد کھڑے باتیں کر رہے تھے، کہ پیچھے سے ایک آوارہ سانڈ دھیرے دھیرے چلتا آیا، بہ ظاہر بیل کے تیور نارمل لگ رہے تھے لیکن بہت قریب آ کر اچانک اس کے تیور بدل گئے اور اس نے جنگلے کے سہارے کھڑے شخص پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔


    بھالو نے فلائٹ آپریشن معطل اور 12 پروازیں منسوخ کرا دیں (دلچسپ وائرل ویڈیو)


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانڈ نے سر نیچے کر کے گھمایا اور آدمی کو اٹھا کر پلٹنی دے کر گرا دیا، زمین پر گرتے ہی سانڈ کا سینگ آدمی کے بنیان میں ایک لمحے کے لیے پھنسا لیکن پھر اس نے سینگ چھڑایا اور بھاگ گیا، کیوں کہ دیگر دو افراد فوراً اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے سڑک پر آ گئے تھے۔

  • عارضی جنگ بندی شروع ہونے سے قبل یوکرین کا روس پر بڑا حملہ

    عارضی جنگ بندی شروع ہونے سے قبل یوکرین کا روس پر بڑا حملہ

    یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی شہروں پر درجنوں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے حملے کے بعد 10 ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی شہروں پر درجنوں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔ یہ حکمہ نازی جرمنی پر فتح کی سالانہ تقریب سے صرف تین دن قبل کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد روس کے 10 ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    حملے میں وولگو گراڈ کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا۔ وولگوگراڈ کو ماضی میں اسٹالن گراڈ کہا جاتا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کی سب سے خونی لڑائی کا مرکز تھا، یہاں نازی فوج کوتاریخی شکست ہوئی تھی۔

    روسی میڈیا نے یوکرینی ڈرون حملوں سے سپر مارکیٹ کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور رہائشی عمارت کی جلی ہوئی بیرونی دیواروں کی تصاویر بھی نشر کیں۔

    ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ فضائی دفاعی نظام نے 19 ڈرون کا مار گرایا۔

    اس کے علاوہ روسی علاقے وورونِیژ میں 18 اور پینزا میں 10 ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

    واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے یہ حملہ روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی مدت شروع ہونے سے دو دن قبل کیا گیا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتہ وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 8 سے 10 مئی تک تین روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یوکرینی صدر زیلنسکی نے عارضی جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس اگر خطے میں حقیقی امن چاہتا ہے تو فوری سیز فائر کا اعلان کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/russia-announces-temporary-ceasefire-with-ukraine/

  • سابق عالمی باکسر سویتی بورا کا تھانے میں شوہر پر حملہ، ویڈیو وائرل

    سابق عالمی باکسر سویتی بورا کا تھانے میں شوہر پر حملہ، ویڈیو وائرل

    بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا پر پولیس اسٹیشن میں حملہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    یہ واقعہ 15 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب وہ طلاق کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے تھانے میں موجود تھیں۔

    سویتی بورا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں ہڈا پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں، انہیں گرما گرم بحث کے دوران ہڈا کو گلے سے پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس دوران گھر والے بیچ کراؤ کرانے میں مصروف دکھائی دیئے۔

    سویتی پہلے ہی ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کراچکی تھیں، جس میں اس پر اور اس کے اہل خانہ پر جہیز کا مطالبہ کرنے اور اس پر جسمانی حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ سویتی نے دعویٰ کیا کہ ہڈا نے ایک لگژری کار مانگی تھی، جو دے دی گئی، لیکن اس نے پھر بھی اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

    پولیس نے جب اس کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ہڈا نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے صحت کے مسائل کے باعث پولیس اسٹیشن میں حاضر نہیں ہو سکے تھے۔

    انہوں نے اپنی طرف سے بعد میں پیش ہونے کی درخواست کی تھی، اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں منفی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ ہڈا کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    واضح رہے کہ سویتی بورا اور دیپک ہڈا کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔ ہڈا، ایک مشہور کبڈی کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2016 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 2014 ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ پرو کبڈی لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی

    کھیلوں کے علاوہ، ہڈا نے 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں مہم سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔

  • بھارت کی زمین ’’گاندھی‘‘ کی اولاد کیلیے غیر محفوظ ہو گئی، پڑ پوتے پر حملہ

    بھارت کی زمین ’’گاندھی‘‘ کی اولاد کیلیے غیر محفوظ ہو گئی، پڑ پوتے پر حملہ

    بھارت کی حکمراں جماعت ہندو انتہا پسندی کے بعد اب زبان بندی پر اتر آئی مخالفت پر گاندھی کے پڑ پوتے پر حملہ کر دیا۔

    بھارت میں مودی کی سرپرستی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہا پسندی پر مبنی دہشتگردی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اب مودی سرکار مخالفین کی زبان بندی کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کرنے پر اتر آئی ہے اور اس نے ہندوستان کی سر زمین کو اس کے بانی مہاتما گاندھی کی اولاد کے لیے بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کیرالہ میں گاندھی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمہ کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے آر ایس ایس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندی کو نشانہ بنایا تھا۔

    تشار گاندھی نے کہا تھا کہ آرایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا۔

    گاندھی کے پڑ پوتے کا یہ کڑوا سچ بی جے پی اور آر ایس ایس کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گاندھی کی کار کو روک کر ان پر حملہ کیا تاہم محفاظوں نے ان کی جان بچا لی۔

    بعد ازاں تشار گاندھی نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے آر ایس ایس کو بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن جماعت اور اس کے خلاف لڑائی کو تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم قرار دیا اور کہا کہ میں قوم کے غداروں اور دغا بازوں کے خلاف بولتا رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن ان کا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

  • ویڈیو: میسی کا میچ کے بعد ریفری پر حملہ

    ویڈیو: میسی کا میچ کے بعد ریفری پر حملہ

    چیمپئن کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی میچ کے دوران ریفری سے الجھ پڑے اور میچ کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائل ہو رہی ہے جس میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو نیویارک سٹی کے خلاف انٹر میامی میچ کے دوران ریفری سے الجھتے اور میچ کے بعد ان پر حملہ آور ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی نے میچ کے بعد ریفری کو گردن سے پکڑ لیا۔ یہ حملہ انہوں نے یلو کارڈ دکھائے جانے کے حوالے سے کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے پہلے اس فیصلے پر اعتراض کیا اور اسسٹنٹ ریفری کے پاس گیا اور پھر میچ کے بعد اس کو گردن سے پکڑ لیا۔

    ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میسی میچ ختم ہونے کے بعد ریفری سے واضح طور پر ناراض تھے اور انہوں نے میچ کے دوران کئی فیصلوں پر ان کی سرزنش کی۔ ہسپانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ میسی نے ریفری سے کہا کہ تم بزدل ہو۔

     

    واضح رہے کہ انٹر میامی اور نیویارک سٹی کا یہ میچ دو، دو سے برابر رہا۔