Tag: حنا خان

  • روضہ رسولؐ کے سامنے افطار، حنا خان کی تمنا پوری ہوگئی

    روضہ رسولؐ کے سامنے افطار، حنا خان کی تمنا پوری ہوگئی

    معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے روضہ رسولؐ کے سامنے روزہ افطار کرنے کے روح پرور لمحات کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کی توجہ سمیٹ لی۔

    اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان روضہ رسولؐ کے سامنے بیٹھی ہیں، وہ پہلے جائے نماز بچھاتی ہیں اور پھر افطار کا انتظار کرنے کے لئے بیٹھ جاتی ہیں۔

    حنا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،‘تمنا تھی کہ مدینے میں روزہ ہو اور سامنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ مدینہ یہ شہر رسول اللہ ﷺ کا ہے جہاں دل کو چھو لینے والا سکون، وہ جاہ و جلال، وہ ٹھہراؤ، وہ خوشبو بھری ہوا، وہ ناقابلِ بیان خوشی، وہ روحانی تعلق ہے جہاں سب کچھ بالکل درست محسوس ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔

    حنا نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘

  • کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بریسٹ کینسر کے اسٹیج 3 میں مبتلا ہونے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا ہے، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘

    واضح رہے کہ حنا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مداح یہ جان کر واقعی خوش ہوں گے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل حنا خان کی بیماری سے متعلق روزلین خان نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ اپنی بیماری کا جھوٹ بول رہی ہے، تاہم حنا نے روزلن کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے جون 2024 میں انسٹاگرام پر اپنے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

  • بریسٹ کینسر میں مبتلا حنا خان نے علاج سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ دیدی

    بریسٹ کینسر میں مبتلا حنا خان نے علاج سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ دیدی

    بریسٹ کینسر کے اسٹیج 3 میں مبتلا ہونے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی صحت سے متعلق ایک بڑی اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

    بھارتی رئیلٹی شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاپارازیوں کے ساتھ بات چیت کی اسی دوران حنا نے اپنے کینسر کے علاج کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا۔

    پاپارازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا خان نے کہا کہ ان کی کیموتھراپی اب ختم ہو چکی ہے، اور اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں، میری سرجری بھی ختم ہوچکی، اب میں علاج کی دوسری نوعیت پر ہوں، میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، اور سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    واضح رہے کہ حنا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مداح یہ جان کر واقعی خوش ہوں گے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل حنا خان کی بیماری سے متعلق روزلین خان نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ اپنی بیماری کا جھوٹ بول رہی ہے، تاہم حنا نے روزلن کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے جون 2024 میں انسٹاگرام پر اپنے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

  • سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    سنجے دت سے متعلق حنا خان کا بڑا انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سے طویل عرصے تک جنگ لڑی، تاہم اب انہوں نے معروف بھارتی اداکار سنجے دت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ و گلوکارہ حنا خان نے کینسر سروائیورز کے نام معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ میں گزشتہ سال جون میں بریسٹ کینسر کی اس وقت تشخیص ہوئی جب وہ اسٹیج تھری پر پہنچ چکا تھا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنی اس جرنی کو دیگر کینسر سروائیورز کیلئے ایک حوصلے اور امید کے طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیا۔

    اداکارہ نے حالیہ پوسٹ میں بڑا انکشاف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی، انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں سنجے دت کا ایک انٹرویو کلپ شامل تھا۔

    اداکارہ اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اسٹیج فور کینسر میں مبتلا اداکار سنجے دت کی جدوجہد نے ہی انہیں کیموتھراپی کے دوران بے حد طرح متاثر کیا۔

    اداکارہ نے سنجے دت کی ہمت اور عزم کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ ’واہ، ایک چوتھے اسٹیج کے کینسر سروائیور! انہوں نے کیموتھراپی کے فوراً بعد چھ گھنٹے تک الٹا لٹکنے کی مشق کی۔ کیا زبردست شخصیت ہے، کیا طاقت ہے، اور کیا عزم ہے!’۔

    حنا نے سنجے دت کے سفر کو دیکھ کر اپنی جدوجہد پر غور کیا اور مزید لکھا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں یہ کلپ دیکھ رہی ہوں، کیا بہادر انسان ہے! وہ واقعی ایک حوصلہ افزا شخصیت ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کروں گی اور کسی بھی حالت میں بہتری کی راہ تلاش کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ میرا ذاتی سفر ہے، یہ میری اپنی لڑائی ہے، یہ میرے جسم کی صلاحیت ہے، یہ میری کہانی ہے۔ میں نے پختہ عزم کر رکھا ہے کہ میں زندگی گزارنا نہیں چھوڑوں گی، چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔

    اپنی پوسٹ کا اختتام اداکارہ نے اس یاد دہانی کے ساتھ کیا کہ کینسر کا علاج ہر شخص پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوتا ہے، انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دو مریض جو ایک ہی کینسر میں مبتلا ہوں، ان کا علاج بھی مختلف ہو سکتا ہے۔

    فلم ’ڈاکو مہاراج‘ سے اروشی روٹیلا کے مناظر ڈیلیٹ کر دیے گئے

    بعض اوقات دو لوگ ایک ہی کیموتھراپی لے رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے تجربات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ کسی کے لیے یہ ایک آسان سفر ہو سکتا ہے، اور کسی کے لیے انتہائی مشکل اور تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان کا اپنے بوائے فرینڈ کے نام جذباتی پیغام

    کینسر میں مبتلا حنا خان کا اپنے بوائے فرینڈ کے نام جذباتی پیغام

    بھارتی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں مبتلا ہیں لیکن وہ مثبت انداز میں حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال کے ساتھ اپنے علاج کے دوران کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے، جس میں اسپتال کے کچھ لمحات بھی شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اپنی جذباتی پوسٹ میں حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ کے دوران راکی ​​کی مسلسل حمایت، محبت اور موجودگی کے لیے ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

    حنا نے بتایا کہ یہ پوسٹ بہترین انسان کے لیے جس کو میں جانتی ہوں! جب میں نے اپنا سر منڈوایا، تو اس نے بھی اپنا منڈوا لیا اور صرف اس وقت اپنے بال بڑھانے شروع کیے جب میرے بال بڑھنا شروع ہوئے۔

    حنا نے مزید کہا کہ راکی میرے لیے روشنی کی کرن ہیں، راکی نے میری مکمل دیکھ بھال کی، اس سفر میں خاص طور پر پچھلے دو مہینوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، یہ دو مہینے میرے لیے بہت مشکل تھے، لیکن راکی تم نے میری زندگی آسان بنا دی، تم نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ تم میرے لیے خدا کی نعمت ہو، میری خواہش ہے کہ ہر عورت کی زندگی میں تم جیسا شخص ہو، تم نے میرے لیے سانس لینا بہت آسان کر دیا، دل کی گہرائیوں سے تمہاری شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے کہ حنا خان نے جولائی 2024 میں اپنے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص کی خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی تھی۔

  • کینسر کی وجہ سے۔۔۔۔حنا خان کا اہم انکشاف

    کینسر کی وجہ سے۔۔۔۔حنا خان کا اہم انکشاف

    اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کی وجہ سے دو پروجیکٹ چھوڑنے پڑے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ حنا خان نے 2024 میں بتایا کہ وہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں اس کے بعد سے وہ بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

    اسکرین ڈیئر می سے گفتگو کرتے ہوئے حنا خان نے کینسر کے ساتھ اپنی جنگ کے بارے میں گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ کس طرح بیماری نے ان کے کام کو اثر انداز کیا۔

    حنا نے بتایا کہ کئی پراجیکٹس تھے جو میں شروع کرنے والی تھی لیکن باہمی بات چیت کے بعد ہم نے ایک کال کی، ایسا نہیں ہے کینسر دو سے تین ماہ میں ٹھیک ہوجائے گا اس میں ایک سال یا ڈیڑھ سال بھی لگے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ کینسر کی وجہ سے دوسرے اداکاروں کو ان کی جگہ لینا پڑی، یہ مشکل تھا لیکن ٹھیک تھا، مجھے دو پروجیکٹ چھوڑنے پڑے لیکن اس وقت میں نے صحت کو ترجیح دینا ضروری سمجھا۔

    حنا خان نے کہا کہ وہ کام پر واپس آگئی ہیں اور جلد صحت یاب بھی ہورہی ہیں۔

    فلم کنٹری آف بلائنڈ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کی صحت کی وجہ سے اس کی ریلیز کو بھی آگے بڑھایا گیا، لکشمی ویب شو کو بھی اکتوبر میں ریلیز ہونا تھا لیکن اسے آگے بڑھا دیا گیا یہ بڑا وقفہ جو آیا تھا وہ سب میری صحت کی وجہ سے تھا۔

    حنا خان کینسر کے بعد ملنے والی حمایت کے لیے مداحوں کی شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میری لیے دعا کی ہے اور میں واقعی متاثر ہوں۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں

    کینسر میں مبتلا حنا خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں

    کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ٹیلی ویژن سے بالی وڈ تک کا سفر طے کرنے والی نامور اداکارہ حنا خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں بھر آئیں۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جون میں حنا خان کی جانب سے اسٹیج تھری کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان ہر کسی کیلیے دھچکا تھا۔ اداکارہ تب سے زیرِ علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً مداحوں کیلیے تازہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

    گزشتہ روز حنا خان نے انسٹاگرام پر دو عدد ایسی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی چونک گیا۔ تصاویر میں اداکارہ اسپتال کی راہداری میں ہاتھوں میں پیشاب کی تھیلی اور آئی وی ڈرپ لیے چل رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان راستوں کے ذریعے میں زندگی کی روشنی کی طرف بڑھ رہی ہوں‘۔ انہوں نے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔

    نومبر میں حنا خان بگ باس 18 میں بطور مہمان خصوصی نظر آئیں جہاں سُپر اسٹار سلمان خان نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ان سے جذبات سے بھرپور گفتگو بھی کی تھی جس وہ کافی متاثر ہوئیں۔

    بعدازاں اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ساتھ ملاقاتوں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھا ہے لیکن اس بار ملاقات مختلف تھی۔

    ’سلمان خان نے ملاقات میں میری بیماری اور علاج سے متعلق ہر چھوٹی تفصیل معلوم کی اور میرا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔ ان کا یہ انداز میرے لیے بے مثال تھا، انہوں نے یقین دلایا کہ میں 1000 فیصد ٹھیک ہو جاؤں گی۔‘

  • کینسر سے نبردآزما حنا خان نے سلمان خان سے ملاقات کے بعد کیا کہا؟

    کینسر سے نبردآزما حنا خان نے سلمان خان سے ملاقات کے بعد کیا کہا؟

    ممبئی: بھارتی اداکارہ اور کینسر سے نبردآزما حنا خان، بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے رویے سے بےحد متاثر ہوئیں۔

    بھارتی ٹی وی کی اداکارہ حنا خان اس وقت بریسٹ کینسر کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کام کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ حنا خان بگ باس 18 میں بطور مہمان نظر آئیں، جہاں ان کی سلمان خان کے ساتھ جذباتی بات چیت ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    تاہم اداکارہ حنا خان نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں بگ باس کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    حنا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی مہربانی کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ نے لکھا کہ سلمان خان کے ساتھ ملاقاتوں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھا ہے، لیکن اس بار ملاقات مختلف تھی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ سلمان خان نے ملاقات میں میری بیماری اور علاج سے متعلق ہر چھوٹی تفصیل معلوم کی اور میرا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔

    اداکارہ حنا خان نے سلمان خان کی تعریف میں لکھا کہ سلمان خان کا یہ انداز میرے لیے بےمثال تھا، انہوں نے یقین دلایا کہ میں 1000 فیصد ٹھیک ہوجاؤں گی۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    دوسری جانب حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

  • حنا خان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی

    حنا خان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے دوران اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نئے ویگ کی کٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے بیٹھی ہیں اور وہ ہی شخص دویش، حنا خان کی لمبی زلفیں تراش رہا ہے جس نے چند ماہ قبل حنا خان کی زلفوں کو پکسی کٹ دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    ویڈیو میں حنا خان یہ کہتی سنائی دیں کہ ’یہ میری خود کی زلفیں نہیں بلکہ وگ ہے، اس سے قبل دویش نے میری اپنی زلفوں کو کاٹا تھا اور اس مرتبہ یہ میری وگ کی اسٹائلنگ کر رہے ہیں‘۔

    حنا خان نے کہا کہ یہ وگ میری خود کی زلفوں جیسی ہی ہے، زندگی میں نئی چیزیں ٹرائے کرتے رہنا چاہئے، تو کیا ہوا اگر میری خود کی زلفیں نہیں لیکن اسٹائلنگ تو کی جاسکتی ہے، فیشنیبل تو رہا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان آئینے میں اپنا نیا لُک دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئیں اور کہا کہ ’پکسی سے لیئرز، کوئی بات نہیں اپنے بھی آجائیں گے اور پھر ان میں یہی ہیئر اسٹائل لے لینگے۔

    ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وگ ہے تو کیا؟ گُڈ ہیئر ڈے کو ویسٹ نہیں کیا جاسکتا‘ ، ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    دوسری جانب حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل

    کینسر میں مبتلا حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل

    چھاتی کے سرطان میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی شوبز انڈسٹری کی ٹی وی اداکارہ حنا خان فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان ان دنوں اپنی صحت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، حنا خان تیسرے مرحلے کے بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں اور بہادری سے اس مہلک مرض کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ہر نئی اپڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اس مشکل وقت میں ان کا بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال ان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔

    تاہم اب اداکارہ حنا خان کی برائیڈل لک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ کس طرح حنا خان اس سنگین بیماری سے لڑتے ہوئے اپنا کام کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں حنا خان مکمل دلہن کے روپ میں سنجیدہ پوز دے رہی ہے، اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے لیے ایک خوبصورت نوٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاپا کی مضبوط بیٹی، تم نے رونا نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنے مسائل کے بارے میں کبھی شکایت نہیں کرنی ہے، ہمشیہ شکر گزار کے ساتھ اپنی زندگی کو سنبھالنا ہے اور اس سے نمٹنا ہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ اس کے بعد میں نے فکر کرنا چھوڑ دیا ہے، بس جو میرے اختیار  میں ہے، اس پر دھیان دینا ہے، باقی اللہ پر چھوڑ دیا‘ ۔