Tag: حملے کی مذمت

  • کے الیکٹرک کی نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت، قانونی کارروائی کا اعلان

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا، احتجاج اور تشدد کے باعث علاقےمیں آپریشن کوعارضی طورپر معطل کر دیا گیا ہے۔

    کے ای کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقےمیں بجلی کی شکایت کی درستگی میں تاخیرپیش آسکتی ہے ، شر پسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائےگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ای  شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول دیا تھا ، بچوں نےکئی موٹرسائیکلیں توڑ دیں اور 3 کو جلا دیا، احتجاج میں نقصان کا شکار موٹرسائیکلیں ملازمین کی تھیں۔

    کے ای  حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین نےشکایتی مرکز کے گیٹ کے سامنے آگ بھی لگائی تاہم پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا، پولیس کے مطابق 2روز سے علاقے میں بجلی نہ ہونے پر احتجاج کیا جا رہا تھا، جس میں 40 سے 50 کےقریب بچے موجود تھے۔

  • پاکستان  کی ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملے کی مذمت

    پاکستان کی ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملے کی مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان فوری طور پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی ضلع مہمند میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے مہمندمیں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور افغان سرزمین سے فائرکئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردوں کی فائرنگ کامؤثر جواب دیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی نوجوان فضل واحد شہید ہوئے۔

    ترجمان نے دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کےاستعمال کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کوفوری طور پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کاکہاہے۔

    مزید پڑھیں : سرحدپار سے فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

    گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحدپار سے ضلع مہمند میں بارڈر پوسٹ پر فائرنگ کی،  جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا،  فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ ایف سی کا جوان فضل وحید شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید جوان فضل وحید شانگلہ سوات کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسےجیدعالم دین ملک اورعالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈز کےجاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے مفتی تقی عثمانی کی خیروعافیت کی خبر پر اظہاراطمینان کیا اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

    عمران خان نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائےکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں ، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدرہستی پرحملہ گھناؤنی سازش ہے ، سازش بے نقاب کرنے کے لئےہر ممکن کوشش بروئےکار لائی جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ

    یاد رہے کراچی کے علاقے نرسری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں مولانا مفتی تقی عثمانی کی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ میں ایک گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا تقی عثمانی دوسری گاڑی میں ہونے کے باعث محفوظ رہے تھے۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس جوان نے اپنی جان پر کھیل کر مولانا صاحب کی جان بچائی۔

    بعد ازاں مولانا تقی عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے چچا مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے، فائرنگ سے مفتی صاحب کا محافظ شہید ہوگیا ہے جبکہ ڈرائیور زخمی ہے۔

    سعود عثمانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیور زخمی حالت میں گاڑی اس جگہ سے نکالنے میں کامیاب رہا، گاڑی میں مفتی تقی عثمانی، ان کی اہلیہ اور پوتے پوتیاں بھی موجود تھے۔ شیشے کے ٹکڑوں سے کچھ بچے معمولی زخمی ہیں۔

  • دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم عمران خان

    دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے چھپ کر وار کیا اور بلیدہ میں بارودی سرنگ بچھا دی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

    مزید پڑھیں :  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق زوردار دھماکے میں چھ اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض ساتھی زخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

    شہدا میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدارگل شہادت ، سپاہی انور ، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کےنائیک ساجد، تونسہ شریف کےسپاہی محمدنواز اور سیالکوٹ کےسپاہی سجاد شامل تھے۔

    دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو بلیدہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے تربت منتقل کردیا گیا۔

  • منتخب چیئرمین کے گھر حملے کا نوٹس لیا جائے،ایم کیو ایم

    منتخب چیئرمین کے گھر حملے کا نوٹس لیا جائے،ایم کیو ایم

    کراچی: متحد ہ قومی مو ومنٹ پا کستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے منتخب ڈسٹر کٹ چیئرمین کورنگی سید نیر رضا کے گھر پر دہشت گر دوں کے حملے کی سخت تر ین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دہشت گر دوں کو کھلی چھٹی دے کر قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جبکہ کر اچی کے مختلف علاقوں میں حقیقی کے کارکنوں کی کارروائیاں روز بہ رو ز بڑ ھتی جا رہی ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نیر رضا حملے کے وقت گھر پر مو جو د نہیں تھے اور ان کی عدم مو جو دگی میں ان کے اہل خا نہ کو ہراساں کیا گیا، گھر میں تو ڑ پھو ڑ کی گئی اور گھر والو ں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی جانب سے گز شتہ کئی دنو ں سے لا نڈھی،کو رنگی ،ملیر ،شاہ فیصل اور لائنز ایر یامیں متعد د کا رکنان کو زخمی کرنے اور ان کے گھر وں پر تو ڑ پھو ڑ کرنے کی بھی مذمت کی۔

    رابطہ کمیٹی نے گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان، وزیر اعلیٰ سندھ مر اد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنر ل بلا ل اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کی مجر مانہ سر گر میو ں کا نو ٹس لیں اور عوام بالخصو ص ایم کیو ایم کے کارکنان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔

  • صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    نیو یارک : صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جر نلسٹ (سی پی جے) نے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    جس میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے ویڈیو ایڈیٹرعمر حیات زخمی ہوگیا تھا،اور دہشت گردوں نے پمفلٹ بھی پھینکے۔

    اس حملے کے نتیجے میں عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اور اس حملے کی ذمہ داری داعش افغانستان نامی ایک تنظیم نے قبول کی، یہ بات اے آر وائی کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف نے سی پی جے کو بتائی۔

    سی پی جے ایشیاء پروگرام کے کو آرڈینیٹر بوب ڈائٹز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے اہم شہر میں اس طرح کا واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں صحافیوں کو کتنے خطرات لاحق ہونگے؟

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • کراچی میں امریکی خاتون شہری پر حملہ ،وزیرِاعظم نے نوٹس لےلیا

    کراچی میں امریکی خاتون شہری پر حملہ ،وزیرِاعظم نے نوٹس لےلیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی کے جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ امریکہ نے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے امریکی خاتون شہری پر قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیرِاعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرڈیبر الوبو کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    ادوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈینٹل کالج کی امریکی وائس پرنسپل پر حملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کراچی میں امریکی قونصل خانےکے نمائندے متعلقہ حکام سے رابطےمیں ہیں۔

    گزشتہ روزجناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرالوبو کو شہیدملت روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا تھا، دہشتگرد ڈیبرا لوبو پر فائرنگ کے بعد ایک پمفلٹ چھوڑ گئے تھے، جس پر لکھا تھا امریکا کو آگ لگادیں گے۔

    پولیس کے مطابق تحقیقات کیلئےسی سی ٹی وی فوٹیج اورعینی شاہدین کی مدد لی جائے گی۔