Tag: حملے کا مقدمہ

  • حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


    Faisal Vawda Media Talk In Karachi – 26 Aug 2016 by arynews

    فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ والدین اورعوام کی دعاؤں سے جان بچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کرہرہا ہوں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھےنہیں ہٹیں گے، انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

    اس موقع پرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کررہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما کراچی میں غیرقانونی قبضوں کے خلاف نیب میں ثبوت جمع کراکر واپس آرہے تھے ان کی گاڑی پردہلی کالونی میں حملہ کیا گیا۔

     

  • کرک:ملک قاسم کے حجرے پر دستی بموں سے حملہ

    کرک:ملک قاسم کے حجرے پر دستی بموں سے حملہ

    کرک میں مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم کے حجرے پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا۔ ملک قاسم حملے میں محفوظ رہے۔ حکومتی وزراء اور اعلیٰ افسران دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، دہشت گردی کا ایک اور واقعہ کرک میں پیش آیا ۔ جہاں صبح سویرے دستی بموں سے صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم کے حجرہ کو نشانہ بنایا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں حجرے کی تمام دیواریں منہدم ہوگئیں۔ خوش قسمتی سےملک قاسم حملے کے وقت حجرے میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سےمحفوظ رہے۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی حکام نے پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اورتحقیقات شروع کردی۔واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
        
       

  • شانگلہ:انجینئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ میں درج

    شانگلہ:انجینئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ میں درج

    شانگلہ میں انجینئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ میں درج کرلیا گیا، انجینئر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق چھ اہلکارمیں سے تین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    سوات کے علاقے شانگلہ میں وزیراعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام جلسہ گاہ کی جانب جا رہے تھے کہ گاڑی کے قریب دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تین سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں امیر مقام سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، دھماکے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ن لیگ کے رہنما امیر مقام خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

    دھماکے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مقام کا کہنا تھا کہ وہ حملے میں مکمل محفوظ رہے، سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پر آخری سانس تک سچ بات کرتا رہوں گا، بزدلانہ کارروائیوں سے عوامی خدمت نہیں روکی جاسکتی۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف خاموشی اختیار کرلی تو جینا مشکل ہو جائے گا۔