Tag: حملہ

  • اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر کب حملہ کرے گا؟ امریکی اخبارکا بڑا دعویٰ

    اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر کب حملہ کرے گا؟ امریکی اخبارکا بڑا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائیگا اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔

    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن نے ہماری جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

    مسعود پیزشکیان نے جنوبی صوبے بوشہر کے دورے کے دوران کہا کہ وہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہماری جوہری تنصیب پر حملہ کریں گے تو آؤ اور اس پر حملہ کرو، یہ ہمارے بچوں کا دماغ ہے جس نے اسے بنایا ہے۔

    حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ

    ایرانی صدر نے کہا کہ اگر آپ 100 جوہری تنصیبات کو تباہ کریں گے تو ہمارے بچے مزید 1000 نئے بنائیں گے۔

  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا حملہ

    غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں ایک ساحلی سڑک پرگزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا، جس کے باعث 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی عملے نے اس سے پہلے بتایا تھا حملے میں ایک لڑکا جان سے گیا ہے، تاہم بعد میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے شخص کو بچا لیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ انسپیکشن روٹ سے باہر شمالی غزہ کی جانب بڑھنے والی ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے حملے کے اثرات یا ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم کہا ’کسی بھی صورتحال کیلیے تیار ہیں، آئی ڈی ایف کسی بھی فوری خطرے کو ناکام بنانے کیلیے کوئی بھی ضروری کارروائی جاری رکھے گی۔‘

    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کا یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں قیدیوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ قید کے دوران انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    رہا فلسطینی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت تکلیف سے گزرے، روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اسرائیلی فوجیوں کی کوشش ہوتی تھی کہ ہم جیل میں ہی مرجائیں، کھانے کیلئے تین دن بعد سوکھی روٹی دی جاتی تھی، روزانہ مارا پیٹا جاتا تھا۔

    اسرائیلی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد کے حوالے سے رہا فلسطینی قیدی نے بتایا کہ تشدد کے دوران زخمی فلسطینیوں کا علاج نہیں کیا جاتا تھا۔

    غزہ جنگ بندی کے بعد حماس نے 183 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی اسیران کو رہا کردیا ہے، فلسطینیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے تبادلے میں ہوئی، رہافلسطینیوں میں 73 طویل عرصے سے قید اور عمرقید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    رہا 183 فلسطینیوں میں سے 111 کو 7 اکتوبر 2023 کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، رہا فلسطینیوں میں 7 ایسے بھی شامل ہیں جنھیں مصر کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے۔

    سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کہاں ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    فلسطینی قیدی گروپ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 4 ہزار 500 قیدی موجود ہیں، فلسطینی قیدی گروپ نے بتایا کہ رہا فلسطینیوں میں بھوک، بیماری کے آثار اور تشدد کے نشانات ہیں، بدترین اسرائیلی تشدد کا شکار رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    بیروت: اسرائیلی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا۔

    لبنانی حکومت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنےکے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی کوشش کر رہے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جاسکتاہے کہ لبانانی شہری اپنے علاقوں کی طرف جا رہے ہیں کہ صیہونی فوج نے حملہ کر دیا۔

    خیال رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 2 ماہ کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sudan-darfur-67-killed-in-drone-hospital-attack/

  • سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 67 افراد جاں بحق

    سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 67 افراد جاں بحق

    سوڈان کےعلاقے الفشر میں اسپتال میں ڈرون حملہ ہوا، جس میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر  الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق الفشر کا  سعودی اسپتال ریاست شمالی دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، حملے سے اسپتال کے ہنگامی شعبے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مرنے والوں میں مریض اور ان کے ساتھ آنے والے افراد شامل ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سوڈان میں پیرا ملیٹری آر ایس ایف اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے تاہم اس حملے کے حوالے سے تاحال وضاحت نہیں ہوئی کہ کس فریق نے حملہ کیا تھا۔

    سوڈان میں جاری اس لڑائی کے دوران الفشر میں طبی مراکز تباہ کردیے گئے ہیں، الفشر کو آر ایس ایف کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے 70 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ممبئی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں آج صبح مہاراشٹر کے تھانے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کو سیف علی خان کی رہائش گاہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور کاسرواداولی میں ہیرانندانی اسٹیٹ کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے شناخت چھپانے کی کوشش کی ہے، ملزم غیر ملکی ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، زیرِ حراست شخص کا نام شریف الاسلام شہزاد بتایا جارہا ہے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

    ممبئی کے سینئر پولیس اہلکار ڈکشٹ گیڈم نے گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ وہ چوری کے ارادے سے سیف کے گھر میں داخل ہوا تھا، ایسا لگتا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی ہے‘۔

    پولیس اہلکار ڈکشٹ گیڈم نے مزید کہا کہ ملزم کے پاس کوئی بھارتی دستاویزات نہیں ہیں، ملزم کے پاس سے کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    پولیس اہلکار گیڈم نے کہا کہ ملزم گزشتہ چار ماہ سے ممبئی میں رہ رہا تھا اور اس نے اپنا نام بدل کر بیجوئے داس رکھ لیا ہے، پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ ایک ہاؤس کیپنگ کمپنی میں کام کررہا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ممبئی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ٹریس کرکے چلتی ٹرین سے حراست میں لیا تھا، ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی اور اسے چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا تھا۔

    بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیا گیا مسافر اداکار کو چھرا گھونپنے کے معاملے میں مشتبہ لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

    مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

  • لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

    لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

    لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑ خیل پکہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں کا حملہ

    ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں کا حملہ

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے ننگل عیسیٰ میں ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے اشتہاری ملزم کو ایف آئی اے کی ٹیم سے چھڑالیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم کو یرغمالیوں کے چنگل سے آزاد کرایا ہے، حملہ آوروں نے ایف آئی اے کی ٹیم سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کرنیوالے 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کولکتہ زیادتی کیس کیخلاف احتجاج میں شرکت کرنیوالی بھارتی اداکارہ پر حملہ

    کولکتہ زیادتی کیس کیخلاف احتجاج میں شرکت کرنیوالی بھارتی اداکارہ پر حملہ

    بھارت کی بنگالی فلم اسٹار پائل مکھرجی پر کولکتہ زیادتی کیس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے کے بعد پورے بھارت میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس حوالے سے بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

    اسی احتجاج میں شرکت کرنے والی بھارتی اداکارہ پائل مکھرجی پر ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے حملہ کردیا، اداکارہ کے مطابق حملہ آور نے اُن کی گاڑی کے پاس اپنی موٹرسائیکل روکی اور اُنہیں گاڑی سے باہر آنے کو کہا۔

    پائل مکھرجی نے کہا کہ جب میں نے باہر آنے سے انکار کیا تو حملہ آور نے میری دائیں طرف کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا جس سے ہاتھ زخمی ہوا، اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں بھارت میں خواتین کے تحفظ پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ خاتون ڈاکٹر کے دلخراش واقعے کے بعد بھی کولکتہ میں خواتین کے لیے تحفظ نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب ہم کہاں کھڑے ہیں، اگر شام کے وقت ایک پرہجوم گلی میں کسی عورت پر حملہ ہوسکتا ہے تو آپ خود ہی سوچیں کہ ویران جگہ پر خواتین کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوسکتا۔

    ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے حادثے میں ملوث موٹر سائیکل اور اپنی نقصان شدہ گاڑی بھی دکھائی، دوسری جانب اس حوالے سے کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہیں بلکہ ایک ٹریفک حادثہ تھا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک خاتون کو سڑک پر آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے گھیر لیا، اس دوران خاتون کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون صبح کے وقت مارننگ واک کے لئے گھر سے باہر آئی تھی کہ اچانک کتوں کے ٹولے نے ان پر حملہ کردیا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجن بھر کتے بھونکتے ہوئے خاتون پر حملہ کررہے ہیں، تاہم خاتون کسی نہ کسی طرح کتوں کے خلاف اپنے اعصاب کو تھامنے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور انہیں بھگادیتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت بھاگنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کتے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں،ایک موقع پر وہ ٹھوکر کھا کر سڑک پر گر پڑتی ہے اس دوران کتے اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، وہ اپنے قدموں کھڑے ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

    شیئر کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں، خاتون کے شوہر نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس کی بیوی آواروں کے حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

  • گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد کا حملہ، مقدمہ درج

    گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد کا حملہ، مقدمہ درج

    کراچی: گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد نے حملہ کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کباڑی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 3 کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پرحراست میں لیا گیا تھا، ملزمان چھڑانے کیلئے کباڑیوں کے صدر اقبال رند کی سربراہی میں تھانے پر حملہ کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لاٹھی چارج کے بعد حملہ آور منتشر ہوگئے، جبکہ 6 کباڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے 2 مختلف مقدمات تھانہ گلستان جوہر میں درج کرلئے گئے۔ مقدمہ میں حملے میں ملوث مرکزی ملزم اقبال رند کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے، پہلا مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ تھانے پر حملے میں ملوث افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

    کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مزید 2 دہشتگرد گرفتار

    مقدمہ میں دہشتگردی، ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں گرفتار 6 ملزمان سمیت 80 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔