Tag: حنا رضوی

  • حنا رضوی نے علیحدگی کی پوسٹ کے بعد ویڈیو بیان میں ساری وجہ بتادی

    حنا رضوی نے علیحدگی کی پوسٹ کے بعد ویڈیو بیان میں ساری وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کے بعد ساری وجوہات ویڈیو میں بیان کردیں۔

    گزشتہ سال ساتھی اداکار عمار کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا رضوی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ کوئی پہلا کیس نہیں ہے کہ کسی نے اپنے شوہر سے علیحدگی لے لی ہے، ہماری انڈسٹری کے بھی بہت بڑے بڑے نام ایسے ہیں اور سیاستدانوں میں بھی ہیں جنھوں نے ایسا کیا ہے۔

    حنا رضوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ایسے کیسز ہوئے ہیں جہاں لوگوں نے عیلحدگی اختیار کی ہے اور یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔

    اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ایسی چیز جو میرے یا میرے شوہر کی دماغی صحت کو متاثر کررہی ہے یا ہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے تو جب تک اس کا کوئی حل نیہں نکلتا مجھے پورا حق ہے کہ میں اس کا فیصلہ کروں۔

    حنا رضوی نے کہا کہ آپ کو میں یا عمار اچھے یا برے لگیں یہ ہمارے بارے میں آپ لوگوں کی رائے ہے، ہمیں ان چیزوں سے فرق نہیں پڑنا چاہیے

    انھوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کون ان کا خیال کرتا ہے تو آپ لوگ ہم اداکاروں کی خبریں آکر دیکھتے ہی کیوں ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس نے شوبز انڈسٹری سمیت عوامی حلقوں کو حیران کردیا تھا۔

    حنا نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

    https://urdu.arynews.tv/hina-rizvi-announces-her-divorce/

  • ہماری شادی کی تصاویر پر لوگوں نے کہا ماں بیٹا لگ رہے: حنا رضوی

    ہماری شادی کی تصاویر پر لوگوں نے کہا ماں بیٹا لگ رہے: حنا رضوی

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی شادی کی تصاویر پر منفی تبصرہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔

    اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد نے ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد ہونے والی منفیت کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ حنا رضوی نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی تصویریں لگائی تو بہت سے لوگوں نے ہمیں پسند کیا لیکن ان میں کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے منفی تبصرے کیے، وہ کمنٹس پڑھ کر ایسا لگا کہ ان کی مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس سے مجھے احساس ہوا کہ اے میرے خدا میں نے کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا، لوگوں کو مجھ سے اتنی پریشانی کیوں ہے؟ ہمارا معاشرہ اب بھی یہ پسماندہ سوچ کیوں رکھتا ہے؟، میری شادی کی تصویر پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم ماں بیٹا لگ رہے ہیں۔

    اداکاری نے کہا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں نے اپنے سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی ہے؟ کیا میں انڈسٹری میں واحد شخص ہوں جس نے شادی کی؟ اور بھی مشہور نام ہیں، انہوں نے بھی شادی کر لی، لیکن کسی نے ان پر آنکھ نہیں اٹھائی! لوگوں نے متعدد بار شادیاں کیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا ٹرولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’پھر سب کو مجھ سے یہ مسئلہ کیوں ہے جیسے میں نے شادی کر کے کوئی گناہ کیا ہو‘۔

    حنا رضوی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے وزن کم کرنے کا سوچا تھا، اداکارہ نے کہا کہ ’’میں نے عمار سے کہا کہ میں شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہوں، تاکہ میں اچھی لگ سکوں، لیکن عمار نے اس کی مخالفت کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے عمار نے کہا میں پہلے سے ہی خوبصورت ہوں اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے اور محبت کرتے ہیں لوگوں کی رائے معنیٰ نہیں رکھتی۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔

    ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔

  • عمار احمد نے حنا رضوی سے شادی کی وجہ بتادی

    عمار احمد نے حنا رضوی سے شادی کی وجہ بتادی

    کراچی : اداکارہ حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان نے بتایا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 15 سال سے جانتے ہیں میں ان کا شروع سے مداح ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی فلموں کی لیجنڈ اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان نے اپنی شادی سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    عمار احمد خان نے بتایا کہ ہم تھیٹر میں کام کیا کرتے تھے، حنا بہت سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور مشکل ترین کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں۔

    شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رشتے کی کامیابی کیلئے ذہنی ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے جو ہمارے درمیان ہے جو خواب میرے ہیں وہی حنا کے بھی ہیں۔