Tag: حملے کی ذمہ داری

  • پشاور: حیات آباد امام بارگاہ پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: حیات آباد امام بارگاہ پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: حیات آباد امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔

    پشاور حیات آباد امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کا مقدمہ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے درج کرلیا ہے، مقدمے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے عمرعرف نارے اور دیگر کو نامزد کیا گیا، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    ملزم عمر آرمی پبلک اسکول حملے میں بھی مطلوب ہے۔

    تحقیقاتی ٹیموں کے مطابق حملہ آور حیات آباد سے متصل سرحدی علاقے شاکس کے راستے داخل ہوئے، واقعے میں دو خود کش حملہ آوروں نے خود دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک حملہ آور کو ہلاک کیا گیا، تحقیقاتی ٹیموں نے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں، شہر بھر کی سیکورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق نمازِ جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ چھ سے سات دہشتگرد جو پولیس کی

    یونیفارم میں تھے، مسجد میں داخل ہوئے فائرنگ کرکے سیکیورٹی ختم کی اور دستی بم پھینکے جبکہ پھر ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • کراچی: پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری جنداللہ نےقبول کرلی

    کراچی: پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری جنداللہ نےقبول کرلی

    کراچی: شاہراہ ِفیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

    کراچی کے محافظ ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے زمین پر گڑھا پڑ گیا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پل کے اوپر سےدستی بم پھینکا، دھماکے سے چوکی بری طرح متاثر ہوئی۔ اندرموجودسامان اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

    ذرائع کےمطابق زیادہ تر اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔