Tag: حملہ آور گرفتار

  • امریکا میں فلسطینی طلباء پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار

    امریکا میں فلسطینی طلباء پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار

    امریکی ریاست ورمونٹ میں 3 فلسطینی طلباء کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    امریکی شہر برلنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی طلبا شدید زخمی ہو گئے تھے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی طلبا امریکا میں مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں، تینوں نوجوان فلسطینی کفایا پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے اسی دوران حملہ آور نے فائرنگ کی۔

    تاہم اب امریکی پولیس نے کہا ہے کہ 48 سالہ مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، متعدد زخمی

    دوسری جانب اہلِ خانہ نے فائرنگ کو نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے جبکہ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں حملہ آور کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس اسرائیل جنگ کے بعد نفرت کی بنیاد پر اینٹی اسلامک اور اینٹی سیمیٹک واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ایران میں آذربائیجان کے سفارتخانے پر حملہ، چیف سیکورٹی آفیسر ہلاک

    تہران: ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پرفائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی آفیسر ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تحران میں آزر بائیجان کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے، مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں چیف سیکورٹی آفیسر ہلاک جبکہ 2  سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔

    ایران پولیس کا کہنا ہے کہ آزر بائیجان کے سفارتخانے پر حملہ کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہیں، حملہ آور نے پہلے سیکورٹی چیک پوسٹ تباہ کی اور پھر سیکورٹٰی چیف اور گارڈز کو نشانہ بنایا۔

  • مشرقی لندن، مسلمان حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق، حملہ آور گرفتار

    مشرقی لندن، مسلمان حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق، حملہ آور گرفتار

    لندن: مشرقی لندن کے علاقے الفرڈ میں حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں، قتل کے شبے میں 50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے الفرڈ میں حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون ٹیرس پر کپڑے ڈال رہی تھیں، قتل کے شبے میں 50 سالہ شخص کو گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حاملہ خاتون کے نومولود بچے کو آپریشن کے ذریعے بچالیا گیا ہے، بچے کی حالت تشویش ناک ہے، مقتولہ کی شناخت ثنا محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام امتیاز محمد ہے۔

    خاتون کے شوہر امتیاز محمد کا کہنا ہے کہ جب اہلیہ ٹیرس پر کپڑے ڈال رہی تھیں تو میں قریب ہی موجود تھا فائرنگ کی آواز سن میں بھاگا اور انہیں بھی بھاگنے کا کہا لیکن جب تک وہ فائرنگ کی زد میں آچکی تھیں۔

    امتیاز محمد خان نے کہا ہے کہ میں قریب ہوکر اپنی اہلیہ کو نہیں بچا سکا، ہوسکتا ہے فائرنگ مجھے قتل کرنے کے لیے کی گئی ہو۔

    مزید پڑھیں: لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    پڑوسی خاتون کا کہنا ہے کہ ثنا محمد بہت اچھی خاتون تھیں میری اس روڈ پر ان ہی سے دوستی تھی ان کے اور میرے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس ترجمان نے خاتون کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • حجاب پہننے والی مسلم خاتون پر حملہ،  حملہ آور گرفتار

    حجاب پہننے والی مسلم خاتون پر حملہ، حملہ آور گرفتار

    لندن: برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے اس عورت نے ایوننگ سٹینڈرڈ اخبار کو مزید بتایا کہ پہلے دونوں خاتون نے میرا اسکارف اتارا اور پھر مجھے گھوسے اور لاتیں ماری، خاتون کا کہنا تھا کہ ایک خاتون نے میرا سر نیچے کی جانب کردیا جبکہ دوسری خاتون نے مجھے مارنا شروع کردیا، خاتون نے کہا کہ میرا نام صہیفہ راز رکھا جائے۔

     لندن میں دو بچوں کی ماں نجی اسلامی اسکول سے اپنے بچوں کو لانے جا رہی تھی کہ اس دوران تین خواتین پر مشتمل گروپ اس کی طرف لپکا اور اسے حجاب پہننے پر بُرا بھلا کہتے ہوئے اس پر مکوں کی بارش کر دی۔

     خاتون کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین میں ایک نے اس کا حجاب پکڑ کر پہلے نیچے پھینکا اور اس کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر نیچے جھکایا جبکہ دوسری خواتین نے اسے بری طرح مارا اور چھوڑ کر بھاگ گئیں۔

     لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور اب اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،انهوں نے اس جرم میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار کی جانے والی دونوں خاتون کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہے۔