Tag: حنا طارق

  • حنا طارق نے ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردی

    حنا طارق نے ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردی جس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرکے اپنے کردار کو متعارف کرایا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سرخ دل کے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ ایمان کو پسند کریں گے‘اور پوسٹ میں بالی ووڈ فلم ’مائی نیم از خان‘ کا گانا ’سجدہ‘ شامل کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Tariq (@_hinatariq)

    اداکارہ حنا طارق کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس ڈرامے میں ان کے کردار ایمان کیلیے بھی تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل نقاب میں حنا طارق کے علاوہ اداکار علی انصاری، ہمایوں اشرف اور ثنا علی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی معاون کاسٹ میں جاوید جمال، صدف صدیقی، ساجد شاہ، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر، ریحان سعید اور حوریہ منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔

    یہ ڈرامہ سیریل شافعہ خان نے لکھا ہے جبکہ ہدایت کاری سید جری خوشنود نقوی نے کی ہے جبکہ اس ڈرامے کو سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

  • سالار اور سجل کی کیمسٹری کیسی لگ رہی ہے؟

    سالار اور سجل کی کیمسٹری کیسی لگ رہی ہے؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق ’سجل‘ اور عمر شہزاد ’سالار‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے عمر شہزاد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حنا طارق نے مداحوں سے پوچھا کہ ’سالار اور سجل کی کیمسٹری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔‘

    مداحوں کا کہنا ہے کہ سالار، سجل سے جھوٹی محبت کررہا ہے اور سجل کو چاہیے کہ اس سے بچ کر رہے۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت جوڑی ہے۔

                واضح رہے کہ سالار، سجل کو سبق سکھانے کے لیے انہیں ٹریپ کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے دوست سے شرط بھی لگائی ہے اسی وجہ سے وہ گزشتہ قسط میں سجل کی سالگرہ مناتے ہیں اور انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں، سجل انکار کرنے ہی والی ہوتی ہیں کہ سالار انہیں روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ سوچ کر جواب دے دینا۔

    کیا سجل، سالار کے دھوکے میں آجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط کل رات 9 بجے دیکھیں۔

  • ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

    ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق (سجل)، رابعہ کلثوم (رمشا)، عمر شہزاد (سالار)، بابر علی (تیمور پاشا)، ارجمند رحیم (ارجمند)، سلمیٰ حسن، سید محمد احمد، زینب رضا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سبین جنید نے لکھی ہے۔

    بھرم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی بہن، بڑی بہن کا حق مارتی ہے اور اس کی تذلیل بھی کرتی ہے، تیمور پاشا اس بات سے لاعلم ہیں کہ رمشا ان کی بیٹی نہیں بلکہ سجل ان کی اور مہرو کی بیٹی ہے لیکن اس بات کا سجل کو بھی علم نہیں کیونکہ دادا جی (سید محمد احمد) کے انتقال کے ساتھ یہ راز بھی دفن ہوگیا۔

    سجل اور تیمور پاشا کو سچائی کا علم اسی وقت ہوسکتا ہے جب دادا جی کی ڈائری سجل کے ہاتھ لگ جائے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سجل والدہ سے ڈائری کا پوچھتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور غصے میں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے جس کے سبب ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

    سجل کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ والدہ کے علاج کے لیے پیسے جمع کرواسکیں تو وہ دادا کی جانب سے دیا گیا قیمتی لاکٹ گروی رکھوا دیتی ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ سے سجل کہتی ہیں کہ ’میں اس وقت مجبور ہوں، اس لاکٹ کو آپ کے پاس ضمانت رکھوا رہی ہیں پیسے ملتے ہی یہ واپس لے لوں گی، اس کی قیمت اسپتال کی ادائیگی سے زیادہ ہوگی۔‘

    کیا سجل کو اپنے والد کی سچائی کا علم ہوسکے گا، تیمور پاشا راز کھلنے کے بعد رمشا کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

  • سلمان خان شادی کے لیے میرا انتظار کررہے ہیں، حنا طارق

    سلمان خان شادی کے لیے میرا انتظار کررہے ہیں، حنا طارق

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان شادی کے لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے دو روز قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس میں حنا طارق، زینب رضا، رابعہ کلثوم، اور عمر شہزاد شامل تھے۔

    میزبان نے پوچھا کہ حنا طارق کون سے سیلبرٹی کا پیچھا کرتی ہیں؟۔

    جواب میں عمر شہزاد اور رابعہ کلثوم نے بتایا کہ یہ سلمان خان کو فالو کرتی ہیں جو کہ سب کو پتا ہے، یہ باتیں بھی سلمان خان کی ہی کرتی ہیں زینب رضا نے کہا کہ مجھے بھی وہ بہت پسند ہیں۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ حنا بتاؤ سلمان خان شادی کب کررہے ہیں؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ میرا انتظار کررہے ہیں جب میں تھوڑی سی بڑی ہوجاؤں گی تو شادی کرلیں گے۔

    شوبز میں آنے کے سوال پر حنا طارق نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شوق تھا میں خود کو اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن لوگ پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اشتہار سے شروعات کی تھی اس کے بعد اداکاری شروع کی۔

    حنا طارق نے کہا کہ شروع سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا لیکن اس وقت پڑھائی چل رہی تھی جب تعلیم مکمل ہوگئی تو کراچی آئی اداکاری شروع کی۔

    اداکارہ نے کمرشل کے لیے انسٹاگرام سے اپروچ کیا گیا تھا جس کے بعد اشتہار ملا تھا، گھر میں کسی فرد کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے۔

    حنا طارق کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے ایک سال تک گھر والوں کو منانا پڑا اب سب خوش ہیں اور کہتے ہیں جو کرنا چاہتی ہو کرلو، بھائی، والدین بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

  • حنا طارق نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    حنا طارق نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا طارق نے مداحوں سے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے لیے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس لڑکی کو دیکھا تو کیسا لگا۔‘

    اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ اور ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

    حنا طارق نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی پہلی قسط 27 نومبر کو رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔

    بھرم ڈرامے میں عمر شہزاد، حنا طارق اور رابعہ کلثوم مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں سلمیٰ حسن، محمد احمد، بابر علی، زینب رضا، ارجمند رحیم، احسن افضل خان، زرفشاں عامر ودیگر شامل ہیں۔

    اس کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔