Tag: حملے کی منصوبہ بندی

  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، محرم کے جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، محرم کے جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں 8 محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد محمد شعیب پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

    آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شعیب آٹھ محرم کے اورنگی ٹاؤن جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردجب کراچی آیاتوکالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک جوائن کیا، گرفتاردہشت گرد سےکافی تفصیلات ملی ہیں اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے.

    انھوں نے بتایا کہ دہشتگرد شعیب کوزندہ یامردہ پکڑنے پرکے پی حکومت نے 20 لاکھ روپےانعام رکھا تھا، ملزم نےساتھیوں کےساتھ مل کر خیبرایجنسی سے 16 مزدروں کوقتل بھی کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم درہ آدم خیل کاکمانڈر ہے جو کراچی میں اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ڈیفنس ماڈل کالونی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، نقشے اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔


    سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

    ایک سوال پر رپورٹر نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جارہی ہے ، مقصد اس کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور پتا چلائے جائے کہ اس کے ساتھی کن کن مقامات پر چھپے ہوئے ہیں اس کے بعد ہی ملزم کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

  • حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ سے دہشت گردی کے مقدمات، اور اس میں ملوث شدت پسندوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا پانے اور بری کئے جانےو الے افراد کی تفصیلات مانگی ہیں۔

    حساس اداروں کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ملزمان کو بری کیوں کیاگیا، ملزمان کے خلاف ثبوت کمزور تھے یا ان کامقدمہ درست طور پر نہیں چلایا گیا۔

     حساس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے مکمل کوائف، اہل خانہ اور تنظیموں سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، جبکہ عدالتوں سے بری کئے گئے افراد کی نگرانی کے حوالےسے بھی سوالات کئے گئے ہیں۔

  • کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کراچی : کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    حساس ادارے کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے، حساس ادارے کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عدنان رشید کی سربراہی میں حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پانچ خودکش حملہ آور تیار کئے گئے ہیں، عدنان رشید اس حملے کیلئے فنڈنگ اور خودکش حملہ آوروں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    رپورٹ میں مستقبل قریب میں خودکش حملے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد پرویز مشرف کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لیجاتے وقت نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    حساس ادارے نے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے، سابق صدر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور خودکش حملہ آوروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔