Tag: حمیرا اصغر

حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی آرا سامنے آ رہی ہیں تاہم بہت سے لوگ اس بات پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ کسی کو اتنا عرصہ کچھ پتہ کیوں نہیں چلا۔

 

Humaira Asghar Ali was found in DHA Karachi flat

  • حمیرا اصغر کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    حمیرا اصغر کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمیرا اصغر گزشتہ ایک سال سے متحرک نہیں تھی، انہوں نے 30 ستمبر 2024 کو آخری پوسٹ شیئر کی اور لکھا Classic can hardly ever go out of style تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)

    تاہم اس سے قبل اداکارہ نے اکثر و بیشتر انسٹاگرام پوسٹس کیں، ان پوسٹس میں اداکارہ کی ماڈلنگ تصاویر سمیت ان کے ڈراموں کے کلپس سمیت متعدد تصاویر موجود ہیں۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    حمیرا اصغر نے گزشتہ برس ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ اور ایک بچی کے ہمراہ بھی کئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا، فلیٹ کے مالک نے کرائے کے لیے کیس کر رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشا گھر میں بھی 2022 میں شرکت کی تھی۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے اداکارہ کی لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے، لاش اس قابل نہیں ہے اس سے وجہ موت بتائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں : حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ وجہ موت ہم نے ریزور کرلی ہے، ڈی این اے، کیمکل ایکزمین کے لیے سیمپل لئے ہیں، سیمپل کے ایگزیمن کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

    پولیس سرجن کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ سیمپل کے ذریعے ہی ڈرگز کے استعمال کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آئیں گے۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ 35 سالہ حمیرہ اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔

     پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حمیرا اصغر سے تمام تعلقات ختم کر چکے تھے۔

    Humaira Asghar case: All You Need to Know

  • ’میرے سارے خواب پورے نہ ہوئے تو۔۔۔‘: حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل

    ’میرے سارے خواب پورے نہ ہوئے تو۔۔۔‘: حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل

    گزشتہ روز مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کا پرانا انٹر ویو سوشل میڈیا پر وائر ہوگیا جس میں انہوں نے اپنے خواب سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    اداکارہ حیمرا اصغر نے جولائی 2024 کو پاکستانی اداکار و ہوسٹ احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی فیملی اور اپنے خواب سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ میرا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے، میرے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، اور میں سب سے چھوٹی ہیں، زندگی میں گہما گہمی کے لیے میں نے کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے بہت سارے خواب دیکھ رکھے ہیں اور اگر وہ خواب پورے نہ ہوئے تو میں خود کو معاف نہیں کر پاؤ گی۔

    https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-actress-karachi/

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے سخت مزاج رکھتی ہوں، اگر میرے خواب پورے نہ ہوئے تو میں خود کو معاف نہیں کرپاؤ گی۔

    حمیرا اصغر نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں حد سے زیادہ منافقت ہے، ایک ہی شخص کے متعدد چہرے ہیں، وہیں بعض افراد ایسے بھی ہیں، جن کی شخصیت بالکل صاف اور واضح ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے کیرئیر میں اے آر وائی کا بہت بڑا کردار ہے، تماشہ شو سے میرا لگاؤ ہے، تماشہ پروجیکٹ میرا ایک بیسٹ پروجیکٹ رہا ہے، جس میں اے آر وائی نے مجھے موقع دیا۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔

    عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔

  • حمیرا اصغر کی موت ،  پڑوسیوں کا دل دہلا دینے والا انکشاف

    حمیرا اصغر کی موت ، پڑوسیوں کا دل دہلا دینے والا انکشاف

    کراچی : ماڈل حمیرا اصغر علی کے پڑوسیوں نے دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا فلیٹ سے اکثر چیخوں کی آواز آتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹس سے ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ فیملی سےرابطہ کرنےکی کوشش کی توانہوں نے کہا ہم اس سے رابطے میں نہیں تھے، فیملی کی جانب سے رابطہ نہ کیا گیا تو پولیس خودقانونی کارروائی کرے گی۔

    مہزور علی کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کریں گے۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

    انھوں نے بتایا کہ پڑوسیوں سے بات ہوئی تو پتہ چلا فلیٹ سے اکثر چیخوں کی آواز آتی تھی، ایسا لگتا تھا کہ حمیرا اصغر ڈپریشن میں تھی یا موت کی کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے تاہم کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حمیرا اصغر علی 2018 سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھی، ان کا 2019 میں ایگری منٹ ختم ہوا تو وہ ری ایگری منٹ کیلئےگئی لیکن مالک نے ایگری منٹ دوبارہ کرنے سے منع کیا تو حمیرا عدالت چلی گئی، وہ عدالت جانے کے بعد کئی سال تک مالک کو کرایہ دیتی رہی۔

    حمیرا اصغر کیس – Humaira Asghar Ali

    انھوں نے مزید بتایا کہ حمیرااصغر علی نے 2024 میں کرایہ دینا بند کردیا تھا، جس کے بعد مالک نے عدالت سے رجوع کیا تو فلیٹ خالی کرانے کے احکامات ملے، عدالتی بیلف کی جانب سے صورتحال دیکھ کر پولیس کو قانونی کارروائی سے روکا گیا، عدالتی بیلف کی جانب سے کہا گیا کل فلیٹ ڈی سیل کرکے پولیس اپنی کارروائی کرے۔

  • حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر پاکستانی اداکارہ امر خان نے ردعمل دیا ہے۔

    گزشتہ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی ساتھی اداکارہ امر خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اسٹوری پر لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے، اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں سے گزرتے ہوئے اور دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنا رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دباؤ کو اُجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے جو اس گلیمر کی دنیا میں کیمرے کے سامنے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمرے کے سامنے خوش نظر آنے والی گلیمر حقیقت کے برعکس ہے، یہ دن عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں مسلسل آپ کو آپ کے لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

    امر خان نے لکھا کہ وہ لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور سخت محنت کر رہی ہیں، وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں، اپنا بیسٹ دیں، اپنے آپ پر زیادہ سختی نہ کریں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں، کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-body-found-karachi-defence-flat/

  • کیا حمیرا اصغر کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی؟  ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

    کیا حمیرا اصغر کی موت منشیات کے استعمال سے ہوئی؟ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

    کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی گتھی سلجھانے کیلئے پولیس کی تحقیقات جاری ہے، فلیٹ سےملنے والی ماڈل کی لاش کئی دن پرانی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا ماڈل دوہزاراٹھارہ سے کرائے کےفلیٹ میں تنہا رہتی تھیں اور ایک سال سے کرایہ نہ دینے پرمالک مکان نےکیس کیا ہواتھا۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

    پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ حمیرا اصغر سے قطع تعلق کرچکے تھے، انہوں نے لاش بھی وصول کرنےسے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی، 35 سالہ حمیرہ فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتا چلے گا جبکہ فلیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کےمطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والی میگزین ملی ہےموبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت سے متعلق ویڈیو رپورٹ

    اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت سے متعلق ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ سے ایک خاتون کی لاش ملی، تو ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ لاش ماڈل حیمرا اصغر علی کی ہے، جو 7 سال سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھی، اور ایک سال سے کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے سی بی سی میں کیس دائر کر دیا تھا، جب بیلف آیا تو لاش مل گئی۔

    کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے ملنے والی لاش ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ پرانی تھی، علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ خاتون اداکارہ اور مڈل تھی، گھر میں اکیلی رہتی تھیں، اور 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، اس کے گھر سے کبھی کبھی چیخیں بھی سنائی دیتی تھیں، شاید وہ ڈپریشن میں تھی۔


    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا


    پولیس کے مطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والا میگزین ملا، موبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن بھائی اور والد نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔


    حمیرا اصغر علی کیس سے متعلق تمام خبریں

  • حمیرا اصغر کی موت، اہلخانہ کا لاش وصول کرنے سے انکار

    حمیرا اصغر کی موت، اہلخانہ کا لاش وصول کرنے سے انکار

    کراچی : اداکارہ حمیرا اصغر علی کے اہلخانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہماراحمیرا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس کے فلیٹ سے ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ملنے کا واقعہ پر پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے بلانے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے لاش وصول کرنے سے منع کردیا۔

    اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں تھا ہم کچھ عرصہ پہلے اس سے اپنا تعلق قطع کر چکے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے لاش وصول نہیں کی تو تدفین کردی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا

    پولیس حکام نے بتایا اداکارہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا ہے ، حتمی رپورٹ پرحقائق سامنے آئیں گے۔

    حکام کے مطابق پڑوسیوں سے بھی حمیرا سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگی۔

    گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ 35 سالہ حمیرہ فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    حکام کا کہنا تھا کہ سی بی سی میں مالک مکان نےکیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی، واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم  پوسٹ مارٹم کے بعد پتا چلےگا جبکہ فلیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کےمطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والی میگزین ملی ہےموبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

    ،ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا تھا کہ متوفی خاتون حمیرہ اصغرعلی کی لاش کئی روزپرانی ہے ، لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اےسیمپلزکی مددسےہی شناخت ممکن ہو سکےگی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کےمکینوں کےمطابق خاتون ماڈل واداکارہ تھی تاہم سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے کہ یہ لاش اسی خاتون کی ہے۔

  • اداکارہ  حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کا قتل ہوا یا طبعی موت؟ پوسٹ مارٹم مکمل

    کراچی : فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل ادکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ سے ماڈل اوراداکارہ حیمرکی لاش ملنے کے بعد سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے

    پولیس حکام نے بتایا کہ ادکارہ حمیرا اصغر علی کی ملنے والی لاش کئی دن پرانی تھی تاہم پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور جسم کے مختلف اعضاء لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے محفوظ کر دیے گئے۔

    پولیس کاکہنا ہے ماڈل حمیرا کا قتل ہوایا طبعی موت؟ ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر طریقوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    حکام کے مطابق پڑوسیوں سے بھی حمیرا سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگی۔

    مزید پڑھیں : حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ 35سالہ حمیرہ اصغرفلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    حکام کا کہنا تھا کہ سی بی سی میں مالک مکان نےکیس کیاہوا تھا،آج بیلف آیاتولاش دیکھی، واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، تاہم  پوسٹ مارٹم کے بعدپتا چلےگا جبکہ فلیٹ کو سیل کردیاگیا ہے۔

    پولیس کےمطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والی میگزین ملی ہےموبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا

    کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے ابھی تک کوئی نہیں پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ فون پر پولیس سے رابطے میں ہیں، تاہم اہل خانہ میں سے کوئی ابھی تک لاش وصول کرنے نہیں پہنچا، لاش کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق جب پولیس متوفی اداکارہ کے فلیٹ پہنچی تو گھر اندر سے لاک تھا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔


    حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد نادیہ حسین کا لڑکیوں کو اہم مشورہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے 35 سالہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی، حمیرا فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھی، خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا جس پر جب آج بیلف آیا تو فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے۔