Tag: حملہ آور ہلاک

  • بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات بنوں کے علاقے سپینہ تنگی چشمئی میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور شہید ہوگئے، جبکہ دو کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں دو خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، آئی ڈیز اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    اس مقابلے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے۔

  • شاپنگ مال میں دہشت گردی، چھ افراد ہلاک

    شاپنگ مال میں دہشت گردی، چھ افراد ہلاک

    سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے مسلح ملزم کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو ایک پولیس افسر نے گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا، حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں پانچ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

    سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈائے جنکشن شاپنگ مال میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوکے کا کہنا تھا کہ حملے کے مقام کے قریب ایک خاتون پولیس اہلکار موجود تھیں اور جب انھوں نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ان پر وار کرنے کی کوشش کی۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر خاتون پولیس اہلکار نے اپنا دفاع کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی ماری جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا۔

    سڈنی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فی الحال شاپنگ مال کو بند کردیا گیا ہے اور لوگوں سے اس علاقہ سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور ہلاک، حکام کی تصدیق

    فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور ہلاک، حکام کی تصدیق

    پیرس: فرانس میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کرسمس بازار میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں قائم کرسمس بازار میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ میں ملوث حملہ آور کو پولیس نے دوران کارروائی ہلاک کردیا، اور حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے حملے کے بعد سے ہی چھاپے مارے جارہے تھے، فائرنگ کرنے والا شخص اسٹراسبرگ کے علاقے نودریف میں اہم آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فائرنگ کا واقعہ فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں پیش آیا تھا جہاں کرسمس بازار میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کردیا تھا۔

    فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

    بعد ازاں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پیچھا کیا اور اس دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ 2015 کے آغاز سے فرانس میں دہشت گرد حملوں میں 230 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد ان حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • امریکہ : ہائی اسکول میں فائرنگ‘ 2 طلبہ ہلاک

    امریکہ : ہائی اسکول میں فائرنگ‘ 2 طلبہ ہلاک

    نیو میکسیکو: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 طالب علم ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایزٹک ہائی اسکول میں مسلح شخص نے داخل ہوتے ہی طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا حملہ بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

    پولیس حکام نے طلبہ کو لینے کے لیے آنے والے والدین کے لیے پارک میں جگہ مختص کردی ہے جبکہ والدین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 6 نومبرکو امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مقامی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔


    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی


    یاد رہے کہ رواں برس 14 ستمبر کو امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واشنگٹن:اوہائیویونیورسٹی میں چاقو کےوارسے11افرادزخمی

    واشنگٹن:اوہائیویونیورسٹی میں چاقو کےوارسے11افرادزخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی میں چاقو کے وار سےگیارہ افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کی فائرنگ سےحملہ آورماراگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میڈیاکاکہناہے پیر کو اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں 18 سالہ حملہ آورنے پیدل چلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد لوگوں پر چاقو سے حملے کرنے شروع کر دیے جس کے بعد حملہ آور فائرنگ میں مارا گیا۔
    usa8

    پولیس کے سربراہ کمِ جیکب کے مطابق 18 سالہ حملہ آورکی شناخت عبدالرزاق علی ارتان کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالرزاق علی نے 2007 میں اپنے خاندان کے ساتھ صومالیہ چھوڑ دیا تھا اور دو برس پہلے امریکہ منتقل ہواتھا۔

    usa6

    حکام کا کہنا ہے کہ موقع پرموجود پولیس افسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔پولیس کےمطابق حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم عبدالرزاق علی تھا واقعےکی مزید تحقیات جاری ہیں۔

    usa-1

    واضح رہے کہ 18سالہ حملہ آور عبدالرزاق کےحملے زخمی ہونے والے افراد میں طالب علم،اساتذہ اور دیکھ بھال کرنے والے عملے کے ارکان شامل ہیں۔

    usa7

  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق19 سالہ خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔

    بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انہیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی،اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا،جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    مزید پڑھیں:امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    رچرڈ روس نے مزید بتایا کہ سابق پولیس افسر ایڈملر،جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پولیس فورس کے رکن ہیں، وہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

    پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 4 عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

  • برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن : جرمنی کے شہرورزبرگ میں ایک شخص نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سےحملہ کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا،زخمیوں میں سے چارکی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے قریب سترہ افغان مہاجر نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سے حملہ کر کے متعدد افراد زخمی کردیے،واقعےمیں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت افراد تشویش ناک ہے،جبکہ چودہ افراد اس واقعے کی وجہ سے صدمے میں ہے.

    جرمن پولیس کے ترجمان کے مطابق سترہ سالہ حملہ آور افغان مہاجر نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے گولی مار کر ہلاک کردیاگیا،واقعے کے بعدورزبرگ میں ریل سروس بند کردی گئی.