Tag: حملہ آور گرفتار

  • بکنگھم پیلس کےباہر پولیس پرحملہ‘دو اہلکار زخمی

    بکنگھم پیلس کےباہر پولیس پرحملہ‘دو اہلکار زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے باہرچاقو بردار شخص کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پرچاقو برادر شخص کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس کے باہرجس وقت حملہ ہوا اس وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اسکاٹ لینڈ میں تھیں اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چھٹیوں پر تھے۔

    پولیس نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے شاہی محل دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کوبکنگھم پیلس کی جانب آنے سے روک دیا۔


    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7 افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    واضح رہے کہ رواں سال جون میں لندن میں دہشت گرد حملوں میں7 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ،حملہ آورگرفتار

    فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ،حملہ آورگرفتار

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پرفائرنگ کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا ہے اس واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    p3

    امریکی حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے 26سالہ حملہ آور کی ایستیبان سینتیاگو کےنام سے ہوئی ہے۔حملہ آور نےعراق جنگ میں بھی حصہ لیاتھا۔p4

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست شخص ذہنی طور پر پریشان تھا اور اس کے بارے میں یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ وہ کہتا تھا کہ حکومت اس کے ذہن کو کنٹرول کرتی ہے اور اسے جہادی ویڈیوز کو دیکھنےکوکہا جاتا ہے۔

    p5

    حملہ آور نے لوگوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرمینل ٹو پر اپنا سامان لے رہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب حملہ آور کے پاس گولیاں ختم ہو گئیں تو اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

    p7

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سنہ 2010 سے سنہ 2011 تک عراق میں تعینات رہا جبکہ گذشتہ برس اس کی ملازمت ختم ہوئی تھی۔

    p1

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری ایری فلیچر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’میں فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر موجود ہوں، یہاں فائرنگ ہوئی ہے، ہر کوئی بھاگ رہا ہے۔‘

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اومابا نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

    p2

    امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ ’فلوریڈا کی دردناک صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں‘ اور انھوں نے اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر سے بات بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحے کے ساتھ سفر کرنا قانونی ہے البتہ اسے چیکڈ ان سامان کے ساتھ ٹھوس بکسے میں رکھا جاتا ہے اور گولیوں کو بھی سامان کے ساتھ علیحدہ رکھا جا سکتا ہے۔