Tag: حملے کی تیاری

  • ایرانی سپریم لیڈر کا فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

    ایرانی سپریم لیڈر کا فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف اقدامات پر اسرائیل کو سخت جواب ملے گا، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔

    امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پانچ نومبر کو اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

  • حزب اللہ کی اسرائیلی فوج پر ایک اور حملے کی تیاری

    حزب اللہ کی اسرائیلی فوج پر ایک اور حملے کی تیاری

    اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، فوجی ٹھکانوں پر حملے کے جواب میں حزب اللہ نے بھی تیاری کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے کل بروز پیر اسرائیل کی حدود میں واقع فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان کردیا۔

    حزب اللہ کے ٹیلی گرام پیج پر اس موضوع سے متعلق ویڈیو مناظر اور تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ویڈیو مناظر کے مطابق العباد فوجی چوکی پر اسرائیل کے کیبل والے اور وائرلیس نیٹ ورک میں خفیہ خبریں سُننے والے اور سگنل خراب کرنے والے سامان، ریڈارز اور کیمرہ سسٹم پر مشتمل مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

    حملوں میں حزب اللہ کے 46 اراکین سمیت اسلامی جہاد تحریک کے 6، حماس کے 3، حزب اللہ کی حمایت یافتہ سنّی مزاحمتی بریگیڈ کے 2 اراکین اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 4 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    لبنان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز صیہونی فورسز کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے میں 41 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    حملے کے بعد ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے، گزشتہ رات لبنان سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے تھے۔

    ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لبنان سے کیے گئے حملے کو ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، لبنان کی جانب سے اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔