Tag: حملے کا خطرہ

  • برطانیہ میں ہمارے عملے کی رہائشگاہوں پر بھی حملے کا خطرہ ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

    برطانیہ میں ہمارے عملے کی رہائشگاہوں پر بھی حملے کا خطرہ ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہمارے ہائی کمیشن کے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی خطرہ ہے۔

    لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی عمارت پر حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ میں ہائی کمیشن عملے کی رہائشگاہوں پر بھی حملوں کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پولیس کو بھی حملوں کے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    محمد فیصل نے کہا کہ ہائی کمیشن پر حملہ ہمارے لیے قابل تشویش ہے اور برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ ہائی کمیشن پر حملے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ برطانوی حکومت سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن پر حملہ آور پتھر ساتھ لے کر آیا تھا۔ اس نے ہیڈ آفس کے دفتر کو نقصان پہنچایا۔ فون کرنے پر پولیس بھی فوری پہنچی۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اب تک حملہ آور کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ آج لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر ایک شخص نے حملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-london-pakistan-high-commission-building-attacked/

  • لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ

    لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ

    لندن : شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کے خطرے کے پیش نظر  مقدمہ لندن کے چیرنگ کراس پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ ہے، فیملی ذرائع نے کہا کہ حملے کے خطرے کا مقدمہ لندن کے چیرنگ کراس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن پولیس نے 3 ہفتے قبل شریف فیملی کو خطرے سے آگاہ کیا، شریف  خاندان پر حملوں کی بات برمنگھم سے برٹش پاکستانی ٹک ٹاکرزگروپ نے کی۔

    ذرائع نے کہا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ٹک ٹاک پرگفتگو سنی، لندن میٹروپولیٹن پولیس کو آگاہ کیا تھا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے حملے کی اطلاع ملی۔

    پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو خبردار رہنے کی ہدایت کی تاہم شریف خاندان خبر کی تصدیق کے حوالے سے خاموش ہیں۔

  • کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں نے سات رمضان کے بعد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کردی۔

    ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی ڈیڑھ اور دو نمبر پرپولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر خودکش دھماکہ کیا جاسکتا ہے۔
    rangers-post-1

    رینجرز اور پولیس پر کراچی کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں، حساس علاقوں میں سنگر چورنگی، بلال کالونی، بسم اللہ بس اسٹاپ ، کورنگی اور صدر کے علاقے شامل ہیں، صدر اور گولیمار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    rangers-post-2

    ناظم آباد سے بنارس تک رینجرز اور ٹریفک پولیس چوکیوں پر بھی دہشگردی کا خطرہ ہے نیشنل ریفائینری سمیت زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    alert