Tag: حنا ربانی کھر

  • افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا چوتھا وزارتی اجلاس کل ہوگا

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا چوتھا وزارتی اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: ازبکستان میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا چوتھا وزارتی اجلاس کل شروع ہوگا، وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ازبکستان میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا چوتھا وزارتی اجلاس کل شروع ہوگا، وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے سمرقند جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا میکانزم 2021 میں پاکستان کے اقدام پر قائم کیا گیا تھا، اقدام کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر تیار کرنا تھا۔

  • حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

    حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے سری لنکا میں ہیں، شرکت سے قبل ان کی ملاقات بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریبات میں جنوب ایشیائی ممالک کے معززین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    اس دوران حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیش کے ہم منصب اے کے عبدالمومن سے ملاقات ہوئی، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی آرہی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔

  • وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر گفتگو کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور بھی زیر گفتگو آئے۔

  • پاکستان ایک پُر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان ایک پُر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے اور افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں تھیں۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر نے افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر معدنیات اور پیٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔

    دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں تعلیم، صحت، زراعت اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سرمایہ کاری میں تعاون، علاقائی روابط، سماجی واقتصادی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی حناربانی کھر نے پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

    وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

    کابل : وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں، دورے کے دوران حنا ربانی افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی سے مذاکرات کریں گی۔

    دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔

    کابل ائیرپورٹ پر وزیر مملکت کا افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا۔

    وزیر مملکت حنا ربانی کھر افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سیاسی مذاکرات کریں گی۔

    دورےکے دوران افغان عبوری حکومت سےدوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہو گی جبکہ عوامی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کا مشن: حنا ربانی کھر کابل جائیں گی

    افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کا مشن: حنا ربانی کھر کابل جائیں گی

    اسلام آباد : وزیرمملکت حنا ربانی کھر افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کے مشن پر کابل جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کے مشن پر حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد منگل کو افغانستان جائے گا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد افغان وزیر خارجہ اوروزیراعظم سے ملاقات کرےگا۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیرمملکت حنا ربانی کھر29 نومبر کو وفد کے ہمراہ کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر کابل میں افغان عبوری حکومت سے سیاسی مذاکرات کریں گی، اس دوران تعلیم، تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر مملکت افغان امن سےپاکستان کےمسلسل عزم اورحمایت کابھی اعادہ کریں گی۔

  • ‘فیٹف سے متعلق قانون سازی: پی ٹی آئی کی مخالفت پر حنا ربانی کھر اور ان کی پارٹی  معافی مانگے’

    ‘فیٹف سے متعلق قانون سازی: پی ٹی آئی کی مخالفت پر حنا ربانی کھر اور ان کی پارٹی معافی مانگے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ فیٹف سے متعلق قانون سازی پر پی ٹی آئی کی مخالفت پر حنا ربانی کھر اور ان کی پارٹی قوم سے معافی مانگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا ، رہنما شیریں مزاری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گرے لسٹ سےنکلنے کی اہمیت معلوم ہونے پر حنا ربانی کو مبارک باد دی۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جب ہم ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کر رہے تھے تب انہوں نے مخالفت کی، تب اپوزیشن کے پاس اکثریت ہوتی تو آج پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل پاتا، آپ میں شرم و حیا ہوتی تو قوم سے معافی مانگتے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حنا ربانی کھر اور ان کی پارٹی کو پوری قوم سے معافی مانگنا چاہیے ،عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کریں کہ پاکستان کو بچایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلوانے میں کامیاب ہوئے ،قوم یاد رکھے پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کی حکومت میں ڈالا گیا تھا۔

  • حنا ربانی کھر کا  پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کا مشورہ

    حنا ربانی کھر کا پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کا مشورہ

    برلن : وزیر مملکت برائےخارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، پاکستانی وفدکی قیادت وزیرمملکت حنا ربانی کھرکررہی ہیں۔

    پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے معاملے پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان مین کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ابھی برلن میں جاری ہے اور اختتام کے بعد بیان جاری ہو گا۔

    حنا ربانی کھر کا کہنا تھا نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہئے، حکومت پاکستان اس پر ہفتے کو بریف کرے گی۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر حکومت پاکستان نے بہت محنت کی، ہم نے فیٹف کی تقریباً تمام شرائط پر پیش رفت دکھائی ہے۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ فیٹف میں صرف ٹیکنیکل نہیں کچھ سفارتی چیزیں بھی ہیں، فیٹف کیساتھ سفارتی سطح پربھی پیشرفت ہورہی ہے، ہم جلد انشا اللہ گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

  • چیئرمین نیب نے حنا ربانی کھر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی

    چیئرمین نیب نے حنا ربانی کھر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں غلام ربانی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے کہا نیب چہرے کونہیں کیس کوقانونی منطقی انجام تک پہنچانے پریقین رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل ،ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں میگا کرپشن کیسز میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پانچ انکوائریز کی منظوری دی گئی، جس میں غلام ربانی، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ، میاں امتیاز، چوہدری منیر کیخلاف عدم شواہد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری ، سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز نیازی کیخلاف تفتیش بند کرنے کی منظوری ، سی ڈی اے افسران کیخلاف مبینہ کرپشن پر انکوائری کی منظوری اور سلطان گل اور دیگر کیخلاف انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری شامل ہیں۔

    اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرا ہے، نیب چہرے کونہیں کیس کو قانونی منطقی انجام تک پہنچانے  پریقین رکھتا ہے، 23 ماہ میں بد عنوانی کے 610ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے اور 71ارب بلاواسطہ اور بلا واسطہ برآمد کرکےقومی خزانہ میں جمع کرائے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد روکنے پرعوام کی نشاندہی کرنی چاہیے، بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں قومی ادارہ احتساب بیورو (نیب) کے اجلاس میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی تھی۔

  • بھارت کو ضرور جواب دینا چاہیے: دو سابق وزرائے خارجہ کا مؤقف

    بھارت کو ضرور جواب دینا چاہیے: دو سابق وزرائے خارجہ کا مؤقف

    اسلام آباد: پاکستان کے دو سابق وزرائے خارجہ نے کہا ہے موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا چاہیے، بھارتی طیارے پاکستان آئے تو فوراً کارروائی ہو جانی چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو باور کرایا ہے پارلیمنٹ کو پس پشت نہ ڈالیں، قوم کے نمائندوں کا پیغام دنیا کو جانا چاہیے کہ ہم سب متحد ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان بھارت کو سرحدی خلاف ورزی پر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”خواجہ آصف” author_job=”سابق وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے معاملے پر مشترکہ اجلاس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا چاہیے، پاکستان بھارت کو سرحدی خلاف ورزی پر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو او آئی سی اجلاس میں بلایا جانا خارجہ پالیسی کو دھچکا ہے، ہمیں او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، پاکستان کا قومی وقار ہے اور وہ اس کا دفاع کرنا جانتا ہے، دنیا کو پیغام دینا چاہیے پاکستانی قوم آج متحد ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہہ دیا ہے کہ اگر سشما سوراج او آئی سی اجلاس میں آئیں تو وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جس اجلاس میں سشما سوراج ہوں گی، میں اس میں شریک نہیں ہوں گا: شاہ محمود

    اے آر وائی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی کہا کہ بھارت سیکورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر اسٹرئیک نہیں کر سکتا، ہمارے پاس سوچ سمجھ کر سنجیدہ ایکشن کا موقع ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان فوری جواب کی پوزیشن میں ہے۔” style=”style-8″ align=”right” author_name=”حنا ربانی کھر” author_job=”سابق وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    حنا ربانی کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کو پاکستان آ کر کارروائی کی اجازت نہیں ہے، بھارت نے آج پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے، بھارتی طیارے پاکستان آئے تو فوراً کارروائی ہو جانی چاہیے تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایکشن کے بعد پاکستان فوری جواب کی پوزیشن میں ہے، جارحیت کا جواب دیا جاتا ہے، آنکھیں بند کر کے نہیں رہا جا سکتا، او آئی سی کی جانب سے بھارت کو بلانے کا فیصلہ واپس لیا جانا چاہیے۔

    حنا ربانی کھر نے واضح الفاظ میں کہا کہ سرحدی خلاف ورزی کے بعد بھارت کی او آئی سی میں موجودگی قبول نہیں۔