Tag: حملے کی مزمت

  • مسلم لیگ نواز کے کارکنان کا شیخ رشید کے خلاف مظاہرہ ، ہنگامہ آرائی

    مسلم لیگ نواز کے کارکنان کا شیخ رشید کے خلاف مظاہرہ ، ہنگامہ آرائی

    ملتان : مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کے خلاف مظاہرہ اور ہنگامہ آرائی کی گئی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنی پریس کانفرنس موخرکرنا پڑھ گئی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمد کے ہوٹل کے باہرمسلم لیگ نواز کے کا رکنوں نےمظاہرہ کیا، ن لیگی کارکنوں نے شیخ رشید کیخلاف نعرے با زی کے ساتھ ساتھ گو عمران گو کے نعرے بھی لگا ئے، جس کے باعث عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنی پریس کانفرنس کچھ دیر کے لئےموخرکرناپڑھ گئی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن ان کی پریس کانفرنس سے قبل ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا اور سڑکوں پر لگے ان کے اور عمران خان کے بینر پھاڑ دیئے جب کہ مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے ہوٹل کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی جسے ہوٹل انتظامیہ نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تاہم کچھ دیر بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیاشریف برادران مجھ پرحملےکروارہےہیں، عیدسےپہلےقربانی ہونی تھی لیکن بکرا داغی ہوگیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج تک اپنے اوپر ہونے والے حملوں پر کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی ، آج والے واقعے کے بھی تمام ذمہ داران کو معاف کرتا ہوں مگر آج بتانا چاہتا ہوں کہ یہ حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے جانے پہچانے غنڈے تھے اور ان سب کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بھیجا تھا مگر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان گلوبٹوں کو بھگا دیا۔

  • عوام نےآزادی اورانقلاب مارچ کومسترد کردیا، رانا مشہود

    عوام نےآزادی اورانقلاب مارچ کومسترد کردیا، رانا مشہود

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ واقعہ میں ملوث دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم لانگ مارچ کے پر امن اختتام کے لیےڈاکٹر طاہر القادری، پرویز الہی کو اور عمران خان شیخ رشید کو اپنے ٹرک سے دور رکھیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے آزادی اور انقلاب مارچ کو مسترد کردیا ہے جبکہ اب تک پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ جو روٹ طے ہوا تھا اس پر مثالی عمل در آمد ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ پومی بٹ انتہائی شریف اور ذمہ دار مسلم لیگی ہیں گوجرانوالہ واقعہ میں وہ مشتعل کارکنوں کو منع کرتے رہے۔

    صوبائی وزیر قانون کاکہنا تھا کہ مشرف کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان سے ساری صورتحال واضع ہوچکی ہے کہ اس کھیل کے پیچھے کون ہے، رانا مشہود نے کہا کہ میں نے خود اپنے خلاف پارٹی سطح پرکمیشن قائم کروایا تاکہ ویڈیو کےمعاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکے۔

  • آزادی اور انقلاب مارچ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، رانا مشہود

    آزادی اور انقلاب مارچ میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، رانا مشہود

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے ایک ہی سانس میں آزادی اور انقلاب مارچ کو ٹارگٹ کلرز کا نام دے کر دھمکا دیا۔۔ تو دوسرے سانس میں مارچ کے راستے طے کرنے کا بھی بتا دیا۔

    وزیر قانون رانا مشہود نے انقلاب اور آزادی مارچ والوں کو خبردار کردیا، تیرہ اور چودہ اگست کو ٹارگٹ کلرز پوزیشن آگ اور خون کا بازار گرم کریں گے،اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ پی ٹی آئی قیادت سے رابطے ہیں،مارچ کے راستے طے کئے جارہے ہیں، پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے غیر ضروری کنٹینرز ہٹانے کیلئے کہا ہے، حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

  • الطاف حسین،عمران خان،طاہرالقادری کی شیخ رشید کے گھر حملے کی مزمت

    الطاف حسین،عمران خان،طاہرالقادری کی شیخ رشید کے گھر حملے کی مزمت

    راولپنڈی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخ رشید کے گھرلال حویلی پرحملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےٹیلی فون پر شیخ رشید سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی، الطاف حسین نے کہا حکومت ایسے ہتھکنڈے اختیار نہ کرے، یہ انتہائی مذموم حرکت ہے،  ایسی حرکتوں سے کبھی کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا، حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے افہام وتفہیم کا راستہ اختیارکرے، شیخ رشید نے خیریت دریافت کرنے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

    تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی شیخ رشید کے گھر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، ن لیگ غنڈوں کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کررہی ہے، صوبے میں انتشار کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور ن لیگ ہوگی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ رشید کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں