Tag: حمیمہ ملک

  • کیفی خیل کی حمیمہ ملک کے گھر دعوت، گانا سنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی، کیفی خلیل نے اپنا مشہور گانا کہانی سنو بھی گنگنایا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں حمیمہ ملک موجود ہیں اور ویڈیو بظاہر ان کے گھر کی ہے۔

    ویڈیو میں ان کے گھر میں معروف گلوکار کیفی خلیل بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمیمہ نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا۔

    کیفی گٹار کے ساتھ اپنا مشہور گانا کہانی سنو گنگنا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

    اداکارہ کو یہ گانا بے حد پسند ہے اور وہ اس سے پہلے بھی ایک ریل پوسٹ کرچکی ہیں جس کے پس منظر میں یہ گانا سنائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اپنے گانے کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی خلیل کا نیا گانا کہانی سنو بھی بے حد مقبول ہوا ہے۔

    ان کے اس گانے کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)

  • ارطغرل ڈرامہ: ترک اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں

    ارطغرل ڈرامہ: ترک اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں

    کراچی: دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ ’برسین عبداللہ‘ پاکستانی ماڈل واداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں جس سے متعلق سوشل میڈیا پر چرچے پھیل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ارطغرل سیریز میں حفصہ حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ برسین عبداللہ کا چہرہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی حمیمہ ملک سے بہت ملتا ہے۔

    چہرے کی اس حیرت انگیز مشابہت کو سوشل میڈیا صارفین بھی ناقابل یقین قرار دے رہے ہیں۔

    برسین عبداللہ نے بحیثیت حفصہ حاتون ڈرامہ سیریز میں بہترین کردار نبھایا، ڈرامے میں وہ ایک عیسائی خاتون سے مسلمان ہوئیں اور کائی قبیلے کے سپہ سارا ’بامسی‘ سے شادی کی‘۔

    برسین عبداللہ ترک شہر برسا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ترکی کے مقبول ترین ڈراموں ’کوٹو یول‘ اور کوللاما‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوف شہرت پائی۔